English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹائمز آف انڈیا کے صحافی کا وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں سے ایوارڈ لینے سے انکار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

قبل ازیں نیوز میگزین کارواں سے بات چیت میں مکل نے کہا تھا کہ 'مودی اور میں ایک ساتھ ایک فریم میں موجود ہونے کے خیال کے ساتھ میں زندگی نہیں گزار سکتا۔ ان کو صرف ایوارڈ دینے والی شخصیت سے پرہیزہے۔ خیال رہے کہ رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ تقریب میں صدارت اکثر وزیر اعظم، نائب صدر، صدر جمہوریہ یا ملک کے چیف جسٹس کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ انڈین ایکسپریس گروپ کی طرف سے اس کے بانی رام ناتھ گوئنکا کی یاد میں دیا جاتا ہے


ویشالی میں کھیت کی حفاظت کر رہے کسان کا قتل

حاجی پور۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )بہار میں ویشالی ضلع کے ویشالی تھانہ علاقے میں کھیت سے آج پولیس نے ایک کسان کی لاش برآمد کی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاؤں والوں کی اطلاع کی بنیاد پر امرت پور گاؤں میں واقع پنچایت کی عمارت کے قریب کھیت سے کسان روی بھگت (45) کی لاش پولیس نے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مسٹر بھگت کل رات کھیت کی حفاظت کر رہے تھے تبھی بدمعاشوں نے اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا ہے ۔ قتل سے پہلے بدمعاشوں نے اس کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے حاجی پور صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔



مدھوبنی میں گاڑی سے کچل کر ایک ہلاک، 4 زخمی

مدھوبنی۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع ) بہار میں مدھوبنی ضلع کے فُلپراس تھانہ علاقے میں آج صبح ایک بے قابو گاڑی کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کھوپا چوک کے قریب قومی شاہراہ پر ایک بے قابو پک اپ گاڑی سڑک کنارے کھڑے پانچ افراد کو کچل دیا۔حادثے میں محمد خلیل(35) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کے سات سالہ جڑواں بیٹے اعجاز اور سراج سمیت چار افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لئے مدھوبنی صدر ہسپتال بھیجا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔


حیدرآباد میں ہفتہ کو عالمی کانفرنس برائے امن کا اہتمام

حیدرآباد۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )عالمی کانفرنس برائے امن حیدرآباد میں ہفتہ 5 نومبر کو 6 بجے شام نمائش گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔ اس انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت دیوان و سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی غریب نوازؒ اجمیرشریف مولانا سید شاہ زین العابدین علی خان کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طورپر سری سری روی شنکر بانی تحریک آرٹ آف لیونگ اور سری لکشمی شنکراچاریہ (لکھنؤ) ، شیخ محمد نینوی (امریکہ) ، شیخ سید عبدالرزاق قادری (کینیڈا) ، پیر احمد نظامی (نئی دہلی) کے علاوہ مختلف ملک و بیرون ملک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ ہاس انڈیا (Has India) نامی رضاکارانہ تنظیم اور اسلامی مدرسہ بورڈ کے اشتراک سے یہ عالمی کانفرنس حیدرآباد میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 5 ہزار زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے ۔ مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضیٰ پاشاہ صدر اسلامی مدرسہ بورڈ نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ بانی و جنرل سکریٹری ہیاز انڈیا ، وی بھاسکر راؤ نمائندہ آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن ، سرینواس یادو سابق وزیر ، مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین بندہ نوازی ، مولانا سید خضر پاشاہ قادری ' جناب سکندر معشوقی اور جناب خلیق الرحمن اور دوسرے موجود تھے ۔ آرٹ آف لیونگ کے نمائندہ وی بھاسکر راؤ نے کہا کہ دنیا بھر میں فی الحال امن کے فروغ کی کوششیں ترجیحی بنیادوں پر انجام دی جانی چاہئیں۔ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں بدامنی اور بے چینی پھیلی ہوئی ہے ، ایسے میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ساتھ امن و محبت کے اجلاسوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آرٹ آف لیونگ کے سربراہ سری سری روی شنکر فی الحال دنیا بھر میں بالخصوص افریقی ممالک میں فروغ امن کی کوششوں میں بہ نفس نفیس مصروف ہیں۔مولانا سید درویش محی الدین قادری نے بتایا کہ نئی نسل کو اپنے اپنے مذاہب کا صحیح پیام پہونچانے کے لئے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ امن کے پیام کے سلسلہ میں مختلف ذرائع ابلاغ کا سہارا لیا جارہا ہے ۔ بچوں کے لئے جو مختلف گیمس تیار کئے جاتے ہیں ، ان میں لڑائی ، ماردھاڑ کا خاتمہ ، میڈیا ، کتابوں کے ذریعہ امن و محبت کے پیام کے فروغ کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔ ایک ایسا کلچر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرسکے ۔سابق وزیر سی کرشنا یادو نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر امن و محبت کی مثال پیش کریں گے اور دنیا کو امن کا پیام دیں گے ۔ مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نے بتایا کہ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی سرکردہ شخصیتوں کو ایوارڈس بھی دیئے جائیں گے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا