English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی شہ پر سرمایہ داروں کی بڑھتی بالادستی جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ : مایاوتی

share with us

انہوں نے سوال کیا کہ سرمایہ داروں کا مفاد چاہنے والی بی جے پی غریب اور کسان کا خیرخواہ کس طرح ہوسکتی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے کہاکہ اعداد و شمار گواہی دیتے ہیں کہ بی جے پی حکومتیں ایک کے بعد ایک عوام مخالف، کسان مخالف اور سرمایہ داروں کے حق میں فیصلے کیوں کرتے جا رہے ہیں۔محترمہ مایاوتی نےکہاکہ اے ڈی آر کے شائع اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے کچھ سرمایہ داروں سے 13۔2012 سے 16۔2015 کے مابین اپنے حساب کتاب والے کُل عطیہ کا 92 فیصد یعنی تقریباً 708 کروڑ روپئے لیا ہے۔ اسی طرح دیگر ذرائع سے کتنا زیادہ پیسہ لیا گیا ہوگا، اس کا اندازہ بی جے پی کے شاہی خرچوں سے بہ آسانی لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ داروں کے تعاون اور عطیات سے بی جے پی نے ہندستانی سیاست اور حکومت میں اپنی بے جا مداخلت میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ہر طرح کا حربہ اختیار کرنے کا کھیل بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن او پی راوت ایک پروگرام میں کہہ چکے ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کو طاق پر رکھ کر ہر قیمت پر الیکشن میں جیت حاصل کرنا موجودہ دور میں سیاست کا نیا معیار بن گیا ہے۔ ملک میں اس طرح کی سیاسی گراوٹ انتہائی خطرناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا