English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھلیش یادو سماجوادی پارٹی کے اگلے پانچ سال کے لئے صدر منتخب کئے گئے

share with us

سماجوادی پارٹی کے صدر کے طور پر اکھیلیش یادو کا دور اقتدار پانچ سال کا ہوگا۔ پہلے صدر کی مدت کار تین سال ہوتی تھی، لیکن حال ہی میں پارٹی آئین میں ترمیم کرکے اسے پانچ سال کر دیا گیا۔ گزشتہ 23ستمبر کو لکھنؤ میں پارٹی کی صوبائی کانفرنس میں نریش اتم کو ریاست کا صدر منتخب کیاگیا تھا۔ ان کی بھی مدت کار پانچ سال کر دی گئی ہے۔ ریاستی صدر کا دور اقتدار بھی پہلے تین سال کا ہوتا تھا ۔
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد سماجوادی پارٹی کا پہلی بار قومی کنونشن بلایا گیا ہے۔انتخابات میں ایس پی کو کراری ہار ملی تھی۔ کل 403 اسمبلی حلقوں میں سے پارٹی صرف 47پر جیت حاصل کرپائی تھی۔ پارٹی نے وہ الیکشن اکھیلیش یادو کی قیادت میں لڑا تھا۔ ملائم سنگھ یادو اور شیوپال سنگھ یادو نے انتخابی تشہیر میں دلچسپی کے ساتھ حصہ نہیں لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا