English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج بھون کو ٹیپو سلطان کا نام دینے کی تجویز ، بی جے پی نے کی شدید مخالفت ، احتجاج کی دھمکی

share with us

بنگلورو :23؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دئے جانے کی تجویزسامنے آتے ہی بی جے پی نے مخالفت شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ ریاست کے وزیراقلیتی بہبود اورحج ضمیراحمد خان کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں حج بھون کو ٹیپوسلطان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔ تاہم اس کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔بنگلورو میں بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کارندلاجے نے کہا کہ اگر حج بھون کو ٹیپوسلطان کا نام دیاجاتاہے ، تو اس کے خلاف احتجاج کیاجائےگا ۔ شوبھا کارندلاجے نے کہاکہ حج بھون کی بنیاد سابقہ بی جے پی حکومت میں رکھی گئی تھی۔ اس مقدس جگہ کوعازمین حج کے قیام کیلئے بنایاگیا ہے ، نہ کہ ٹیپوسلطان کا نام دینے کیلئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا