English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب کو تلاش کرنے کے لئے اب پانچ لاکھ روپئے کا انعام(مز ید اہم ترین خبریں)

share with us

دہلی پولیس کئی دنوں سے نجیب کی تلاش کر رہی ہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا ہے۔ اس سے پہلے نجیب کو تلاش کرنے کے لئے انعام کی رقم 50 ہزار روپے رکھی گئی تھی جسے دو بار بڑھا کر اب 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔


بھوپال انکاونٹر پر مسلم سیاستدانوں اور مسلم تنظیموں کی خاموشی افسوسناک: عمیق جامعی

نئی دہلی۔16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) آل انڈیا تنظیم انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور نوجوانوں کی آوازعمیق جامعی نے بھوپال میں سیمی کے آٹھ نوجوانوں کے انکاونٹر کے بعد مسلم سياستدانوں اور مسلم تنظیموں کی خاموشی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ مسلم تنظیموں اور مسلم سیاستدانوں نے توغیر ضروری مسائل میں انہیں الجھا رکھا ہے جس کا معاشرے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن بھوپال انکاونٹر پر وہ بالکل خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال قتل پر ان کی مصلحت پسند خاموشی پر پورے مسلم سماج کو چوٹ پہنچی ہے۔عمیق جامعی نے کہا کہ بھوپال جیل سے مبینہ طور پرنکلے آٹھ زیر سماعت قیدیوں کے قتل سے صاف ہو گیا ہے کہ بہت کچھ ایسا ہے جسے چھپایا جا رہا ہے۔ پولیس کے ذریعہ بتایا گیا کہ جیل سے 8 قیدی فرار ہو گئے اور انہوں نے پولیس کے ایک جوان کا قتل کر دیا ہے، اس کے عوض میں انہیں پکڑ کر مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم مسلمانوں کا انکاؤنٹر جس نے مودی جی کے گجرات ماڈل میں جنم لیا پورے ملک میں اس ماڈل نے اپنے پیر پسارے ہیں اور بھوپال قتل اسی ماڈل کی ایک توسیع ہے۔


اویسی کی امیدواروں کو غریبوں اور مظلوموں کی مدد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کی تاکید

اورنگ آباد۔ 16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو ہونے جا رہیں ہے اور ان انتخابات کے مدنظر سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں اپنے شباب پر ہیں ۔ ایم آئی ایم بھی ان انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی کرنے جا رہی ہے۔ جس کو لیکر پارٹی صدر اسدالدین اویسی ریاست کے مختلف علاقوں میں انتخابی ریلیاں کر رہے ہیں۔ ودربھ کے امراوتی میں اسد الدین اویسی نے ریلی سے خطاب کیا اور متحد ہوکر ایم آئی ایم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اپنے خطاب میں اسد الدین اویسی نے ایم آئی ایم سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو غریبوں اور مظلوموں کی مدد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنے کی تاکید کی۔ ساتھ ہی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خادم بنکر عوام کا کام کرنے کی اپیل کی۔ اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کو تمام مسلکی، سیاسی و سماجی اختلافات کو درکنار کر متحد ہونے کی اپیل کی۔ ریاست کے مراٹھواڑہ حلقے میں گذشتہ انتخابات میں ایم آئی ایم ایک کامیاب پارٹی بن کر سامنے آئی تھی۔ اس بار عوام کی اس میں پہلے سے زیادہ دلچسپی نظرآ رہی ہے۔مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہے ۔اس مرتبہ ریاست میں صدر بلدیہ کے لئے علیحدہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ مجلس اتحاد المسلین بھی ان انتخابات کو لیکر سرگرم نظر آرہی ہے ۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے غیر قانونی ہونے کا اعلان

نئی دہلی۔16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) مرکزی کابینہ نے اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی غیر سرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو پانچ سال کے لئے غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس فیصلہ پر مہر لگائی گئی۔ ذاکر نائیک کی تنظیم پر یہ پابندی انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔ذاکر نائیک کی تنظیم کی سرگرمیوں کے تنازعات میں گھرنے کے بعد مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فدنویس نے ممبئی پولیس کمشنر کو اس تنظیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے اور اس بارے میں رپورٹ دینے کے لئے کہا تھا۔ حکومت اس تنظیم کے سیدھے غیر ملکی چندہ لینے پر پہلے ہی روک لگا چکی ہے۔اس تنظیم پر بیرون ملک سے ملنے والے چندے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔


مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں ملزم رمیش اپادھیائے کی ضمانت عرضداشت مسترد

ممبئی۔16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع) مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں ملوث بھگواء جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزم کو آج اس وقت شدید دھچکہ لگا جب ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے اس کی ضمانت عرضداشت یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ بادی النظر میں اس کے خلاف پختہ ثبوت وشواہد موجود ہیں اور بم دھماکوں کی سازش میں دیگر ملزمین کے ہمراہ شریک تھا ۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے متاثرین کی جانب سے بطور مداخلت کار عدالت سے رجوع ہوئی تھی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ایس ڈی ٹیکولے نے ملزم میجر رمیش اپادھیائے کی ضمانت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانونی کی دفعہ 43D(5) کے تحت نامنظور کی اور 33 صفحات پر مشتمل اپنے حکمنانہ میں درج کیا ہے کہ ملزمین کے خلاف سرکاری گواہوں کے ذریعہ دیئے گئے بیانات اور اس کے موبائل فون کی تفصیلات یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اس بم دھماکوں کی سازش میں شریک تھا ۔عیاں رہے کہ گذشتہ دنوں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان نے عدالت کو بتایاتھا کہ ملزم اس معاملے کا کلیدی ملزم اور مالیگاؤں 2008 بم دھماکوں جس میں ۷؍مسلم شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے کی سازش میں اول دن سے پیش پیش تھا اور وہ بم دھماکوں سے قبل منعقد ہونے والی میٹنگوں میں موجود تھا جہاں اس نے مسلمانو ں سے بدلا لینے کا عہد کیا تھا ۔ ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان نے عدالت کو مزید بتایا تھاکہ 25،26جنوری 2008 کو فریدآباد مین منعقد ہونے والی خفیہ میٹنگ میں ملزم کرنل پروہیت ہمراہ ملزم نے ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا نیز فریدآباد کی میٹنگ کے بعد ملزم اپریل 2008 میں بھوپال میں منعقد میٹنگ میں بھی موجود تھا جہاں مسلمانوں سے انتقال لینے کی سازش رچی گئی تھی ۔ ایڈوکیٹ عبدالوہاب خان نے عدالت کو بتایا تھاکہ عدالت میں موجود ثبوت و شواہد اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ملزم ابھینو بھارت نامی ممنوع دہشت گرد تنظیم کا رکن ہے اور اس نے ان بم دھماکوں کی سازش میں دیگر ملزمین کے ساتھ حصہ لیا تھانیز ملزم کے خلاف باد ی النظر می پختہ ثبوت موجود ہیں لہذا اس کی ضمانت عرضداشت مسترد کی جائے ۔قومی تفتیشی ایجنسی کے وکیل اویناس رسال نے بھی ملزم کو ضمانت نہ دیئے جانے کی وکالت کی تھی اور عدالت کو بتایاتھا کہ تحقیقاتی دستوں نے ملزم کے خلاف موجود ثبوت وشواہد عدالت میں پیش کیئے ہیں جس میں ملزم کی بم دھماکوں کے تعلق سے دیگر ملزمین سے ہوئی ٹیلی گفتگو کے ریکارڈ شامل ہیں جس کی تصدیق فارینسک سائنس لیباریٹری نے کی ہے نیز ملزمین کے خلاف سرکاری گواہوں کے بیانات بھی اہمیت کے حامل ہیں لہذا ملزم کو ضمانت پر نہیں رہا کیا جانا چاہئے ۔



طلاق عورتوں کے لیے ظلم نہیں بلکہ اختلاف کی صورت میں ایک دوسرے سے نجات پانا ہے: مسلم خواتین

16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع)مسلم پرسنل لا بورڈ کی حمایت میں جاری دستخطی مہم میں گلبرگہ میں25 نومبر کو توسیع کی گئی ہے۔ ابھی بھی گلبرگہ کے مختلف مسلم محلوں میں خوا تین سے دستخط کرانے کی مہم جاری ہے۔ خواتین بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ طلاق عورتوں کے لیے ظلم نہیں بلکہ ایک نعمت ہے تاکہ وہ نا قابل قبول شوہر سے نجات پا سکیں۔ مسلم خواتین کا کہنا ہے کہ اسلام نے ہی سب سے زیادہ خواتین کو اختیارات و حقوق دیئے ہیں۔ مسلم پرسنل لا کے تحفظ کے لیے خواتین کے لئے شروع کی گئی دستخطی مہم کو گلبرگہ میں غیر معمولی ریسپانس مل رہا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گلبرگہ میں یہ مہم جا ری ہے۔ خواتین بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ مسلم خواتین شرعی امور میں عدالتوں کی مداخلت کو نا قابل قبول قرار دے رہی ہیں۔گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں اور این جی اوز کی جانب سے یہ دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی اپنے اپنے طور پر خواتین میں یہ مہم چلا رہے ہیں۔مختلف تنظیموں اور این جی اوز کے ذمہ داران کے مطابق25 نومبر کو دستخط شدہ فارم مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر دفتر کو روانہ کیے جا ئیں گے۔


 حکومت میں محمد بن تغلق کی طرح کام ہو رہا ہے: ممتا، صدر نوٹ کی منسوخی معاملہ میں مداخلت کریں

16 نومبر 2016(فکروخبر/ذرائع)مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی قیادت میں تین پارٹیوں کے قریب تیس ممبران پارلیمنٹ نے آج صدر پرنب مکرجی سے ملاقات کرکے نوٹ کی منسوخی کو فوری طور پر واپس لینے کے لئے مداخلت کرنے اور ملک کے عام لوگوں کو اس سنگین مسئلہ سے راحت دلانے کی کوشش کی۔ محترمہ بنرجی کی قیادت میں ان ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کی عمارت سے صدارتی محل تک مارچ کیا اور اس کے بعد مسٹر مکھرجی سے ملاقات کرکے انہیں اس بارے میں ایک میمو رنڈم بھی دیا۔مارچ میں مرکز میں حکمران اتحاد کے اتحادی پارٹی شیوسینا کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور عام آدمی پارٹی کے بھی ممبر پارلیمنٹ شامل تھے۔ مسٹر مکھرجی کے ساتھ تقریباً آدھے گھنٹے کی ملاقات کے بعد محترمہ بنرجی نے کہا، ہم کالے دھن کے خلاف نہیں ہیں لیکن جس طرح سے بغیر کسی منصوبہ بندی اور تیاری کے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، ہم اس کے خلاف ہیں کیونکہ اس سے ملک کے غریب عوام پریشان ہو ہے ہیں اور عام لوگوں کو پھنسا دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ تو محمد بن تغلق کی طرح ہے جس نے ایک دن اچانک دارالحکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بڑے نوٹوں کو بند کرنے کے معاملے میں سب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے تھا۔اس ملاقات کے بعد محترمہ بنرجی نے صدارتی محل کے صحن میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس سے عام لوگوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو اپنے ہی پیسوں کے لئے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑ رہا ہے۔ مارکیٹ سے سبزی، دودھ اور ادویات جیسی ضروری چیزٰیں غائب ہیں۔ کسان پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 20 سے 30 لوگوں کی تناؤسے موت ہو چکی ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا مودی حکومت کے اس فیصلے سے مالی اور آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس لئے ہم نے صدر سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرکے حکومت سے بات کریں اور عوام کو فوراً راحت دلائیں۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ آج آٹھ دن ہو گئے لیکن عوام کو کوئی راحت نہیں ہے، اس کے برعکس ان آٹھ دنوں میں دو لاکھ کروڑ کا نقصان بھی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو رضاکارانہ جمع اسکیم شروع کی تھی اس کے تحت 65 ہزار کروڑ روپے حاصل ہونے کا اعلان ہوا لیکن اب تک اس کا ایک بھی پیسہ جمع نہیں ہوا ہے۔محترمہ ممتا بنرجی نے یہ بھی الزام لگایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں بینکوں میں کافی کالا دھن جمع ہوا ہے اور غیر فعال اثاثہ جات (این پی اے) بھی کافی بڑھ گیا ہے جس کی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس کی منصوبہ بندی کی پہلے سے اطلاع تھی اور انہوں نے اپنے اپنے پیسے بینکوں میں جمع بھی کرا دیئے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کی وجہ سے قانون اور انتظام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور اب فسادات بھی ہوں گے اور معاشرے کو تقسیم کرکے حکومت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک امن سے چل رہا تھا لیکن اب مکمل طور پر بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ آپ کے مارچ میں کانگریس اور دیگر جماعتوں نے حصہ نہیں لیا، محترمہ بنرجی نے کہا کہ اس سے کیا ہوتا ہے یہ اجتماعی جنگ ہے اس کے لئے سیاست کو بھول کر آنا پڑتا ہے۔ حقیقی بات انسانیت کی ہے اور لوگ تکلیف میں ہیں۔ مارچ میں مسٹر عمر عبداللہ، سندیپ بندوپادھیائے، بھگوت مان، چندركامت كھیرے، سوگت رے، دنیش ترویدی، سودیندوشیكھر رائے، ڈیریک اوبرايان، اروند ساونت وغیرہ شامل تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا