English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس پارٹی قیادت کے بحران سے جوجھ رہی ہے : ارون جیٹلی کا حملہ

share with us

انہوں نے کہا کہ آج کے ہندستانی عوامی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ عوام اب اپنے لیڈر کو کسوٹی پر پرکھتی ہے۔ یہ کنبہ پروری کی بنیاد پر کسی کو لیڈر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اس لئے پارٹی جنہیں اپنا لیڈر منتخب کررہی ہے ان کا ملک کی عوامی توقعات کے ساتھ تال میل نہیں بیٹھ رہا۔ ایسے میں اگر صلاحیت اور قابلیت کی بنیاد پر ا س نے اپنی قیادت منتخب نہیں کی تو اس کے لئے آگے کی راہ بہت مشکل ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پارٹی کے سامنے دوسرا بحران اپنی شکل و صورت کو بچائے رکھنے کا ہے۔ ہندستان میں دہائیوں تک اقتدار میں رہی کانگریس پارٹی آج ملک کے زمینی حقائق اور عوامی توقعات سے پوری طرح انجان بن چکی ہے۔ طویل عرصہ تک اقتدار میں رہنے کی وجہ سے اسے قدرتی طورپر اقتدار کا مترادف مان لیا گیا لیکن آج جو پارٹی کی حالت ہے اس میں اس کی یہ شکل کہیں نظر نہیں آتی۔ اس کی اپنی سوچ اور ایجنڈا کہیں نظر نہیں آتا وہ دوسری چھوٹی جماعتوں کی چیرلیڈر بن کررہ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا