English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے فارغین جامعہ کا قافلہ ندوۃ العلماء کے لیے روانہ 

share with us

بھٹکل 27؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) امسال جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عا لمیت سے فراغت پانے والے طلباء پر مشتمل قافلہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بھٹکل سے دار العلوم ندوۃ العلماء کے لیے روانہ ہوا۔ فکروخبر کے مطابق آج شام سوا سات بجے کی ٹرین سے یہ قافلہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا جہاں سے وہ کل لکھنو کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مرتبہ اس قافلہ میں پچاس طلباء ہیں جو مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی اور مولانا معظم شاہ بندری کی قیادت میں دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوا۔ اس موقع پر ذمہ داران ، اساتذۂ جامعہ اور فارغین کے سرپرستوں کی ایک بڑی تعداد بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی جنہوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ مولانا عبدالمتین منیری نے طلباء کو سفر کے آداب کی تلقین کرتے ہوئے اپنے نیت کی درستگی اور اپنے اخلاق کے اعلیٰ نمونے پیش کرنے پر زوردیا ، اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی اور جامعہ کے دیگر اساتذۂ کرام موجود تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا