English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیسکام دفتر میں بل بھرنے کے لیے عوام کو تکالیف کا سامنا ، ایس ڈی پی آئی نے فوری مسائل حل نے کا کیا مطالبہ 

share with us

بھٹکل 28؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) کی جانب سے محکمۂ بجلی (ہیسکام ) میں عوام کو درپیش مسائل کے حل لیے ایک یادداشت افسران کو پیش کی ہے جس میں انہوں نے عوام کو ہونے والی شکایات سامنے رکھتے ہوئے فوری طور پر اس کو حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ اخباری نمائندوں کو دئیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیسکام دفتر میں ایک ہی جگہ بل کاؤنٹر ہونے سے تمام لوگوں کو اپنی باری کے لیے بہت دیر تک انتظار کرنا پڑتا ہے خصوصاً خواتین کے لیے سخت تکالیف کا سامنا ہے۔ اسی طرح بل پرنٹ کی جو مشین ہے اس کی روشنائی صاف طور پر نظر نہیں آتی جس کے بعد عوام کو بل بھرنے کے کچھ دنوں بعد اس کو بل کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ سفید کاغذ کے مانند بن جاتا ہے یعنی اس پر روشنائی صاف طور پر واضح نہیں ہوتی ۔ اس لیے انہوں نے اس یادداشت کے ذریعہ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسائل کو حل کیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا