English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار سے پین نمبر لنک کرانے کی مدت میں توسیع

share with us

بنگلور:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے ہفتے کے روز آدھار کارڈ سے پین کو لنک کرانے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔بورڈ نے یہ مدت کار آئندہ برس 31 مارچ تک بڑھا دی ہے، جو پہلے 30 جون کو ختم ہو رہی تھی۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پانچویں بار پین نمبر لنک کرانے کی مدت میں توسیع کی ہے۔ رواں برس مارچ ماہ تک کم از کم 33 کروڑ پین میں سے 16.65 کروڑ آدھار کارڈ سے منسلک کیے جا چکے ہیں۔قبل ازیں بورڈ نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے اپنا پین نمبر آدھار کارڈ سے منسلک نہیں کرایا ہے جلد ہی کرا لیں ورنہ انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔حکومت کی جانب سے کی جانے والی توسیع سے اب ان لوگوں کو اچھی خاصی معیاد مل گئی ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا