English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی غیر مشروط طور پرالحدیدہ کا قبضہ چھوڑ دیں:اماراتی وزیرخارجہ

share with us

ابوظہبی:25؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے حوثی باغیوں کے غیر مشروط انخلاء کا پرزور حامی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ حوثیوں کے اسلحہ اور ان کے ماہر نشانہ بازوں کے بارے میں سامنے آنے والی خطرناک رپورٹس کے بعد باغیوں سے غیر مشروط طوپر شہر سے نکل جانے کے مطالبے کا جواز اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں جاری آپریشن میں تحمل اور ضبط نفس سے کام لے رہا ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا