English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجھ سے کہا کہ بیٹے کے پاس لے جائیں گے ، مگر ساڑھے تین گھنٹوں تک سڑکوں پر ہی گھماتے رہے اور پھر چھوڑ دیا : نجیب کی ماں فاطمہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

تاہم طلبہ نے اپنا احتجاج درج کرایا ، جس کی وجہ سے متعدد طلبہ کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ٹی وی وی انڈیا کی ایک خبر کے مطابق نجیب احمد کی ماں فاطمہ نفیس کا کہنا ہے کہ ہم انڈیا گیٹ پر پرامن طریقے سے احتجاج کرنے کیلئے گئے تھے، مگر پولیس نے مجھے زبردستی گھسيٹ كر میرے ہاتھ پاؤں پکڑ کر بس میں ڈال دیا، میرے ہاتھ پاؤں میں چوٹ لگی ہے، میں اپنے بیٹے کے لئے ہر چوٹ برداشت کر سکتی ہوں، مجھے مایاپوری اسٹیشن سے یہ کہہ کر نکالا گیا کہ وہ میرے بیٹے کے پاس لے جائیں گے، مگر وہ مجھے ساڑھے تین گھنٹوں تک سڑکوں پر گھماتے رہے اور رات 8:30 بجے گھر چھوڑدیا۔


نئی دہلی میں آلودگی کے باعث سکول 3 روز کے لئے بند ،

10 روز کے لئے تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی 

نئی دہلی ۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع ) دارالحکومت میں آلودگی کے باعث سکول 3 روز کے لئے بند رہیں گے جبکہ شہر کو گردوغبار سے بچانے کے لئے آئندہ10 روز کے لئے تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائد رہے گی ۔ ذرائع ابلاغ نے وزیر اعلی اروند کجریوال کے کے حوالہ سے بتایا کہ دہلی میں ماحولیاتی مسائل پیداہوگئے ہیں جس پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ما حولیاتی مسائل پر سیاست چمکانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 


طب یونانی کیساتھ دہلی حکومت کا سوتیلا رویہ شرمناک:ڈاکٹراسلم جاوید

نئی دہلی۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )تقریبا1000برس پر محیط ہندوستان میں صحت خدمات میں مثالی تاریخ پیش کرنے والا یونانی طریقۂ علاج حکومتوں کی سرد مہری اور تعصب پرست سیاست کی نذر ہوتا ہوا صاف دکھائی دے رہا ہے۔طب یونانی کو حاشیہ پر ڈالنے کا ایک نمونہ حکومت دہلی کے ذریعہ قومی دارالحکومت دہلی کے اکلوتے سرکاری طبیہ کالج یعنی آیور ویدیک اینڈ یونانی طبیہ کالج قرول باغ راست طور پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔اس تاریخی کالج کے احاطے میں دم توڑ تی طب یونانی کی حالت زار چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ ریاست کی ’’آپ ‘‘اور خود کو عام آدمی کا نمائندہ کہنے والے وزیر اعلیٰ کے اروند کجریوال کی مٹھی میں بھی طب یونانی کو اس کا حق دینے کیلئے کوئی سرمایہ نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ طب یونانی کی معروف تنظیم ’’مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سو سائٹی‘‘ کے ذ ر یعہ بار بار مطالبوں اور میمورنڈم پیش کرنے کے باوجود دہلی حکومت طبیہ کالج میں یونانی کو فروغ دینے میں کوئی دل چسپی نہیں دکھار ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سوسائٹی کے بانی و جنرل سکریٹری ڈاکٹرحکیم اسلم جاوید نے طبیہ کالج کی روبہ زوال حالت پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اخبارات کیلئے جاری اپنی پریس ریلیز میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ بار بار ہمارے مطالبے کے باوجود طبیہ کالج میں خا لی اسامیوں کو بھر نے غیر مستقل اساتذہ اور پروفیسروں کو مستقل کرنے اور کئی برس سے معطل ایم ڈی کی تعلیم کو جا ری رکھنے کیلئے انتظامات کرنے کا کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے ۔جبکہ اسی کالج کے احا طے میں آ یوروید کیلئے باضابطہ ایم ڈی کا تقرر کردیا گیا ہے۔نتیجہ کارسال2016-17بیچ کیلئے یونانی میں ایم ڈی کیلئے داخلے نہیں ہوپا رہے ہیں۔جبکہ آ یورویدک شعبہ میں سارے انتظامات دستیاب ہیں۔ادھر یونانی کی بد نصیبی یہ ہے کہ اس کو گزشتہ کئی سال سے باضابطہ پرنسپل تک میسر نہیں ہے۔اگر ڈائریکٹر کی بات کی جائے تو یہاں بھی یونانی کے ساتھ سوتیلا رویہ صاف صاف دیکھنے کو مل رہا ہے،آیور ویدک ڈائریکٹر کے ذمہ ہی یونانی کو لگا دیا گیا ہے۔ایسا بھی نہیں ہے کہ دہلی حکومت طبیہ کالج کی حالت زار سے واقف نہیں ہے۔ڈاکٹر اسلم جاوید کا کہنا ہے کہ گزشتہ یکم جون2016کو’’مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سو سائٹی‘‘اور ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ کا مشترکہ وفد وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین سے ملاقات کرچکا ہے۔اس موقع پر ہم نے دونوں وزراء کو میمورنڈم سونپ کر آیور ویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج قرول باغ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی تھی۔مگر اب لگتا ہے کہ طب یونانی کے مسائل حل کرنے ریاستی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اگراسی طرح سردمہری جا رہی تو ہماری سوسائٹی طب یونانی کے حقوق کی بازیا بی کیلئے سڑک پر اترنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ 


نئی نویلی دلہن کی جھلسنے سے موت

پرتاپ گڑھ۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع اسپتال میں جمعہ کی شام شدید جھلسی حالت میں ایک عورت کو لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔میڈیکل افسر ڈاکٹر سمیت پانڈے نے بتایا کہ وشال اپادھیائے کی بیوی پراچی (20) کی شادی 10 مارچ 2016 کو ہوئی تھی۔ متوفیہ کے دادا راجیندر کمار اپادھیائے نے بتایا کہ رخصتی کے بعد سے ہی سسرال والے جہیز مطالبہ کرنے لگے تھے جس کے سبب اس کو اذیتیں دی جاتی تھیں اس لئے سسرال والوں نے اسے جلاکر مار ڈالا۔ تھانہ انتوں میں شوہر ،خسر ،ساس اور نند کے خلاف معاملہ درج کرایا جائے گا ۔پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے لاش کو قبضے میں لے لیاہے ۔اس واقعہ کے بعد سے سسرال والے فرار ہیں۔ 



شیو پال کا چھلکا درد، کہا کبھی نہیں رہی وزیر اعلی بننے کی خواہش

لکھنؤ۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )دو خاندان'' کے حالیہ تنازعہ کی تلخی بھلے ہی کم ہو گئی ہو، لیکن سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی اترپردیش یونٹ کے صدر شیو پال سنگھ یادو کا درد آج پارٹی کی سلورجوبلی تقریب میں چھلک پڑا۔ مسٹر یادو نے یہاں جنیشور مشر پارک میں منعقد پارٹی کی سلورجوبلی تقریب میں ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر کہا، ''جو چاہنا مانگ لینا، خون بھی دے سکتا ہوں۔وزیر اعلی بننے کی چاہت کبھی نہیں رہی۔حکومت میں میں نے بھی بہت کام کیا ہے ۔ سب کچھ سہ سکتا ہوں لیکن نیتا جی کی توہین نہیں سہ سکتا۔''تقریر کے دوران وہ کئی بار جذباتی بھی ہوئے ۔ایس پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی میں کچھ باہری لوگ گھس آئے ہیں۔ ان سے ہمیشہ ہوشیار رہنا، پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ گروپ بندی ختم کر کے ڈسپلن میں رہتے ہوئے حکومت بنائیں گے ۔ عہدے سے شخص بڑا نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور مہاتما گاندھی کے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا۔ دونوں ہی پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔ اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ ایک وہ بھی دن تھے جب خواتین لاٹھی سے ہم لوگوں کو بچاتی تھیں۔ سماج وادی خواتین کو ترجیح ملنی ہی چاہئے ۔ انہوں نے کہا، ''کچھ لوگوں کو وراثت میں بہت کچھ مل جاتا ہے اور کچھ لوگوں کی زندگی جدوجہد میں ہی گزر جاتی ہے ۔ایس پی لیڈر نے کہا، ''بہت سے لوگ اب بھی نظرانداز ہیں جبکہ چاپلوس حکومت کا مکمل لطف لے رہے ہیں۔ پارٹی میں جان دینے والوں کو کچھ نہیں ملا۔ جدوجہد کے دنوں میں میں نے بھی بہت کام کیا ہے ۔ میں نے بھی بہت خطرے اٹھائے ہیں۔ میں نے بھی حکومت میں بہت کام کیا ہے ۔ محصولات کے ضابطے کو نافذ کرواکر غریبوں کو مدد پہنچائی ہے ۔ساڑھے تین ہزار تالاب کھدوائے ہیں۔ 25 کوآپریٹیو بینکوں کو بند ہونے سے بچایا ہے ۔ حکام نے روڑے اٹکانے کام کیا پھر بھی حکومت میں جو بھی ذمہ داری دی گئی اسے بخوبی نبھایااس سے پہلے انہوں نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا، پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو، جنتا دل (یو) لیڈر شرد یادو، انڈین نیشنل لوک دل کے ابھے چوٹالہ، سینئر وکیل رام جیٹھملاني سمیت تقریب میں آئے لوگوں کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔


بائیک کے سڑک کے کنارہ گڑھے میں گر پڑنے کے سبب خاتون اور ایک شخص شدید زخمی

حیدرآباد۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )بائیک کے سڑک کے کنارہ گڑھے میں گر پڑنے کے سبب خاتون اور ایک شخص شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے ملکاجگری کے سفیل گوڑہ میں پیش آیا ۔ سڑک کے کنارہ واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے گڑھا کھول کر کھلا چھوڑ دیا گیا تھا ۔ کل رات بائیک پر روانگی کے دوران ایک خاتون اور ایک شخص اس گڑھے میں گر گئے ۔ دونوں کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقامی افراد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ 


قواعد کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ ٹراویلس کی 25بسوں کو ضبط کرلیاگیا

حیدرآباد۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر میں آر ٹی اے کے افسروں نے آج صبح قواعد کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ ٹراویلس کی 25بسوں کو ضبط کرلیا ۔ آر ٹی اے وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر پرائیویٹ ٹراویلس کی گاڑیوں کے دستاویزات اور فٹنس کی مکمل جانچ کرتی ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کے خلاف لاپرواہی کا معاملہ درج کیا گیا ۔ بعض ڈرائیورس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھے ۔ گاڑیوں کا ٹیکس ادا کرنے ناکامی پر گاڑی مالکین کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔


عورت کی سر کٹی لاش برآمد

بھاگلپور۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا تھانہ علاقے کے پکرا گاؤں کے قریب باغ سے پولیس نے آج ایک عورت کی سرکٹی لاش برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پکرا گاؤں کے قریب ایک باغ سے عورت کی سر کٹی لاش برآمد کی گئی ہے جسکی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے متوفی کی عمر تقریبا 35 سال ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔


نجی کمپنی کے مالیاتی مشیر کا گولی مار کر قتل

حاجی پور۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں ویشالی ضلع کے شہر تھانہ علاقے کے جروا محلہ کے قریب حاجی پور۔جروا شاہراہ پر جرائم پیشہ افراد نے کل دیر رات نجی کمپنی کے مالیاتی مشیر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک نجی مالیاتی کمپنی کے مشیر پنکج سنگھ (30) کل رات موٹر سائیکل سے پٹنہ سے ضلع کے شہر تھانہ کے باگھ ملي محلہ میں واقع اپنے گھر واپس آ رہے تھے تبھی جروا محلہ کے قریب نامعلوم جرائم پیشہ افرادنے انھیں گولی مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔ معاملے کی چھان بین جاری ہے ۔


نہر کنارے سے نوجوان کی لاش برآمد

چھپرہ۔07نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں سارن ضلع کے بنیاپور تھانہ علاقے کے بیروي گاؤں کے قریب نہر کے کنارے سے پولیس نے آج ایک نوجوان کی لاش برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بیروي گاؤں کے کچھ لوگ صبح نہر میں نہانے کے لئے گئے تھے تبھی نہر کے کنارے ایک نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ لاش کی شناخت ضلع کے مڑھورا تھانہ کے نیتھوا گاؤں کے سیتارام ٹھاکر عرف سونو ٹھاکر (30) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاش کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ نوجوان کوکہیں اور گولی مار کر قتل کرنے کے بعدلاش نہر کے کنارے لا کر پھینک دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول سونو ٹھاکر کا مجرمانہ ریگارڈ تھا اور اس پر ضلع کے مختلف تھانوں میں قتل کے چھ کیس درج ہیں۔ قتل کا سبب گزشتہ پنچایت انتخابات میں رنجش بتایا جا رہا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا