English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو کے محمد فاروق نے بے سہارا سن رسیدہ افراد کو سہارا دینے کا اٹھایا بیڑا(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بنگلورو کے محمد فاروق نامی شخص نے اپنی ذاتی زمین پر ایک آشیانہ بنایا ہے۔ اس آشیانہ میں ایسے بے سہارا سن رسیدہ افراد کو سہارا دیا جارہا ہے ـ یہاں موجود بزرگ ایسی حالت میں ہیں کہ وہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کرپاتے ہیں ۔ یہاں ہر شخص کی الگ الگ دکھ بھری کہانی ہے ، جے سن کر آنکھیں نم ہو جاتی ہیںشہر کے فریزر ٹاؤن کے رہنے والے فاروق کے والد کے چند دوست بے سہارا ہوگئے تھےـفاروق نے ان لوگوں کو اولڈ ایج ہوم میں داخل کرنے کی کوشش کی ، لیکن بنگلورو میں ایک بھی ایسا مسلم ادارہ نہیں ملا جہاں پر ان بزرگوں کو پناہ مل سکے ـ اسی وجہ سے بنگلورو کے دیونہلی میں موجود اپنی ذاتی زمین پر انہوں نے ان بے سہارا بزرگوں کیلئے آشیانہ کی بنیاد ڈالی ـ دیکھتے ہی دیکھتے ایسے بے سہارا لوگوں کی تعداد بڑھنے لگیاس وقت آشیانہ میں 36 سن رسیدہ افراد موجود ہیں ، جنہیں قیام و طعام کے علاوہ علاج اور اسلامی تہذیب سے زندگی گذارنے کا آخری موقع فراہم کیا جارہا ہے ـالامان ایجوکیشنل ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جارہے اس آشیانے میں مسجد کی بھی تعمیر کرائی گئی ہے ، جہاں پانچ وقت نماز اداکی جاتی ہے ـیہاں کے ملازمین بھی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں بزرگوں کی خدمت کرکے روحانی سکون ملتا ہے۔فاروق احمد اپنے ذاتی اخراجات کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کے تعاون سے آشیانہ چلارہے ہیں ـسال 2011 میں شروع کئے گئے آشیانہ میں 13سے زائد لوگوں نے زندگی کی آخری سانس لی ہے ـفاروق کی طرح ہی ملک کے ہر کونے میں آج بزرگوں کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور بچے بھی اپنے والدین کی اہمیت کو سمجھیں ورنہ ان بچوں کا بھی وہی حشر ہوگا جو ان کے والدین کا ہورہا ہے۔(پورٹ : شاہد قاضی)


مالی تنگی سے پریشان نوجوان گولی مارکر خودکشی کی

مہوبہ۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں اس ضلع کے سرینگر علاقے میں مالی تنگی سے پریشان ایک نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے بتایا کہ جے سنگھ (33) نامی نوجوان مرانی گاؤں میں مزدوری کرتا تھا۔ اس دوران اسے کوئی روزگار نہ ملنے سے وہ اقتصادی طور پر کافی پریشان تھا۔ کل شام اس کی بیوی سیتا نے کہیں سے پیسے کا انتظام کرکے اس سے دیوالی کا تہوار کے لئے ضرورت کا سامان منگوایا ۔ لیکن وہ شراب پی کر واپس لوٹا ، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تکرار ہوگئی۔نشے میں دھت جے سنگھ اپنے شیر خوار بچے کو گولی مارنے کی کوشش کی لیکن بیوی بچے کو لیکر بھاگ گئی، جس کے بعد اس نے طمنچے سے اپنی کنپٹی پر گولی مارلی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ جے سنگھ اس سے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


بولیرو اور ٹرک کی آپسی ٹکر سے چار افراد ہلاک

جے پور:۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے سیکر میں ایک بولیرو اور ٹرک کے آپس میں ٹکراجانے سے چار افراد ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سیکر ضلع کے بھگت پورا کے نزدیک اس زبردست حادثہ میں بولیرو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ہلاک شدگان میں پنا لال جاٹ، پیارے لال جاٹ، مول چند یادو اور مہاویر شامل ہیں ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا۔


پاکستان نے راجوری میں پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

جموں۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )پاکستان نے آج پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کی اگلی چوکیوں پر شدید فائرنگ کی۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا،''پاکستان نے بلا اشتعال کے جموں کے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر کے سندربنی علاقے اور پنل والا سیکٹر میں صبح فائرنگ کی۔''انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چھوٹے چھوٹے ہتھیاروں،خود کار ہتھیاروں،82ایم ایم مورٹاروں اور 120 ایم ایم مورٹاروں کا استعمال کیا۔ترجمان نے کہا،''ہمارے فوجیوں نے بھی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔حالانکہ اس میں کسی کے مرنے یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔''


کیرالہ میں سب اسٹیشن میں زبردست دھماکہ

کوٹائم۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )کیرالہ کے کوٹائم شہر میں 220 کلو واٹ صلاحیت کے پووان تھروتھ سب اسٹیشن کے ایک ٹرانسفارمر میں کل رات زبردست دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے علاقے کے زیادہ تر حصے تاریکی میں ڈوب گئے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پورے کوٹائم ضلع اور الاپُجھا میں کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ان علاقوں میں آج بھی بجلی کی فراہمی ٹھپ رہے گی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق کل رات ساڑھے نو بجے زبردست آواز کے ساتھ 200 ایم وی اے صلاحیت والے ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہوا۔دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن بادی النظر میں اس کی وجہ سے تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد کوٹائم سے فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں لیکن آگ کو قابو میں کرنے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ گیا۔پاور اسٹیشن سے وائی کام سب اسٹیشن کو جوڑ کر کوٹائم میڈیکل کالج ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو جزوی طور پر بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے ۔


منی پور میں این ایس سی این ۔ آئی ایم کے 5انتہا پسند گرفتار

امپھال۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )منی پور پولیس نے دو الگ الگ واقعات میں انتہاپسند تنظیم نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔اساک موؤا (این ایس سی این۔آئی ایم) کے پانچ انتہاپسندوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل مشرقی امپھال ضلع کے فیئری لینڈ علاقے سے این ایس سی این۔آئی ایم کے چار انتہاپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اہم دستاویزات ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ ایک اور واقعہ میں ریاست کے چندیل ضلع کے پاللیل بازار سے اس تنظیم کے ایک انتہاپسند کو مبینہ طور پر عام لوگوں سے جبری وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔


وزیر اعظم کا 11-12 نومبر کو جاپان دورہ

نئی دہلی۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) وزیر اعظم نریندر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دورے پر جا سکتے ہیں جس کے دوران ان کی جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ سالانہ چوٹی میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان غیر فوجی جوہری توانائی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے ۔حکومت کی آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی 11 اور 12 نومبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو جائیں گے ۔ وہاں ان کی ملاقات جاپان کے شہنشاہ اکیھتو اور وزیر اعظم شنجو آبے سے ہوگی اور وہ مسٹر آبے کے ساتھ ہندستان جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں باہمی مفادات سے منسلک دوطرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم کے طور پر مسٹر مودی کا یہ دوسرا جاپان دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم اس سے قبل ستمبر 2014 میں جاپان گئے تھے اور گزشتہ سال دسمبر میں مسٹر آبے ہندستان کے دورے پر آئے تھے ۔مسٹر مودی نے ستمبر 2014 میں جاپان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ سال ہندستان پیسیفک کے سیکٹر اور دنیا میں امن و خوشحالی کے ایک وژن پر مل کر کام کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا ۔


ادے پور ضلع میں لیک فیسٹیول 18 نومبر سے 

ادے پور۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )راجستھان کے ادے پور ضلع میں آئندہ 18 سے 20 نومبر تک لیک فیسٹیول کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف پروگرام منعقد ہوں گے ۔سیاحتی ڈپٹی ڈائریکٹر سمیتا سروچ نے بتایا کہ لیک فیسٹیول کا آغاز 18 نومبر کو صبح 11 بجے واٹر اسپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ ہو گا جس میں راجستھان کیاکنگ اور کینوئنگ ایسوسی ایشن کے ذریعے کیاکنگ اور کینوئنگ، کینوپولو اور ڈریگن بوٹ کی نیشنل چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔ اس سال لیک فیسٹیول کے دوران للت کلا اکیڈمی کے تعاون سے آرٹ بازار راجیو گاندھی گارڈن میں منعقد کیا جائے گا. جس میں ملک کے مشہور آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ گنگور گھاٹ پر شام کے وقت دیہی فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔اس کے علاوہ فتح ساگر بمبییا بازار کے سامنے پتنگ بازی، کٹھ پتلی، بھروپیا، پولیس اور آرمی بینڈ جیسے پروگرام بھی ہونگے ۔ اس کے علاوہ مقامی طلباء کے لئے مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں گے اور فتح ساگر جھیل تحفظ کے سلسلے میں بہترین کام کرنے والے کو نوازا جائے گا۔


دیوریا میں ٹرین کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت

دیوریا: اترپردیش میں دیوریا کے صدر ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی زد میں آنے سے میاں بیوی کی موت ہوگئی۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رامپور کارخانہ کے گاؤں سبریزی بیلوا کے باشندہ رام شنکر (50) اور ان کی بیوی پاروتی دیوی (48) کل رات مؤ سے بذریعہ ٹرین دیوریا صدر اسٹیشن پر پہنچے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ دونوں اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی کے نیچے سے ریلوے لائن پار کررہے تھے تبھی مال گاڑی چل پڑی، جس سے وہ دونوں اس کی زد میں آگئے اور ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔


آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی تازہ ہدایت کے مطابق 

پرشدہ فارم وزیر اعظم اور مرکزی وزیر قانون کو بھی میل کرنے ہوں گے:محمدیوسف رحیم بیدری 

بیدر30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )آج دوپہر یاران ادب بیدر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے فارم پراہلیان بیدر سے دستخط لے کر دستخط شدہ فارم منگل پیٹھ ، نزد مسجد تعلیم نورخاں بیدر میں واقع عمر سلطان کے کمپیوٹر سنٹر پر انجینئر محمدیونس فہیم کے ہاتھوں پہنچائے۔یہ سلسلہ گذشتہ دوہفتوں سے روزانہ جاری ہے۔ اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ادب بیدر نے مولانا ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریڑی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے آج روانہ کئے گئے تازہ ترین مکتوب کا ذکر کیا اور کہاکہ تازہ ترین مکتوب میں نئی تبدیلی کے تحت نئی بات یہ بتائی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے ای میل آئی ڈی appt.pmo@gov.inاور وزیر قانون کے ای میل آئی ڈی ravis@sansad.nic.inپر بھی دستخطوں کی اسکین کاپی کرکے تمام فارم ای میلز کئے جائیں۔ محمدیوسف رحیم بیدری کے بموجب مولانا ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریڑی آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے آج اپنے تحریر کردہ تازہ ترین مکتوب میں امت مسلمہ ہند کی رہنمائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طلا ق ثلاثہ، حلالہ اورچارشادیوں کو ختم کرنے اور یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں مقدمہ چل رہاہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اپناحلف نامہ داخل کردیاہے اور اب حکومت ہند نے بھی اپنا حلف نامہ داخل کیاہے جس میں طلاق ، حلالہ ، چارشادیوں کو عورتوں کے بنیادی حقوق کے خلاف قراردیاہے۔ حکومت کی طلب پر اب لاکمیشن نے لوگوں سے رائے طلب کی ہے اور اس سلسلہ میں لاکمیشن نے 15نومبر 2016 ؁ء کور ائے دینے کی آخری تاریخ متعین کی ہے ۔ان حالات میں تما م ارکان ومدعوئین مسلم پرسنل لابورڈ، علماء کرام ، ائمہ مساجد اور سماجی کام کرنے والے بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وقت اور حالات کے پیش نظر اس کام کی طرف پوری توجہ فرمائیں اور جتنی جلد ممکن ہوسکے منسلکہ پروفارما کے مطابق خواتین کے دستخط علیحدہ پروفارما اور مردحضرات کے دستخط الگ پروفورما پر کراکر دفتر مسلم پرسنل لابورڈ کو اس طرح بھیجوانے کانظم فرمائیں کہ وہ نومبرکی12تاریخ تک دفتر کو ضرور مل جائے۔ مکتوب میں نئی تبدیلی کے تحت اضافی اورنئی بات یہ بتائی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے ای میل آئی ڈی appt.pmo@gov.inاور وزیر قانون کے ای میل آئی ڈی ravis@sansad.nic.inپر بھی دستخطوں کی اسکین کاپی روانہ کی جائے اور ساتھ ہی صدر جمہوریہ کے سکریڑی ، لاکمیشن نئی دہلی کے ای میل آئی ڈی پربھی بھیجیں۔ اسی کے ساتھ خواتین کے فارم مذکورہ ای میل پر میل کرنے کے علاوہ نیشنل ویمن کمیشن کے ای میل آئی ڈی پر بھی بھیجناہوگا۔ ایک اور بات مکتوب میں تحریر کی گئی ہے وہ یہ کہ یہ دستخطی نومبر کے آخرتک جاری رہے گی اور باقی پروفارما نومبر کے اخیر یا ڈسمبر کے آغاز تک بورڈ کے دفتر تک پہنچادئے جائیں۔


ڈپٹی محمد سعید خاں یادگاری خطبہ کا انعقاد

ڈپٹی محمد سعید خاں نے کبھی کسی حال میں حب الوطنی کے نام پر سمجھوتا نہیں کیا : وزیرانصاری

رائے پور؍ علی گڑھ۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) بے نظیر انصارآل انڈیا ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام وندراون ہال، سول لائنس، رائے پور میں ڈپٹی محمد سعید خاں یادگاری خطبہ کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز بچوں کے قومی ترانے سے ہوا۔ مہمانان کا خیر مقدم کرتے ہوئے سوسائٹی کے سکریٹری جے ایس کوشلیا نے سوسائٹی کے قیام کے مقاصد سے روشناس کرایا۔
مہمانِ خصوصی چھتیس گڑھ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر وزیر انصاری نے ڈپٹی محمد سعید خاں کے دورِ طفلی سے ان کی حیات کے تمام پہلوؤں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی محمد سعید خاں ممتاز ماہرِ تعلیم تھے اور انہوں نے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے نہ صرف اپنے گاؤں میں اسکول قائم کیابلکہ گھر گھر جاکر بچوں کو اسکول آنے کی ترغیب دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی صاحب بخوبی جانتے تھے کہ تعلیم کے حصول کے بغیر قومی ترقی کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی محمد سعید خاں مہاتما گاندھی کوضمانت پر رہا کرنے کے جرم میں انگریزی حکومت کے عتاب کا شکار ہوئے مگر انہوں نے کبھی کسی حال میں حب الوطنی کے نام پر سمجھوتا نہیں کیا۔ مسٹر انصاری نے کہا کہ ڈپٹی سعید جیسی شخصیات کسی ملک و ملت کا سرمایہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے سچے ہندوستانی تھے جس نے اپنی سرزمین کو اپنی جان ست بھی بڑھ کر چاہا۔مسٹر وزیر انصاری نے کہا کہ ڈپٹی محمد سعید خاں اس بات میں یقین رکھتے تھے کہ اگر آپ کے پاس کوئی کام ہے تو اسے پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ انجام دیں اور اگر کوئی نہیں ہے تو کام پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی محمد سعید خاں کو سچاخراجِ عقیدت یہی ہوگا کہ ہم ان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھائیں اور بڑی تعداد میں قوم کے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی محمد سعید خاں کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بچوں میں حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دینا بھی ان کو سچا خراجِ عقیدت ہوگا۔
مسٹر عبدالقیصر حق نے چھتیس گڑھ انتظامیہ کی جانب سے چلائے جارہے روزگار سے متعلق پروگراموں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سبھی بچوں کا اسکول جانا ضروری ہے تبھی ملک ترقی کرسکتا ہے۔مسٹر یونس علی نے مسلم ا وردلت بچوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے غریب، اقلیتی اور دلت بچوں کے لئے چلائے جا رہے مختلف فلاحی کاموں سے روشناس کرایا۔مسٹر اے او لاری نے انتظامیہ کے روزگاراور پلیسمنٹ سے متعلق اہم حقائق سے روشناس کرایا۔ 
سوسائٹی کے مسٹر محسن عباسی نے انتظامیہ کی روزگار سے متعلق اسکیموں پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن تیار کرکے اس تعلق سے اہم معلومات مہیا کرائیں۔چھتیس گڑھ زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے مسٹر امان اللہ نے فاؤمڈیشن کی جانب سے500مسلم بچوں کو فاؤنڈیشن کے توسط سے اسکول کالج کی فیس دینے کی اسکیم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سوسائٹی کے صدر مسٹر ارشد خاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


مسلم پرسنل لامیں مداخلت مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ۔یونیفارم سیو ل کوڈ سے مذہبی یکجہتی و اتحاد کو خطرہ،

گلبرگہ۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )حال ہی میں گلبرگہ میں اسلامی شریعت کے تحفظ سے متعلق ایک اہم کانفرینس منعقد ہوئی تھی جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلم علماء کرام مسلم مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران و عہدہ داران اور عمائیدین نے شرکت کی تھی ۔اسی طرح بتاریخ 5 نومبر بروزہفتہ کو بھی بعد نماز مغرب کے سی ٹی گراؤنڈ،گلبرگہ میں مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مسلم پرسنل لا کی بقا اور تحفظ شریعت کے لئے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائیگاجس میں تمام مسلم مذہبی جماعتوں کے سربراہان، سجادگان،مشائیخین، علاقہ حیدر آبادکرناٹک کے اضلاع گلبرگہ،بیدر، رائیچور،یادگیر، کوپلاور بلاری سے تعلق رکھنے والے مسلم ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ،مسلم علماء و عمائیدین اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکے عہدہ داران اس اہم جلسہ سے خطاب کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ ،رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام نے جمعہ کے دن گرانڈہوٹل گلبرگہ میں اخبارات او الیکٹرانک میڈیا کی ایک پر ہجوم کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئیکیا۔انھوں نے کہا کہ اس اہم جلسہ کی سرپرستی تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ ،سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ فرمائیں گے اور یہ جلسہ عام زیر نگرانی حکیم ملت امیر شریعت کرناٹک مولانا مفتی اشرف علی باقوی ،شیخ الحدیث و مہتم دار العلوم سبیل الرشاد،بنگلورو رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ منعقد کیاجائیگا۔الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذہبی عقائد کے لوگ رہتے ہیں جیسے ہندو ، مسلمان، عیسائی،بدھسٹ ، سکھ، دلت، جین ،آدی واسی وغیرہ ۔ان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے متحد ہوکر ملک کی جدوجہدآزادی میں حصہ لیا تھا ۔پھر انھوں نے ملک کو برطانوی تسلط سے آزادکروایا ۔ ان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے عقائد اور مذہبی پرسنل لاز مختلف ہونے کے باوجودانھوں نے صرف ایک مقصدرکھتے ہوئے جنگ آزادی میں حصہ لیا ۔ اس طرح ہماری تہذیب مختلف النوع ہونے کے باوجود اتحاد و یکجہتی کی مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ دستور ہندکی دفعہ25میں ملک کے ہر ایک شہری کو بنیادی حقوق فراہم کئے گئے ہیں ۔وہ اپنی پسندکے کسی بھی مذہب پر چل سکتاہے، عمل کرسکتا ہے اور اپنے مذہب کی تبلیغ کرسکتاہے۔ لیکن حال ہی میں حکومت ہند نے لا کمیشن آف انڈیاکی جانب سے تیار کردہ ایک سوال نامہ جاری کیا ہے جس کا مقصد مرد اورعورت کے امتیازات کو ختم کرتے ہوئے،خواتین کے ساتھ امتیازی برتاؤ کو ختم کرنے اور ان کی عزت و وقار کے پیش نظر یکساں سیول کوڈ لانا یا یونیفارم سیول کوڈ لاناہے۔ الحاج قمر الاسلام نے کہاکہ ہندوستان ایک مختلف مذاہب کے ماننے والوں کاملک ہے ۔ مختلف تہذیبوں کاملک ہے۔ ان گروپس کے پرسنل لاز ان کی مذہبی کتابوں سے لئے گئے ہیں اور اس طرح ان گروپس کی مذہبی شناخت کے لئے یہ قوانین نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔کئی ایک جیوڈیشئیل عدالتوں نے متواتر باران حقائق کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرسنل لاز میں مداخلت سے دستور ہند کی دفعہ 25میں دی گئی مذہبی آزادی کے قانون کی خلاف ورزی ہوگی اور اس طرح مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی شناخت بھی مٹ جائیگی۔ اگر حکومت ہند رہنمایانہ قواعد کا نفاذچاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ ایسے قواعد اور قوانین بنائے جن کا راست طور پر عوامی بہبود اور بھلائی سے تعلقہو جیسے کہ شراب پر مکمل امتناع، تمام بچوں کو یکساں تعلیم کے مواقع اور ہر شہری کی صحت و تندرستی کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی ، اسی طرح تمام مکانات رکھنے والوں کے مکانوں میں بیت الخلا کی تعمیروغیرہ پر عمل کیا جاسکتا ہے۔الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ یہ صرف ایک خام خیالی ہے کہ یونیفارم سیول کوڈ لانے سے قومی اتحاد و یکجہتی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے برخلاف اس طرح کے اقدام سے صرف نااتفاقی پھیل سکتی ہے اور عدم اتحاد پیداہوسکتا ہے۔ ہماری مخلتف النوع تہذیب اور مذہبی شناخت ہی ہمیں متحد رکھتی ہے۔ 
انھوں نے کہا کہ حکومت ہندنے سپرئیم کورٹ میں طلاق ثلاتہ ،کثرت ازدواج اور مطلقہ کو گزر بسر دینے وغیرہ سے متعلق جو دعویٰ داخل کیا ہے اور اسی طرح سے لا کمیشن آف انڈیاکی جانب سے جو سوال نامہ جاری کیاگیاہے اسکامقصدیونیفارم سیول کوڈکے لئے راستہ ہموار کرنا ہے ۔ یہ ایک پہلے ہی سے تیار کردہ منصوبہ ہے ۔اس طرح کی متنازعہ باتوں کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے اور ملک کے اندر سماجی ڈوریاں ٹوٹ سکتی ہیں ۔ اس وقت قوم کئی ایک سنجیدہ اور اہم مسائل کاسامنا کررہی ہے لیکن حکومت کا مقصدسنجیدہ مسائل کے بجائے عوام کی توجہ کو دوسری طرف موڑنا ہے ۔ انھوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک میں جن مذہبی گروپس کی جانب سے پردہ اور برقعہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ، وینکیا نائیڈو اور ارون جیٹلی وغیرہ کہتے ہیں وہ بیٹی بیٹی میں فرق کرنا نہیں چاہتے، ہندو مسلم سب برابر ہیں۔ حکومت مسلم پرسنل لا میں مداخلت کرنا نہیں چاہتی لیکن یہ بھی کہتے ہیں کہ طلاق کے ضمن میں قانون بننا چاہئے ۔الحاج قمر الاسلام نے کہا کہ ہندو لڑکی کی شادی میں سات پھیروں کے بعدکنیا دان کردیا جاتا ہے اور وہ لڑکی ہمیشہ کے لئے اس مرد کی ہوجاتی ہے تو پھر کیا یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔الحاج قمر الاسلام نے کہاکہ اگر سارے ملک کے مسلمان اپنے پرسنل لا میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ صحیح ہوسکتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔حکومت ہند اور مرکزی وزراء کیوں کہہ رہے ہیں کہ مساوات ہونی چاہئے ۔ لیکن یہ سب باتیں پہلے ہی سے دستور ہند میں صاف صاف واضح کردی گئی ہیں کہ ہر ہندوستای شہری کو مذہبی آزادی حاصل رہے گی ۔آج کی تاریخ تک ملک کے مختلف غیر مسلم قائیدین سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا، چیف منسٹر نتیش کمار، راہول گاندھی، چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ وغیرہ نے واضح الفاظ میں مسلم پرسنل لا میں تبدیلی اور یونیفارم سیول کوڈ کی مخالفت کی ہے۔ 
الحاج قمر السلام نے کہا کہ تمام تنظیموں وجماعتوں جیسے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،جماعت اسلامی ہند، مسلم مجلس مشاورت،آل انڈیا ملی کونسل ، مرکزی جمعیت اہل حدیث، اور مکاتب خیال جیسے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث،شعیہ وغیرہ نے متفقہ طور پر مذکورہ بالا سوال نامہ کو جسے لاکمیشن آف انڈیانے تیار کیا ہے اسے مسترد کردینے کافیصلہ کیا ہے۔ان تمام جماعتوں، تنظیموں اوراداروں کے ذمہ داران نے مسلمانان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سوال نامہ پرتوجہ نہ دیں۔انھوں نے کہا کہاگر حکومت ہند کوئی قانون بنانا چاہتی ہے تواسے کے لئے ضروری ہوگا کہ تمام کی رضامندی سے ہو اور جس کے لئے مسلمانوں کی جماعتیں بھی رضامند ہوں ۔ انھوں نے بتایا کہ مرکزی سیرت کمیٹی ن ضلع گلبرگہ نے 19اکتوبر کو شاداب فنکشن ہال گلبرگہ میں ایک جلسہ منعقدکیا تھا جس میں مسلم پرسنل لابورڈ کیجانب سے منظورکردادوں قراردادوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے نفاذ پر غور کیا گیا ۔ اس پروگرام میں سجادگان ، علماء کرام تعلیم اور مختلف مذہبی و تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا تھا ۔ مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی قرارداد کے مطابق ایک دستخطی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ مہم 30اکتوبر تک جاری رہے گی ۔
الحاج قمر الاسلام نے جو آل انڈیا ملی کونسل کے بانی رکن تاحیات ہیں ، آل انڈیامجلس مشاورت کے رکن تاحیات ہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے مدعو خاص بھی ہیں اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ5نومبر کو گلبرگہ میں منعقد ہونے والا مذکورہ بالا جلسہ عام ان کی صدارت میں منعقد ہوگا جب کہ اس جلسہ کے خصوصی مقررین میں مولانا کاکا سعید احمد صاحب عمری ،نائب صدر آل انڈیا مسلم لا بورڈ ، مولانا توقیر رضا خان صدر نشین آل انڈیا اتحاد ملت بریلی ،حضرت اصغرعلی امام مہدی سلفی ،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، ،مولانا فضل الرحیم مجددی ،سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث،جامعہ نظامیہ حیدر آباد، مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ،حیدر آباد و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈشامل ہیں ۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر محمد اصغر چلبل ،نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی ،ضلع گلبرگہ و نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ،ضلع گلبرگہ فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی میں مولانا نصیر الدین خان رشادی ،بانی و مہتمم صباح العلوم ، گلبرگہ ، مولانا مفتی سید عبدالرشید کامل ، صدر مدرس دارالعلوم دینیہ ، درگاہ بندہ نوازؒ ، مولانا حافظ محمدشریف مظہری ،صدرجمعیت العلماء ضلع گلبرگہ مولانا غوث الدین قاسمی، صدر آل انڈیا ملی کونسل ،ضلع گلبرگہ ،جناب بابا نظرمحمدخان امیر جمعیت اہل حدیث اضلاع گلبرگہ و یادگیر،جناب ذاکر حسین امیر جماعت اسلامی ہند ،گلبرگہ، جناب ڈاکٹر محمد حبیب الرحمٰن ، پروفیسر عبدالحمید اکبر گلبرگہ یونیورسٹی، مولانا محمد اسماعیل مدثر نظامی بانی و مہتمم مدرسہ انوار الاسلام،مولاناعبدالواحد صاحب پیش امام جامع مسجداسٹیشن بازار،گلبرگہ،مولانا افضل برکاتی مبلغ سنی دعوت اسلامی ، مولاانا شیخ عبدالصبور اثری خطیب و امام مسجد عبداللہ بن مسعود گنج، مولانا مفتی سید عبدالرؤف صاحب پیش امام مسجد صالحین ، مولانا محمد تینویر اشرفی ، پیش امام مسجد مقبرہ ، مولانا عبدالوحید مفتاحی صدر جمعیت العلماء گلبرگہ ، خلیفہ صوفی سید مرتضیٰ علی حسینی سجادہ نشین آباد، مولانا محمد اسماعیل امام مسجد حسینی علم، مولانا جاوید اختر مصباحی مولوی دارالعلوم رضاء مصطفی، مولانا نظیر احمد رشادی صدر صفا بیت المال ،مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی، اورجنا ب سید شاہد احمد جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک شامل ہیں ۔ مہمانان اعزازی میں شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی بانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، حضرت پیرزادہ شبیر نقش بندی صدر کل ہندانجمن پیشوایان مذاہب، تقدس مآب ھضرت سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی سجادہ نشین روضہ خرد ،گلبرگہ ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی نجانشین سجادہ نشین روضہ شیخ گلبرگہ ،حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی سجادہ نشین آستانہ حضرت تیغ برہنہ ؒ گلبرگہ ، حضرت سید شاہ محمد ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین عملی محلہ گلبرگہ ، حضرت سید شاہ حیدر پاشاہ قادری سجادہ نشین نلنگہ، حضرت سید انور حسین قادری متولی حضرت رکن الدین تولہ ؒ گلبرگہ ، جناب الحاج اقبال احمد سرڈگی صاحب ایم ایل سی و سابقہ رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ، جناب عبدالصمد صدیقی سابقہ رکن پارلیمینٹ رائچور، جناب رحیم خان صاحب رکن اسمبلی بیدر، جناب سید یٰسین سابق رکن اسمبلی رائچورکے علاوہ خصوسی مدعوئین میں جناب سید احمد مئیر گلبرگہ ، جناب اسد علی انصاری صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ، جناب عبدالحمید صدر فاران ایجوکیشن سوسائیٹی ، جناب فاروق احمد ایلپار صدر ہیومین ایج ایجوکیشن سوائیٹی گلبرگہ ، جناب الحاج الیاس سیٹھ باغبان صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائیٹی ، گلبرگہ جناب عبدالنبی کاڈلور سینئیر لیڈر، جناب اشفاق احمد چلبل صدر نشین خسرو چیارییٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ جناب سید سعادت اللہ حسینی صدر ڈیافوڈلس ایجوکیشن سوسائیٹی ، جناب محمد رفیع الدین انجئیر اور جناب اقبال علی انجنئیر شامل ہیں ۔جلسہ کا آغاز مولانا عبدالقادر رشادی کی قرائت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب سید سخی اللہ سرمست انجنئیر و جناب صادق نظامی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے برادران و خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ اپنے جوش ایمانی کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔ 
مذکورہ بالا صحافتی کانفرینس میں حضرت سیدشاہ محمد علی الحسینی خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ، مولا نا مفتی سید عبدالرشید، مولانا محمد شریف مظہری، مولانا سید عبدالرؤف اشرفی، جناب بابا نظر محمد خان صدر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ و یادگیر، جناب ذاکر حسین امیر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، محمد اقبال احمد بیت المال ، اسد علی انصاری صدر وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ، مئیرگلبرگہ جناب سید احمد ، جناب محمد رفیع الدین انجنئیر، جناب عادل سلیمان سیٹھ ، لال احمد بمبئی سیٹھ، محمد جبار گولہ ایڈوکیٹ ، عبد الرحیم مرچی سیٹھ ، واحد علی فاتحہ خوانی رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی مولانا محمد نوح ،صدر مسلم لیگ ضلع گلبرگہ ، سید مقیم سید بارے صدر بارے ایجوکیشنل ٹرسٹ، گلبرگہ نے شرکت کی ۔ 


گلبرگہ میں جماعت اسلامی کا اجتماع

گلبرگہ گہ۔30اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کا مرکزی اجتماع عام کل بروز اتوار بتاریخ30 ؍اکتوبر2016 ء کو صبح ٹھیک 10.30 بجے سے ہدایت سنٹر ، جی ڈی ائے لے اؤٹ، نزد جدید سٹی بس اسٹینڈ سنگتراشواڑی میں منعقد ہوگا۔ اس اجتماع میں جناب محمد عظمت اللہ خان سورۃ الجمعہ کی آیات9-11 کی روشنی میں درس قرآن اورجناب خواجہ معین الدین ’’گفتگو کے آداب‘‘عنوان پر درس حدیث پیش کریں گے۔’’انتہا پسندی : مفہوم، اسباب و تدارک‘‘ کے عنوان پرجناب محمد ضیاء اللہ کا خطاب ہوگا ۔جناب عبدالقدوس حالات حاضرہ پر تبصرہ پیش کرینگے۔ اس اجتماع میں بردران ملت و خواتین سے کثیر تعداد میں اپنے دوست و احباب کے ساتھ شریک ہونے کی امیر مقامی جناب ذاکر حسین نے اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا