English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کی بی جے پی کو نصیحت، یوپی اسمبلی انتخابات میں اٹھایا جائے رام مندر کا مدعا(مزیدا ہم ترین خبریں)

share with us

ذرائع کے مطابق، سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹریز دتاتریہ اور کرشن گوپال نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی تیاریوں کو لے کر جانکاری حاصل کی جس پر انہیں ترقی کے ایجنڈا اور قومی سلامتی سے متعلق حکومت کے ٹھوس اقدامات کے ایجنڈے پر یوپی الیکشن لڑنے کی معلومات دی گئی۔ اس پر آر ایس ایس کے لیڈروں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مدعا بھی پارٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔


جامعہ سو فیصد وائی فائی پر مشتمل یونیورسٹی ہوگی

نئی دہلی۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع )جامعہ ملیہ اسلامیہ مرکزی یونیورسٹی جلد ہی پوری طرح وائی فائی پر مشتمل یونیورسٹی ہو جائے گی۔ یہ ملک کی پہلی مرکزی یونیورسٹی ہوگی جس کا تمام احاطہ وائی فائی پر مشتمل ہوگا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت احمد نے آج یہاں ''یواین آئی'' کو بتایا کہ تمام احاطے کو وائی فائی پر مشتمل بنانے کیلئے ہم نے اس سال اگست میں یونیورسٹی گرانٹ کمیشن، انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت اور قومی انفارمیشن سینٹر (این آئی سی) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور کمیشن نے اس منصوبہ بندی کے لئے آٹھ کروڑ 70 لاکھ روپے بھی دیئے تھے ۔محض دو ماہ میں ہم نے 40 فیصد احاطے کو وائی فائی پر مشتمل بنا دیا ہے اور جلد ہی ہم سو فیصد وائی فائی کی سہولت طلبہ کو مہیا کرا دیں گے ۔ امید ہے کہ نئے سال کے آغاز میں یہ کام مکمل ہو جائے گا اور جامعہ سو فیصد وائی فائی والی پہلی یونیورسٹی بن جائے گی۔ابھی کوئی بھی عوامی یونیورسٹی مکمل طورپر وائی فائی پر مشتمل نہیں ہو پائی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جامعہ میں 17 ہزار 500 طالب علم ہیں اور 880 اساتذہ ہیں۔ وائیفائی ہونے سے تمام طالب علم اور استاد وائی فائی کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اب نیشنل ڈیجیٹل لائبریری نیٹ ورک میں جامعہ کے شامل ہونے سے وہ اس لائبریری کی کتابوں کو بھی انٹرنیٹ پر پڑھ سکیں گے ۔ واضح رہے کہ ملک کے 74 تعلیمی ادارے اس ڈیجیٹل لائبریری نیٹ ورک کے رکن بنے ہیں۔جامعہ حال ہی میں اس کا رکن بنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جامعہ پوری طرح ویب پر مبنی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔ اس میں داخلہ لینے کے مکمل عمل آن لائن ہو گیاہے یہاں تک کہ ہاسٹل میں درخواست دینے کے عمل کو بھی پوری طرح آن لائن بنا دیا گیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے گزشتہ دنوں قومی تعلیمی الیکٹرانک فنڈ اسکیم منظور کی ہے لیکن اس کے پہلے ہی نافذ ہونے سے جامعہ میں یہ سہولت دستیاب ہے اور کوئی بھی طالب علم اپنے سرٹیفکیٹ اور مارک شیٹ کاالیکٹرانک پرنٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے ۔


تباہ کن خطرات میں کمی کے لئے بین الاقوامی سطح پر وسیع تعاون ناگزیر: مودی

نئی دہلی۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ آباد علاقوں کو تیزی سے شہریانے کا عمل آفات کے خدشات کو جنم تو دے رہا ہے لیکن ٹھوس پالیسیوں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون اور لوگوں میں اس محاذ پر بیداری لا کر ہم اس سے بھی بڑاے چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور دنیا کو آفات سے محفوظ بنانے کی سمت میں اہم کام کر سکتے ہیں۔ مسٹر مودی نے آفات کے خطرے میں کمی لانے سے متعلق ایشیائی ممالک کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں یہاں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندستان 2015 میں جاپان میں اس بارے میں اپنائے گئے فریم ورک کو لاگو کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ ہندستان کسی بھی آفت کی گھڑی میں اپنے پڑوسیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے . انہوں نے آفات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ایک دس نکاتی ایجنڈا بھی کانفرنس میں رکھا۔ تین دن تک چلنے والی اس کانفرنس میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہ آباد علاقوں کو تیزی سے شہریانے کا عمل آفات کے خدشات کو جنم دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں یہ خطرہ زیادہ ہے ۔ آفات سے ہونے والے خطرات کو کم کرنے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ممالک کے درمیان وسیع تعاون کو انہوں نے بے حد ضروری قرار دیا. انہوں نے کہا کہ تمام ممالک ٹیکنالوجی اور اپنی مہارت کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹ کران خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ آفات کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسیاں اور منصوبے بنانے ہوں گے اور انہیں شہر بساتے وقت اہم منصوبہ بندی میں شامل کرنا ضروری ہے ۔لوگوں کو تعلیم اور آگاہ بنا کر بھی اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔


بہار میں کثیر مقدار میں شراب برآمد ،ٹرک ڈرائیور گرفتار

حاجی پور۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ویشالی اور کیمورضلع سے آج صبح پولیس نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کرکے ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔حاجی پور سے موصول رپورٹ کے مطابق شہر تھانہ کی پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر کٹرا محلہ میں واقعہ ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارکر ایک ٹرک سے 285کارٹن انگریزی شراب برآمد کی۔برآمد شراب ہریانہ میں بنائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ موقع سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسمگلنگ کے دھندے میں شامل لوگ فرار ہوگئے ۔گرفتار ڈرائیور ہریانہ کا رہنے والا ہے ۔جس سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے ۔بھبھوا سے موصول رپورٹ کے مطابق کیمور ضلع کے کدرا تھانہ علاقے کے کدرا بازات میں واقع سکندرساو کے مکان پر پولیس نے آج صبح چھاپہ مارکر135بوتل انگریزی شراب برآمد کی۔برآمد شراب اترپردیش سے لائی گئی تھی۔چھاپہ مارنے سے پہلے ہی گھر کے سبھی لوگ فرار ہوگئے تھے ۔


ویشالی میں دوگھروں سے لاکھوں کی لوٹ،خاتون سمیت پانچ زخمی

حاجی پور۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ضلع ویشالی کے بیلسر پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں آج صبح ڈاکوؤں نے دو گھروں سے لاکھوں روپے کے اثاثے لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت پانچ فافراد کو زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ 20کی تعداد میں مسلحہ بدمعاش نغمہ گاؤں کے رہنے والے ارجن گوسوامی اور شیوجی گوسوامی کے گھر میں باری باری سے داخل ہوئے اورلوٹ مار شروع کردی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو مارپیٹ کر زخمی کردیا اورنقد ،زیورات اور قیمتی سازوسامان سمیت تقریباً سات لاکھ روپے کے اثاثے لوٹ لئے ۔ذرائع نے بتایا کہ لوٹ مارکرکے فرار ہوتے وقت گاؤں والوں کو خوف زدہ کرنے کے مقصد سے ڈاکوؤں نے بم دھماکہ بھی کیا۔حالانکہ بم دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ڈاکوؤں کی پٹائی سے زخمی لوگوں کو نزدیک کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں زخمیوں کے بیان پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔پولیس ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماررہی ہے ۔


میانمار پولیس غیر مسلموں کو ہتھیار اور تربیت دے گی

ستوے۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع ) میانمار پولیس شورش زدہ اکھن صوبے کے شمال میں روہنگیا مسلم کمیونٹی کے شدت پسندوں سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر غیر مسلم باشندوں کو ہتھیار اور تربیت دے گی۔انسانی حقوق مبصرین کا کہنا ہے کہ پولیس کے اس اقدام سے اس علاقے میں داخلی کمیونٹی کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ اس علاقے میں سال 2012 میں مسلم اور رکھن بدھ پیروکاروں کے درمیان ہوئی خونی جدوجہد میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔بنگلہ دیش کے ساتھ ملحق میانمار کے سرحدی علاقے موگدا علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات ہیں تاکہ نو اکتوبر کو تین سرحدی چوکیوں پر ہوئے حملوں کا جواب دیا جا سکے ۔ اس حملے میں نو پولیس اہلکار مارے گئے تھے ۔روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت والے اس علاقے کاسلامتی دستوں نے محاصرہ کر لیا ہے ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق پانچ فوجی اور 33 مبینہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔میانمار کی لیڈر آنگ سان سو کی نے سلامتی دستوں سے تحمل برتنے اور قانون کے دائرے میں کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے لیکن مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ لوگوں کی ہلاکتیں کی گئی، عصمت دری کی گئی، من مانے طریقے سے حراست میں لئے گئے اور مکانوں کو منہدم کر دیا گیا۔ تاہم حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔
رکھن بدھ کمیونٹی کے لیڈروں نے حکومت سے روہنگیا مسلم کمیونٹی سے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف مقامی بودھوں کو ہتھیار دینے کی اپیل کی ہے ۔رکھن صوبے کے پولیس سربراہ کرنل سنلون نے بتایا کہ پولیس نے رکھن بدھ اور دیگر غیر مسلم اقلیتی برادری سے نئے علاقائی پولیس اہلکاروں کی بھرتی شروع کر دی ہے ۔ جو لوگ بھرتی کے لئے طے معیار پر فٹ نہیں بیٹھ رہے ، انہیں بھی پولیس میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ بس شرط یہ ہے کہ وہ وہاں کے باشندے ہونے چاہئیں۔ انہیں اپنے علاقے کی حفاظت خود کرنی ہوگی۔پولیس کیپٹن لن او نے بتایا کہ شروع میں 18 سے 35 سال کی عمر کے لوگوں کو 16 ہفتے کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا، "انہیں ہتھیار اور دیگر سامان دیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کو شہریت نہیں دی گئی ہے ۔ملک کا ایک بڑا طبقہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہے ۔بدھ مذہب کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ روہنگیا مسلم درانداز ہیں اور وہ ان کی زمین اور دیگر وسائل پر قبضہ کر رہے ہیں۔


باپ کے خلاف بیٹی کو قتل کرنے کا معاملہ درج

پرتاپ گڑھ۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ پٹّی کوتوالی پولیس نے بدھ کی شب غیر برادری میں شادی کرنے کی وجہ سے ایک باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔ تھانہ انچارج انسپیکٹر راج کشور نے بتایا کہ دھنگڑھ سرائے چھیولہا گاوُں کے رہنے والے راکیش سنگھ کی بیٹی سنجو سنگھ (25) کی غیر برادری کے شوربھ پانڈے سے معاشقہ چل رہا تھا جس کے سبب دونوں نے بھاگ کر شادی کر لی اور لکھنوُ میں رہنے لگے ۔کچھ عرصہ بعد راکیش سنگھ، شوربھ سے سمجھوتہ کرکے ایک ہفتہ میں پہونچانے کے وعدے کے ساتھ سنجو کو اپنے گھر لے آیا ۔ لیکن جب اس نے سنجو کو نہیں پہونچایا تو اس کے شوہر نے راکیش سنگھ کے خلاف اغوا اور یرغمال بنانے کا معاملہ درج کرا دیا۔ بدھ کی شب راکیش سنگھ سنجو کاقتل کر کے گھر میں تالا لگاکر فرار ہو گیا۔پولیس نے مکان کا دروازہ توڑ کر لاش برآمد کر کے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے ۔ تحقیقات جاری ہے ۔ 


فرقہ وارانہ تشدد میں دونوں فریقوں کے خلاف معاملہ درج۔ ایس ایچ او لائن حاضر

پرتاپ گڑھ۔5نومبر(فکروخبر/ذرائع )اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور پولیس نے علاقے کے بیرا پور بازار میں گزشتہ منگل کی شام پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے وقوعہ میں دونوں فریقوں کے 28 نامزد اور 90 نامعلوم کے خلاف کیس درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایس پی نے لاپروائی برتنے کے الزام میں ایس ایچ او مرتنجئے مشرہ کو لائن حاضر کر دیا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم پی ورما نے بتایا کہ دونوں فرقوں کے مابین ہوئے تصادم میں دونوں فریقوں کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ فتن پور ایس ایچ او مرتنجئے مشرہ کو لاپروائی برتنے پر لائن حاضر کرکے ان کی جگہ سنیل دت رائے کو ایس ایچ او بنایا گیا ہے ۔ تھانہ فتن پور پولیس کی جانب سے ایک فریق کے راہل یادو،رنجیت چورسیہ ،شبھم چورسیہ و راجو یادو سمیت 18 نامزد اور 50 نامعلوم جب کہ دوسرے قریق انتقام علی ۔عبدالمنہاج ،بھونوں و غفران سمیت 10 نامزد و 40 نامعلوم کے خلاف سنگین دفعات میں معاملہ درج کرکے ایک فریق کے پانچ دوسرے فریق کے چار افراد سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا