English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمیٹی لا اسکول کی طالبہ ایک دن کے لئے بنی برطانوی ہائی کمشنر

share with us

عالمی یوم دختران کے موقع پر برطانوی کمیشن کی طرف سے صنفی مساوات قائم کرنے اور سب کے لئے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں لڑکیوں کی خدمات حاصل کرنے کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی کوشش تھی جس میں یہاں 30 سے زیادہ سفارتی اداروں نے حصہ لیا اور صنفی مساوات اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے رخ پر ایک سے زیادہ نوعیت کے پروگرام کئے گئے۔ یوم دختران منانے کے لئے برطانوی کمیشن نے 17 سے 25 برس کی طالبات کے لئےایک روزہ ہائی کمشنر کی آزمائش کا مقابلہ کرایا جس میں ہر امیدوار کو ایک منٹ کا ویڈیو پریزینٹیشن پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس میں شریک مقابلہ لڑکیوں کو مرکزی خیال یہ پیش کرنا تھا کہ لڑکیوں کے حقوق کیا ہیں اور وہ دو ایسی کیا تبدیلیاں لا سکتی ہیں۔ رودرالی نے اس مقابلے میں اول مقام حاصل کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک طالبہ کو رنر اپ بننے کا موقع ملا۔مجموعی طور پر 45 لڑکیوں نے اپنے ویڈیو جمع کرائے تھے۔ لاتور کی رہنے والی رودرالی نے اس بات پر زور دیا کہ سب سے پہلے دختر کشی بند کرائی جائے۔ جب لڑکیاں پیدا ہی نہیں ہوں گی تو ہم ان کی بہتری اور ترقی کے بارے میں سوچیں گے کیسے۔ معاشرے کو تعلیمی بیداری کے ذریعہ ہی بدلا جا سکتا ہے ۔ بلوغت کی دہلیز میں قدم رکھنے والی لڑکیوں کی زندگی کے ایام کو کسی روایتی یا فرسودہ نظم کے تحت پاکی اور ناپاکی کے خانے میں بانٹنے کے بجائے ہر تبدیلی کو وقت کی ضرورت مان کر زندگی کی آزمائشوں کا سامنا کیا جائےاور معاشرے کو کسی جمود کے بجائے انسانی بہبود کا متحمل بنایا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا