English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل کا مودی پر بڑا حملہ ، کہا : جھوٹ بولنا بند کر یں اور ون رینک ون پنشن نافذ کریں ، جیٹلی کا پلٹ وار(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

لیکن یہ حکومت نہ تو ملک کے کسانوں کا احترام کر رہی ہے، اور نہ ہی جوانوں کا۔ مگر صنعت کاروں کو 11000کروڑ روپے دے چکی ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک بھر میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ون رینک ون پنشن نافذ کر دیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ون رینک ون پنشن نہیں، بلکہ صرف پنشن میں اضافہ ہے۔ اس بات کو فوج کے افسر اور جنرل سب جانتے ہیں۔ میرا مطالبہ ہے کہ حکومت ون رینک ون پنشن کو ایمانداری کے ساتھ نافذ کرے۔ادھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کانگریس پر جوابی حملہ بولا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ 10 سال حکومت میں رہنے کے دوران ان جوانوں کے تئیں ہمدردی نہیں تھی۔ آج وہ اس معاملہ پر صرف سیاست کر رہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں جیٹلی نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ون رینک ون پنشن کی ڈیمانڈ رہی ہے۔ 2004 سے 2014 تک 10 سال یو پی اے کی حکومت رہی۔ یو پی اے حکومت نے اس مطالبہ کو نافذ کرنے کے لئے ایک بھی کارگر قدم نہیں اٹھايا۔ صرف انتخابات کے دوران کہا کہ ہم ایک کمیٹی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اپریل 2014 میں جو کمیٹی بنائی، وہ صرف انتخابی پیغام دینے کے لئے تھا۔ 10 سال اپنی حکومت کے دوران ایک روپیہ ون رینک ون پنشن کے لئے نہیں دیا۔ بجٹ میں بھی صرف 500 کروڑ دیا۔


ہردوئی میں چچا بھتیجے میں مارپیٹ،چھڑانے پہنچی خاتون کی چوٹ لگنے سے موت

ہردوئی۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں ہردوئی کے کچھینا علاقے میں آج قرض کی ادائگی کے سلسلے میں چچا اور بھتیجے میں ہوئی مارپیٹ کے دوران بیچ بچاؤ کرنے پہنچی خاتون کی چوٹ لگنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مجھلیا گاؤں کے رہنے والے پپو نے اپنے بھتیجے کو ایک ہزار روپے قرض دئے تھے ۔انہی پیسوں کے مطالبے پر دونوں کے درمیان بحث کے بعد مارپیٹ ہونے لگی۔پپونے کلہاڑی جیسے ہتھیار سے اپنے بھتیجے پر وار کیا کہ اسی دوران بھابھی ریشمہ(40)دونوں کا بیچ بچاؤ کرنے آ گئی جس سے کلہاڑی اس کے سر پر لگ گئی اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔اسپتال لے جاتے وقت راستے میں اس کی موت ہوگئی۔اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔



مہوبہ میں کھیت میں کام کررہی نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری

مہوبہ۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں مہوبہ کوتوالی علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے آج یہاں بتایا کہ ریپورا کلاں گاؤں کی رہنے والی نابالغ لڑکی کل شام کھیت میں کام کررہی تھی۔اس کے کنبہ کے لوگ کچھ دوری پر تھے ۔اس دوران گاؤں کے ہی دیا شنکر پال نے پستول کی نوک پر اس کی عصمت دری کی اور بعد میں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔مسٹر سکسینہ نے بتایا کہ نابالغ لڑکی سمیت اس کے رشتہ داروں نے کوتوالی میں معاملہ درج کرایا ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔


اندور میں آپسی جھگڑے میں شوہر نے حاملہ بیوی کو چاقو مارکر قتل کردیا

اندور۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں آپسی جھگڑے میں ایک شوہر نے اپنی سات ماہ کی حاملہ بیوی کو چاقو مارکر قتل کردیا۔علاج کے دوران آج صبح خاتون کی موت ہوگئی۔دونوں نے دو سال پہلے محبت کی شادی کی تھی۔دوارکا پوری پولیس ذرائع کے مطابق روشنی(25)پرکل رات اپنے شوہر سونو پاٹی دار نے چاقو سے حملہ کردیا۔روشنی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا ،جہاں اس نے دم توڑ دیا۔روشنی کا علاج کررہے ڈاکٹر کے مطابق وہ سات ماہ کی حاملہ تھی۔پولیس نے معاملہ درج کرکے فرار شوہر کی تلاش شروع کردی ہے ۔



فیس بک کا استعمال حیات بخش،موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو جاتا ہے : تحقیق

نئی دہلی۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع )فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں بلکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فیس بک کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے ۔ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے ۔جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنز میں شائع اس تحقیق کے دوران فیس بک صارفین کے چھ ماہ تک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جن کا انتقال ہوچکا ہے ۔اس طرح دیکھا جائے تو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسانی بقائکے لیے بہت اہم عنصر ہیں۔ حالانکہ ابھی کل تک اکثر نوجوانوں کو الگ تھلگ کرنے اور ڈپریشن کا مریض بنانے کے لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ تحقیق سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ تو لوگوں کی زندگیاں بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران ایک کروڑ سے زائد فیس ک صارفین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے اور اسی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس ویب سائٹ کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے ۔اپنی نوعیت کی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کہا گیا کہ سوشل نیٹ ورکس لوگوں پر اس طرح کے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ فیس بک کا متوازن استعمال جلد موت کاخطرہ کم کرتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سماجی تعلقات کسی فرد کی عمر کی پیشگوئی میں مدد دیتے ہیں اور آن لائن رشتے بھی انسانوں پر یہ مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ تصاویر زیادہ پوسٹ کرتے ہیں ان کی عمریں بھی زیادہ ہوتی ہیں جبکہ اس کا زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کبھی کبھار فیس بک کو استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں۔محققین کا تو دعویٰ ہے کہ جو لوگ زیادہ سے زیادہ فرینڈ شپ ریکویسٹس قبول کرتے ہیں ان کی زندگیاں طویل ہوتی ہیں کیونکہ اس سائٹ پر مقبول ہونا زیادہ جینے میں مدد دیتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا