English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری مسجد کی شہادت کے سانحہ کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی : مغربی بنگال وزیراعلی ممتا بنرجی

share with us

کلکتہ کے میورڈو پر واقع گاندھی مورتی کے نزدیک منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بابری مسجد کو جس طریقے سے منہدم کیا گیا اور اس کی وجہ سے ملک کی یکجہتی ، ہم آہنگی اور محبت کی فضا ء کو نقصان پہنچا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔مسلسل عوام کو تقسیم کرنے کی سیاست کی جارہی ہے مگر ملک کے حق میں ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کیلئے کوشش کی جائے ۔
وزیر اعلیٰ نے مرکز کی ہندتو پالیسی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندو ازم کی نمائندگی نہیں کرتی ہے ۔6دسمبر 1992کے سانحہ کو ممتا بنرجی یاد کرتے ہوئے کہاکہ میں 25سال پیش آئے اس واقعہ کو فراموش نہیں کرسکتی ہوں ۔میں اس دن گھر ، محلہ محلہ گھوم گھوم کر اور رات بھر لوگوں کے درمیان جاکر امن و امان کی فضا کو بحال کرانے کی کوشش کی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب ، طبقات اور زبان کے بولنے والوں کا ملک ہے اور ہم کئی صدیوں سے مل جل کر رہتے ہوئے ہیں ۔ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں مگر مرکزی حکومت ہندتو کے تحت اپنی مرضی ایک دوسرے پر تھوپنے کی کوشش کررہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے بھڑکانے کی کوشش کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ سیاست ناقابل قبول ہے ۔میں ہندو ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں دیگر مذاہب سے نفرت کروں ۔وزیر اعظم مودی کا نام لیے بغیر ممتا بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی یہ فیصلہ نہیں کرسکتا ہے کہ کون کیا کھائے گا اور کیا نہیں کھائے گا اس ملک کے آئین نے تمام شہریوں اپنی مرضی کا کھانے اور پینے کی اشیاء کے انتخاب کی اجازت دی ہے اس لیے کوئی بھی اس پر پابندی عاید نہیں کرسکتا ہے ۔
مسلمانوں کی منھ بھرائی کا بی جے پی کے اعتراض کا ممتا بنرجی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگال میں 30فیصد مسلمان ہیں ،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس 30فیصد آبادی کی ترقی و فلاح بہبود کی اسی قدر کوشش کروں جتنی میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی کرتی ہوں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا