English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ آج نصف شب سے غیرقانونی، وزیر اعظم مودی نے کیا اعلان

share with us

یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ایمانداری سے پیسے کمانے والے شہریوں کے مفادات کی پوری حفاظت کی جا سکے۔ آپ کی رقم آپ کی ہی رہے گی، آپ کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مودی نے کہا کہ کسی وجہ سے اگر آپ 30 دسمبر تک یہ نوٹ جمع نہیں کر پائے، تو آپ کو ایک آخری موقع بھی دیا جائے گا۔ ساتھ ہی 9 نومبر کو ملک کے تمام اے ٹی ایم بند رہیں گے۔ جبکہ 10 نومبر کو ملک کے کچھ اے ٹی ایم کام کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 11 نومبر کی رات 12 بجے تک شہریوں کے لئے کچھ خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ 11 نومبر کی رات 12 بجے تک تمام سرکاری اسپتالوں میں پرانے 500 کے نوٹ ادائیگی کے لئے قبول کئے جائیں گے۔ اسی طرح 72 گھنٹوں تک ریلوے کے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر، سرکاری بسوں کے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر اور ہوائی اڈوں پر بھی صرف ٹکٹ خریدنے کے لئے پرانے نوٹ قابل قبول ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا