English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج پالیسی 2018 رواں ماہ ہی ہوگی جاری ، مختار عباس نقوی

share with us

انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کو آسان اور شفاف بنانا ہے اور اس میں حجاج کے لئے مختلف سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ اس نئی حج پالیسی کے اہم نکات میں سمندری راستے سے بھی حج کو دوبارہ شروع کرنا شامل ہے۔ حجاج ممبئی سے سمندری راستوں کے ذریعے جدہ جانے کا سلسلہ 1995 میں رک گیا تھا۔ جہاز (سمندری راستے) سے حجاج کو بھیجنے پر سفر سے متعلق خرچ تقریبا نصف ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی اور سہولیات پر مشتمل بحری جہاز ایک وقت میں چار سے پانچ ہزار لوگوں کو لے جانے کے قابل ہیں اور اس سے ممبئی اور جدہ کے درمیان 2،300 بحری میل کی ایک طرف کی دوری صرف دو تین دن میں مکمل کی جا سکے گی جبکہ پہلے قدیم جہازوں سے 12 سے 15 دن لگتے تھے۔ اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ بحری راستوں سے حج کےسفر کو دوبارہ شروع کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 28 اگست کو نئی دہلی میں جہازرانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی قیادت میں ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوگی جس میں شپنگ کی وزارت اور اقلیتی وزارت کے اعلی افسران شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سمندری راستے سے حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی حکومت سے بھی بات چیت کا عمل جاری ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ حج 2017 کے لئے اقلیتی وزارت نے حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تیاریاں وقت سے بہت پہلے ہی پوری کر لی تھیں تاکہ حج کو آسان بنایا جاسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا