English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑی نوٹوں کی منسوخی کے وزیراعظم کے اعلان پر مایوس ضعیف خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس کے ارکان خاندان نے اس معاملہ پر اس سے جھگڑا بھی کیا اور کہاکہ اگرا راضی فروخت نہیں کی جاتی تو ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوتی ۔اس اراضی کی فروخت پر اس کو تمام بڑی کرنسی نوٹ ملے تھے اور جب گھر والوں نے اس کو اس نئی صورتحال سے واقف کروایا اور اس سے جھگڑا کیا تو مایوسی کے عالم میں اس نے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس انتہائی اقدام کے وقت اس کے تمام افراد خاندان سو رہے تھے ۔اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی اور اس کے ارکان خاندا ن پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔


پرانے نوٹوں کے استعمال کی میعاد میں اضافہ ، مزید تین دنوں تک چلے گا 500-1000 کا نوٹ

نئی دہلی : 12نومبر(فکروخبر/ذرائع)پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ پر پابندی سے پریشان لوگوں مرکزی حکومت نے تھوڑی راحت دیتے ہوئے پرانے نوٹوں کی میعاد میں اضافہ کردیا ہے۔ پیسے نکالنے میں پریشانی کے پیش نظر حکومت نے نوٹوں کی ڈیڈ لائن 14 نومبر تک کر دی ہے۔مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کے بعد عوام 14 نومبر تک اسپتالوں اور پٹرول پمپوں پر پرانے نوٹ کا استعمال کر سکیں گے۔ یہی نہیں حکومت نے 14 نومبر تک تمام نیشنل ہائی وے کو ٹول فری کر دیا ہے۔ وہیں ٹرین ٹکٹ اور ہوائی ٹکٹ کے لئے بھی پرانے نوٹوں سے ادائیگی کی بات کہی گئی ہے


پرڑیتا تیواری کی بستی منطقہ میں اسسٹنٹ کنٹرولر کے عہدے پر تعیناتی

لکھنؤ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش حکومت نے اترپردیش پبلک سروس کمیشن سے منتخب محترمہ پرڑیتا تیواری کو بستی منطقہ میں اسسٹنٹ کنٹرولر گریڈ ۔۱ قانونی سائنسی پیمائش کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ صارفین تحفظ و محکمہ اوزان و پیمائش کے ذریعہ جاری احکام میں کہا گیا ہے کہ محترمہ تیواری عہدہ سنبھالنے کی تاریخ تاریخ سے دو سال کی ٹریننگ مدت میں رہیں گی۔ان کی تنخواہ ۳۹۱۰۰۔۱۵۶۰۰ اور گریڈ پے ۵۴۰۰ روپیہ ہوگا۔ 


آر ٹی آئی سے ملی اطلاع:لکھنؤ کے اسپورٹ کالج میں ۴۷ء۷۸؍لاکھ روپیہ مزدوری کی ہوئی ادائیگی

لکھنؤ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)بارہ بنکی ضلع کے جناب دینش ورما نے آر ٹی آئی ایکٹ ۔۲۰۰۵ کے تحٹ اترپردیش کھیل ڈائریکٹریٹ لکھنؤ کو درخواست دے کر گرو گووند سنگھ اسپورٹ کالج لکھنؤ میں کام کر رہے مزدوروں کی مزدوری کی ادائیگی کی رقم رجسٹر اور مسٹر رول وغیرہ کی اطلاعات مانگی تھی لیکن مدعی کو اطلاعات دستیاب نہیں کرائی گئی۔ مدعی نے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت ریاستی اطلاعات کمیشن میں اپیل داخل کرکے اطلاعات مانگی۔ریاستی اطلاعات کمشنر جناب حافظ عثمان نے عوامی اطلاعات افسر کھیل ڈائریکٹریٹ اترپردیش لکھنؤ کو نوٹس جاری کی اور مدعی کو ۳۰؍دن کے اندر اطلاعات دستیاب کرانے اور کمیشن کو بھی واقف کرانے کی ہدایت دی۔ ریاستی اطلاعات کمشنر جناب حافظ عثمان کی ہدایت پر اترپردیش کھیل ڈائریکٹریٹ کے عوامی اطلاعات افسر کمیشن میں حاضر ہوئے۔انہوں نے کمیشن کو واقف کرایا کہ کام کر رہے مزدوروں کو کل ۷۸۴۷۲۰۱؍روپیہ مزدوری کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ 


شریعت کی حفاظت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے مسلمان: علمائے کرام

بیرول ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)نگیر کے حسب ہدایت 17 / اکتوبر تا 16 / نومبر منعقد تحریک اصلاح معاشرہ و تحفظ شریعت کانفرنس زیر اہتمام مسلمانان جمال پور عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شریک فرزندان توحید سے آفتتاحی خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت علماء سیمانچل بہار کے صدر ، جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ نے کہا کہ اس ملک میں مسلمان 13 / سو سال سے رہتے ارہے ہیں کبھی بھی اپنے پرسنل لاء پر عمل کرنے کی وجہ سے کسی کو کوئی خطرہ یا دشواری نہیں ہوئی اسلامی شریعت اللہ کا بنایا ہوا قانون ہے اس میں مسلمان کسی کو بھی ترمیم، تنسیخ، تبدیلی اور مداخلت کا اختیار نہیں دے سکتے چاہیے وہ عدالت یا حکومت یا پھر کوئی طاقت ہی کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء پر عمل کا اختیار مسلمانوں کو ملک کے دستور نے دیا ہے اور جس طرح مسلمانوں نے ملک کی آزادی کے لئے جان و مال کی قربانی دی ہے ٹھیک اسی طرح وقت آنے پر اس آزادی اورملک کے دستور میں دیئے گئے شرعی حق کی حفاظت کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے انہوں نے مسلمانوں سے دستخطی مہم کو صد فیصد کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دستخطی مہم کو کمزور کرنے کے لئے شازس ہو رہی ہے اس سلسلے میں ہوشیار رہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر ہمیشہ لبیک کہیں، انہوں نے لوگوں کو اپنے آباء و اجداد اور ماضی کی یاد دلاتے ہوئے اس سال خانقاہ رحمانی مونگیر کے سالانہ فاتحہ منعقدہ 26 / 27 نومبر کو بڑی تعداد میں شریک ہونے اور بزرگوں کے فیوض و برکات سے مالا مال ہونے کی اپیل کی اس موقع پرمدرسہ رحمانیہ سوپول کے صدر مدرس حضرت مولانا مفتی محمد توحید مظاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریعت کے معاملے میں کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا مسلم پرسنل لاء میں مداخلت سے گریز کیا جائے مسلمانوں کے بہت سے مسائل ہیں ان کے حل پر توجہ دی جائے طلاق ٹلاٹہ و تعدد ازواج اور دیگر شرعی قوانین میں مداخلت کی وجہ یونیفارم سول کوڈ کی راہ ہموار کرنا ہے جبکہ اس عظیم الشان کو مولانا مطلوب الرحمن مکیاوی مولانا خالد سیف اللہ ندوی اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و ستم اور دھوکہ و ناانصافی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے مسلمان شریعت کے قانون میں کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتا اور یہ حکومت مسلمانوں کے ایمان پر ہی ڈاکہ مارنا چاہتی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا ئے گا نظامت کے فرائض مولانا محمد نعمت اللہ خان قاسمی نے انجام دیئے علماء4 کرام، ائمہ مساجد اور دانشوران وسماجی رہنما سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھیں اور ایک آواز میں مودی حکومت سے شریعت میں مداخلت اور دستور میں دیئے گئے حقوق کو سلب کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی عظیم الشان اجلاس کے انعقاد میں مسلمانان جمال پور نے بڑی دریا دلی کا مظاہرہ کیا۔


تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو مشیراعلی مقرر کئے جانے کا امکان

حیدرآباد۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو امکان ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو 30نومبر کو ان کی سبکدوشی کے بعدمشیراعلی(اعلی صلاح کار) مقرر کریں گے ۔وزیراعلی نے راجیو شرما کی خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ نظم ونسق میں ان کو وسیع تجربہ ہے اوردہلی کی سطح پر ان کے تعلقات بہتر ہیں۔وزیراعلی کے دفتر کے سی بلاک کی چھٹی منزل پر راجیو شرما کو دفتر الاٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔راجیو شرما اورنرسنگ راو جو وزیراعلی کے دفتر کے چیف سکریٹری ہیں نے چھٹی منزل پر دفتر کا معائنہ کیا۔راجیو شرما، تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دئیے جانے کے بعد پہلے چیف سکریڑی مقرر کئے گئے تھے اور ان کی معیاد میں مرکزی حکومت سے خواہش کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے دو مرتبہ توسیع کروائی ۔تیسری مرتبہ اس کی میعاد میں توسیع کا امکان نہیں ہے ۔اسی لیے حکومت ان کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے انہیں مشیر اعلی مقر رکرناچاہتی ہے ۔فی الحال ریاست میں چھ صلاح کار پہلے سے ہی موجود ہیں۔


درشن کے لئے جانے کے دوران سڑک حادثہ۔6افراد ہلاک

حیدرآباد۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے نزواڑ منڈل کے نکولورو دیہات میں مندر کے قریب آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ایک شخص کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔اس حادثہ میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نزواڑ اسٹیشن کے 30افراد دو ٹرالی آٹو میں درشن کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ ٹپر لاری نے ان کے آٹوز کو ٹکر دے دی ۔اس حادثہ میں 28سالہ شرینو،40 سالہ ویریا،18سالہ کشور 35سالہ شرینو،20 سالہ رانی اور 70سالہ وینکٹیشور راو ہلاک ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی نزواڑ کے رورل ایس پی سی ایچ ناگاپرساد مقام واقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کروایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔


وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں ماونوازوں کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا

حیدرآباد۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں ماونوازوں کی جانب سے جلسہ منعقد کیا گیا۔قبائلی وپلوار رعیتو کولی سنگم کے ذمہ داروں نے اس میں شرکت کی۔ جی کے ویدھی ۔کویاروجنگلاتی علاقہ میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میں حال ہی میں آندھراپردیش اوڈیشہ کی سرحد پر ہوئے انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ساتھ ہی ماونوازوں نے ان کے ساتھیوں کی ہلاکت پر بی جے پی اور تلگودیشم کے لیڈروں کو عوامی عدالت میں سزا دینے کا انتباہ دیا ۔اس سلسلہ میں ایک بینر بھی لگایا گیا ۔حال ہی میں ہوئے انکاونٹر کے بعد ماونوازوں کو کافی نقصان ہونے کا پولیس نے دعوی کیا تھا تاہم اس دعوی کو جھوٹا قرار دینے کے لئے ماونوازوں کی جانب سے جنگلاتی علاقہ میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا ۔جنگلاتی علاقہ میں ریلی بھی نکالنے کی اطلاع ملی ہے ۔


فیس کی ادائیگی کے لیے کالج انتظامیہ کی جانب سے دباو پرانٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی

حیدرآباد۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)فیس کی ادائیگی کے لیے کالج انتظامیہ کی جانب سے دباو ڈالنے پرانٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے موڑوگام دیہات میں پیش آیا۔کاماریڈی کے ساندھی پنی کالج میں انٹرمیڈیٹ سال دوم میں زیرتعلیم ویتا نامی طالبہ نے گھر میں یہ انتہائی اقدام کیا ۔امتحانی فیس سمیت کالج کی فیس بھی اداکرنے کے لیے الج انتظامیہ کی جانب سے اس پر دباوڈالنے کی اطلاع ملی ہے ۔اس واقعہ کے خلاف طلبہ تنظیموں نے کالج کے باہر احتجاج کیا۔


کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک صحافی ہلاک ہوگیا

حیدرآباد۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک صحافی ہلاک ہوگیا۔مشہور تلگو روزنامہ ایناڈو کے ورنگل ایڈیشن کے ڈیسک انچارج گنیش سنگھ اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد جارہے تھے کہ انہوں نے لاری سیکارکے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش میں اپنی کار کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں ان کی کار ماناکنڈورو علاقہ میں درخت سے ٹکراگئی ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ورنگل ضلع سے کریم نگر جارہے تھے ۔ یہ حادثہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔بعدازاں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے ان کو مردہ قرار دیا۔گنیش کا تعلق عادل آباد ضلع سے ہے۔


سنبھل میں گرام پردھان اور اس کے کنبہ کے چار افراد کا قتل ۔13 نامزد

سنبھل۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں سنبھل ضلع کے گڈفتح گڑھ علاقہ میں کل رات انتخابی رنجش کی وجہ سے کچھ لوگوں نے چھابڑا گاؤں کی پردھان مسز سوشیلا اور اس کے شوہر نیز دو بیٹوں کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ چھابڑا گاؤں کے رہنے والے مہیش اور دیگر 12 لوگوں نے گرام پردھان سوشیلا (56) ان کے والد بشمبر (58) اور بیٹے سوشیل (35) نیز سنیل عرف سٹکو (32) کو گولی مار دی۔ اس واردات میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سٹکو علاج کے دوران چل بسا۔اس معاملہ میں 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد گاؤں میں احتیاطاًً پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ پولیس قاتلوں کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔


کانپور میں کنٹینر ٹرک وین سے ٹکرایا سات بنک ملازمین ہلاک

کانپور۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں کانپور کے وگھنو علاقے میں کل رات ہوئے سڑک حادثہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی گھاٹم پور شاخ کے سات ملازمین اور وین ڈرائیور سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گھاٹم پور واقع اسٹیٹ بینک کی شاخ کے آٹھ ملازم کام نمٹانے کے بعد ایک وین سے کانپور کی طرف جا رہے تھے ۔دنگاو ں کے پاس ہمیر پور جا رہے کنٹینر کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ وین سے ٹکرا گیا جس سے وین الٹ گئی۔حادثے میں رپیندر سنگھ، اجے تیواری، راہل، نوین شریواستو، اتم کمار، سوھن لال، اشوک تیواری اور وین ڈرائیور بھرت لال کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بنک ملازمین 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بدلنے کے کام نمٹانے کے بعد گھر جا رہے تھے ۔ بتایا گیا کہ گھاٹم پور شاخ کے مینیجر اور خزانچی ہی بچے ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔


گورکھپور میں شوہر کو بچانے کی کوشش میں بیوی کی جھلسنے سے موت

گورکھپور۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں گورکھپور کے پپرائچ علاقے میں شوہر کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر بیوی کی موت ہوگئی۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نعمت پور کے باشندہ ساگر کا شراب پینے کے معاملے پر کل رات اپنی بیوی بندو دیوی سے جھگڑا ہوگا۔ جھگڑا زیادہ بڑھنے پر ساگر نے گھر میں رکھا مٹی کا تیل اپنے اوپر ڈال کر آگ لگالی۔ اپنے شوہر کو جلتا ہوا دیکھ کر بندو (28) نے اسے بچانے کی کوشش کی اور وہ بھی بری طرح جھلس گئی۔ دونوں کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دیر رات بندو کی موت ہوگء۔


پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ جمع کرانے کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں

نئی دہلی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع)پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو جمع کرانے کے لئے بینکوں کے آج کھلنے سے پہلے ہی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مرکزی حکومت نے آٹھ نومبر کی درمیانی شب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان نوٹوں کو بدلنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات کا اعلان کیا تھا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ حکومت ایک ہزار روپے کا نوٹ فی الحال مکمل طور پر بند کر رہی ہے جبکہ پانچ سو کا نیا نوٹ چلن میں آئے گا اور دو ہزار روپے کا نوٹ بھی پہلی بار شروع کیا جا رہا ہے ۔ حکومت نے روزانہ چار ہزار روپے تک بینکوں میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بدلنے کی سہولت دی ہے ۔ یہ سہولت 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس کے لئے لوگوں کو اپنی شناخت کے طور پر آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ووٹر شناختی کارڈ یا کوئی اور سرکاری ثبوت ثبوت کے طور پر دینے ہونگے ۔ جمنا پار کے پریت وہار، سواستھ وہار اور دیگر مقامات پر دیگر بینکوں کے مقابلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں پر زیادہ لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ڈاک خانوں پر بھی لوگ گھنٹوں پہلے جمع ہو گئے ۔ نوٹوں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد نو نومبر کو بینک بند رکھے گئے تھے ۔ لوگوں کی سہولت کے لئے 12 اور 13 نومبر ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلے رہیں گے ۔ عام طور پر دوسرے ہفتہ اور اتوار کو بینک بند رہتے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا