English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیری طالب علم کا وزیراعظم مودی کے نام مکتوب، مسئلہ کشمیر حل کرنے کی اپیل(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

روحیں ہمیشہ پاک اور مقدس ہوتی ہیں۔ روح ہمیں انصاف کرنا سکھاتی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ہندوستان کی روح کے منجی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرکے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالیں گے۔ بدرالدوجا نے لکھا ہے جناب وزیر اعظم صاحب! آپ ہندوستان کی روح کے منجی ہیں۔ کشمیر کی روح آہ و بکا کررہی ہے۔ کیا آپ اس درد کو محسوس نہیں کرتے؟ آپ مسئلے (مسئلہ کشمیر) کا پائیدار حل نکال کر دنیا بھر کے عوام کے قلوب پر راج کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ (کشمیریوں سے) انصاف کریں گے۔وزیراعظم مسٹر مودی کو مکتوب لکھنے والے طالب علم بدرالدوجا نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا مکتوب 26 اکتوبر کو بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ وزیراعظم کے دفتری پتہ پر ارسال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہم اب اتھل پتھل سے تھک گئے ہیں۔ اب بہت ہوگیا۔ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہوں اور مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کے لئے حل کیا جائے۔ کالج طالب علم نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک وادی میں افراتفری کا ماحول یوں ہی برقرار رہے گا۔ انہوں نے بتایا اگر کشمیر کی زمینی صورتحال کو اس بار بھی ہلکے میں لیا گیا اور کوئی تدارک نہ کیا گیا توکشمیر آئندہ بھی اسی طرح ابل پڑے گا۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ کشمیر میں 2008 ء، 2010 ء اور رواں عوامی احتجاجی تحریکوں کا جائزہ لیکر مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ کے لئے حل کرے۔ بدرالدوجا نے مزید بتایا کہ ہڑتالوں اور احتجاجی مظاہروں کے باعث نہ صرف زندگی کا ہر ایک شعبہ متاثر ہورہا ہے بلکہ ہندوستان کی تصویر بھی خراب ہورہی ہے۔ وادی میں موجودہ آزادی حامی احتجاجی مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 90 شہری ہلاک جبکہ 15 ہزار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں سے سینکڑوں شہری جن میں زیادہ تعداد نوجوان کی ہے، اپنی ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم اور جسمانی طور پر ہمیشہ کے لئے معذور ہوگئے ہیں۔وادی میں تمام تعلیمی ادارے یکم جولائی سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ ہڑتال کے باعث وادی کی معیشت کو روزانہ اوسطً 120 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان ٹرانسپورٹ، تجارتی اور سیاحتی شعبوں کا ہوا ہے۔کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو تھکا دینے والی پالیسی کے مستقبل میں خطرناگ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کو مسئلے کے حل کے لئے اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران کل جماعتی وفد کے علاوہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ذاتی طور پر دو مرتبہ وادی کا دورہ کیا، لیکن تاحال کوئی سنجیدہ پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔ تجزیہ کاروں نے بتایا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی اور ریاستی سرکار کشمیری عوام کو تھکانے کی پالیسی پر گامزن ہوگئی ہے، جو کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب کشمیر انتظامیہ نے وادی میں جاری احتجاجی مظاہروں کی لہر کو توڑنے کے لئے تاحال کم از کم 10 ہزار افراد (مبینہ طور پر سنگبازوں اور علیحدگی پسند لیڈران و کارکنوں) کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے اب تک سینکڑوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا اطلاق کیا جاچکا ہے جس کے تحت انہیں کم از کم تین ماہ تک بند رکھا جائے گا۔وادی میں اوسطًا ہر روز 50 سے 70 افراد کو پتھراؤ کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے یا ہند مخالف احتجاجی مظاہرے منظم کرنے کی بناء پر حراست میں لیا جاتا ہے۔ گرفتار شدگان میں زیادہ تر نوجوان ہوتے ہیں جنہیں شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کیا جاتا ہے۔


مسلم پرسنل لا کی بقا اور تحفظ شریعت کے لئے 5نومبر کوگلبرگہ میں 

کل جماعتی عظیم الشان جلسہ عام : قمرالاسلام کا میڈیا سے خطاب

گلبرگہ۔ 29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ ،رکن اسمبلی و سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام نے جمعہ کے دن گرانڈہوٹل گلبرگہ میں اخبارات او الیکٹرانک میڈیا کی ایک پر ہجوم کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام 5نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب،بمقام کے سی ٹی گراؤنڈ، رنگ روڈ گلبرگہ پر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام مسلم پرسنل لا کی بقاء اور تحفظ شریعت کے لئے زیر سرپرستی تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب قبلہ ،سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ اور زیر نگرانی حکیم ملت امیر شریعت کرناٹک مولانا مفتی اشرف علی باقوی ،شیخ الحدیث و مہتم دار العلوم سبیل الرشاد،بنگلورو رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجائیگا۔
الحاج قمر الاسلام نے جو آل انڈیا ملی کونسل کے بانی رکن تاحیات ہیں ، آل انڈیامجلس مشاورت کے رکن تاحیات ہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے مدعو خاص بھی ہیں اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا جلسہ عام ان کی صدارت میں منعقد ہوگا جب کہ اس جلسہ کے خصوصی مقررین میں مولانا کاکا سعید احمد صاحب عمری ،نائب صدر آل انڈیا مسلم لا بورڈ ، مولانا توقیر رضا خان صدر نشین آل انڈیا اتحاد ملت بریلی ،حضرت اصغرعلی امام مہدی سلفی ،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، ،مولانا فضل الرحیم مجددی ،سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث،جامعہ نظامیہ حیدر آباد، مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ،حیدر آباد و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈشامل ہیں ۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر محمد اصغر چلبل ،نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی ،ضلع گلبرگہ و نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ،ضلع گلبرگہ فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی میں مولانا نصیر الدین خان رشادی ،بانی و مہتمم صباح العلوم ، گلبرگہ ، مولانا مفتی سید عبدالرشید کامل ، صدر مدرس دارالعلوم دینیہ ، درگاہ بندہ نوازؒ ، مولانا حافظ محمدشریف مظہری ،صدرجمعیت العلماء ضلع گلبرگہ مولانا غوث الدین قاسمی، صدر آل انڈیا ملی کونسل ،ضلع گلبرگہ ،جناب بابا نظرمحمدخان امیر جمعیت اہل حدیث اضلاع گلبرگہ و یادگیر،جناب ذاکر حسین امیر جماعت اسلامی ہند ،گلبرگہ، جناب ڈاکٹر محمد حبیب الرحمٰن ، پروفیسر عبدالحمید اکبر گلبرگہ یونیورسٹی، مولانا محمد اسماعیل مدثر نظامی بانی و مہتمم مدرسہ انوار الاسلام،مولاناعبدالواحد صاحب پیش امام جامع مسجداسٹیشن بازار،گلبرگہ،مولانا افضل برکاتی مبلغ سنی دعوت اسلامی ، مولاانا شیخ عبدالصبور اثری خطیب و امام مسجد عبداللہ بن مسعود گنج، مولانا مفتی سید عبدالرؤف صاحب پیش امام مسجد صالحین ، مولانا محمد تینویر اشرفی ، پیش امام مسجد مقبرہ ، مولانا عبدالوحید مفتاحی صدر جمعیت العلماء گلبرگہ ، خلیفہ صوفی سید مرتضیٰ علی حسینی سجادہ نشین آباد، مولانا محمد اسماعیل امام مسجد حسینی علم، مولانا جاوید اختر مصباحی مولوی دارالعلوم رضاء مصطفی، مولانا نظیر احمد رشادی صدر صفا بیت المال ،مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی، اورجنا ب سید شاہد احمد جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک شامل ہیں ۔ مہمانان اعزازی میں شاہ قادری سید مصطفی رفاعی جیلانی بانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، حضرت پیرزادہ شبیر نقش بندی صدر کل ہندانجمن پیشوایان مذاہب، تقدس مآب ھضرت سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی سجادہ نشین روضہ خرد ،گلبرگہ ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی نجانشین سجادہ نشین روضہ شیخ گلبرگہ ، حجرت سید شاہ حسام الدین حسینی سجادہ نشین آستانہ حضرت تیغ برہنہ ؒ گلبرگہ ، حضرت سید شاہ محمد ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین عملی محلہ گلبرگہ ، حضرت سید شاہ حیدر پاشاہ قادری سجادہ نشین نلنگہ، حضرت سید انور حسین قادری متولی حضرت رکن الدین تولہ ؒ گلبرگہ ، جناب الحاج اقبال احمد سرڈگی صاحب ایم ایل سی و سابقہ رکن پارلیمینٹ گلبرگہ ، جناب عبدالصمد صدیقی سابقہ رکن پارلیمینٹ رائچور، جناب رحیم خان صاحب رکن اسمبلی بیدر، جناب سید یٰسین سابق رکن اسمبلی رائچورکے علاوہ خصوسی مدعوئین میں جناب سید احمد مئیر گلبرگہ ، جناب اسد علی انصاری صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ، جناب عبدالحمید صدر فاران ایجوکیشن سوسائیٹی ، جناب فاروق احمد ایلپار صدر ہیومین ایج ایجوکیشن سوائیٹی گلبرگہ ، جناب الحاج الیاس سیٹھ باغبان صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائیٹی ، گلبرگہ جناب عبدالنبی کاڈلور سینئیر لیڈر، جناب اشفاق احمد چلبل صدر نشین خسرو چیارییٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ جناب سید سعادت اللہ حسینی صدر ڈیافوڈلس ایجوکیشن سوسائیٹی ، جناب محمد رفیع الدین انجئیر اور جناب اقبال علی انجنئیر شامل ہیں ۔
جلسہ کا آغاز مولانا عبدالقادر رشادی کی قرائت کلام پاک سے ہوگا۔ جناب سید سخی اللہ سرمست انجنئیر و جناب صادق نظامی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔ جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ نے برادران و خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ اپنے جوش ایمانی کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔ 
مذژکورہ بالا صحافتی کانفرینس میں حضرت سیدشاہ محمد علی الحسینی خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ، مولا نا مفتی سید عبدالرشید، مولانا محمد شریف مظہری، مولانا سید عبدالرؤف اشرفی، جناب بابا نظر محمد خان صدر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ و یادگیر، جناب ذاکر حسین امیر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، محمد اقبال احمد بیت المال ، اسد علی انصاری صدر وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ ، مئیر گلبعرگہ جناب سید احمد ، جناب محمد رفیع الدین ، جناب عادل سلیمان سیٹھ ، لال احمد بمبئی سیٹھ، محمد جبار گولہ ایڈوکیٹ ، مولانا محمد نوح ،صدر مسلم لیگ ضلع گلبرگہ ، سید مقیم سید بارے صدر بارے ایجوکیشنل ٹرسٹ، گلبرگہ نے شرکت کی ۔


 

بی جے پی حکومت کے دوسال میں مہنگائی، بیروزگاری اورفرقہ پرستی کی ترقی ہوئی ہے

وزیراعلیٰ اپنی حصولیابی گناتے ہوئے یہ باتیں بھی عوام کو بتائیں: سنجئے نروپم

ممبئی۔ 29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر جہاں وزیراعلیٰ اپنے حکومت کی حصولیابی عوام کو بتارہے ہیں وہیں ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نروپم نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے دوسال میں اگر کچھ ہوا ہے تو وہ مہنگائی، بیروزگاری اور فرقہ پرستی کی ترقی ہے ، وزیراعلیٰ کو اپنی حصولیابی کے ساتھ یہ باتیں بھی عوام کو بتانی چاہئیں۔ ممبئی کانگریس میں اخباری نمائندوں سے ایک خصوصی ملاقات میں صدر سنجئے نروپم نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر سرکاری طور پر اس کی یوں تشہری کی جارہی ہے گویا انہوں نے ریاست کو بہت بلندی پر پہونچادیا ہے۔ یہ پوری تشہیر سرکاری اخراجات پر کی جارہی ہیں جس پر ریاست کے ان غریبوں کا حق زیادہ ہے جو آج مہنگائی اور غریبی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں اگر کسی کی ترقی ہوئی ہے تو وہ مہنگائی، بیروزگاری وفرقہ پرستی ہے ، اس لئے حکومت کو اسے بھی لوگوں کو بتانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتایا جارہا ہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں سب سے زیادہ گیس سبسڈی چھوڑنے والی ریاست ہے، مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کے لئے یہ گیس سبسڈی چھوڑی گئی ہے ، کیا ان تک گیس پہونچ رہی ہے؟ مہاراشٹر کے دور دراز کے علاقوں کوتو جانے دیجئے خود عروس البلاد ممبئی میں کتنی ایسی جھونپڑپیٹاں، کتنے ہی ایسے خاندان اور کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو زندگی کی بنیادی سہولیات تک سے محروم کردیئے گئے ہیں۔ کیا اس حکومت کا کام صرف لوگوں سے گیس سبسڈی واپس لینا ہے، یا لوگوں کو بنیادی سہولیات دینا بھی ہے؟
انہوں نے کہا بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترقی ووکاس کے نام پر قائم اس حکومت کا ترقی ووکاس کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا ہے اور عوام کے سامنے ان کی اصلیت اب اجاگر ہوگئی ہے۔ انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ یہ نہ صرف غنڈوں کی پارٹی ہے بلکہ ان کا وزیراعلیٰ دھمکیاں دینے ، توڑ پھوڑ کرنے اور غیرآئینی طریقہ اپنانے والوں کو بلاکر سیٹلمنٹ کرواتا ہے۔ کرن جوہر اورراج ٹھاکرے کے درمیان جو ہوا ہے عوام اس سے بخوبی واقف ہے اور اس کا جواب وہ فروری میں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہ صرف ترقی کے معاملے میں بلکہ عوام کو بنیادی سہولیات پہونچانے کے معاملے میں بھی بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دوسال مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ اس لئے بھی خوشیاں منارہے ہیں کہ انہیں دوسال تک وزیراعلیٰ بنے رہنے کا موقع ملا ہے، وزیراعلیٰ کی سب سے بڑی حصولیابی یہی ہے کہ وہ دو سال تک وزیراعلیٰ رہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ جس دن وہ آر ایس ایس کے مرضی کے خلاف جانے کی کوشش کریں گے ، ان کی جگہ کسی اور وزیراعلیٰ کا نام آجائے گا۔


دسویں جماعت کے طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے پر ٹیچر کے خلاف معاملہ درج

حیدرآباد۔ 29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) ایک پرائیویٹ اسکول کی لیڈی ٹیچر جس نے شہر حیدرآباد کے علاقہ جگت گری گٹہ میں مبینہ طور پر دسویں جماعت کے طالب علم کو طمانچہ رسید کیا تھا ' کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ میڈیا کے ایک گوشہ میں آئی تھی کہ 15سالہ لڑکے کے سرپر منگل کو رمادیوی نامی ٹیچر نے لکڑی کے ڈسٹر سے پھینک کر مارا تھا اس کے نتیجہ میں اس کے سر پر زخم آگئے اور اسے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا تاہم جانچ کے دوران پتہ چلا کہ اس لڑکے کے دماغ میں خون منجمد ہوگیا ہے ۔اسی لئے وہ زیر علاج ہے ۔ جگت گری گٹہ پولیس انسپکٹر سرینواس نے کہا کہ لڑکے کے والد کی شکایات پر آر پی سی اور دیگر دفعات کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا گیا ۔ جانچ کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ٹیچر نے کلاسس میں برابر حاضری نہ ہونے سے متعلق لڑکے کی ماں کی ستائش کے بعد ٹیچر نے اسے طمانچہ رسید کیا تھا۔


رشوت لیتے ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او سمیت پانچ گرفتار

پٹنہ۔29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع):بہارمیں بدعنوان سرکاری افسروں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت آج ریاستی ویجیلینس بیورو نے مدھوبنی ضلع کے جے نگر کے سب ڈیویژن افسر(ایس ڈی او)اور سب ڈیویژن پولیس افسر (ایس ڈی پی او)سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔بیورو کے سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ محکمہ کو شکایت ملی تھی کہ پٹاخے کے تاجروں کو لائسنس دینے کے عوض میں ایس ڈی او غلام مصطفی اورایس ڈی پی او چندن پوری نے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے ۔معاملے کی تفتیش کرائے جانے کے بعد اس کے صحیح پانے جانے پر بیورو کی ایک خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس ٹیم نے ایک لاکھ روپے لینے کے الزام میں مسٹر مصطفی اور 50ہزار روپے لینے کے الزام میں مسٹر پوری کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ دلالوں کا کردار اداکرنے والے پون یادو ،سکیورٹی گارڈ پرمود اور مسٹر مصطفی کے گھر پر کام کرنے والے آدیش پال بیدھ ناتھ یادو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ان دونوں افسروں پر دلال آدیش پال اور سکیورٹی گارڈ کے ذریعہ روپے لینے کا الزام ہے ۔اسی دوران ایس ڈی او کے پٹنہ میں واقع گھر پر بھی بیورو کی ٹیم چھاپے ماررہی ہے ۔اب تک ملی اطلاع کے مطابق بیورو کی ٹیم کو ایس ڈی او کے گھر سے مختلف بینکوں کے پاس بک،بینک لاکر اور سرمایہ کاری سے متعلق دستاویز برآمد ہوئے ہیں۔تاہم چھاپہ مارنے سے متعلق بیورو کے افسر نے تفصیل دینے سے ابھی انکار کیا ہے ۔


گاندھی جی کے پوتے کنوبھائی گاندھی کی حالت نازک

سورت۔ 29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے کنوبھاءي گاندھی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔87 سالہ کنوبھاءي کو پانچ دن پہلے دل کا دورہ پڑنے اور برین ہیمریج اور فالج (لقوہ) کی وجہ سے یہاں کے ایک ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔گاندھی جی کے تیسرے بیٹے رام داس گاندھی کے تین اولاد میں سے ایک مسٹر کنوبھاءي اور ان کی بیوی شوالکشمي گذشتہ جولائی ماہ سے یہاں پنجابی سماج کی طرف سے چلائے جا رہے پارلے پوائنٹ میں واقع رادھاکرشا مندر میں قائم سنت رہائش گاہ میں رہ رہے ہیں۔
ان کی دیکھ بھال کرنے والے (کیئر ٹیکر) راکیش پٹیل نے آج یو این آئی کو بتایا کہ یہاں رام چوک کے قریب شیوجیوتی ہسپتال میں داخل مسٹر گاندھی کی حالت میں کوئی بہتری نہیں ہے ۔واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کی زندگی سے متعلق ایک مشہور تصویر میں ان کی لاٹھی پکڑ کر چل رہا ننھا بچہ دراصل کنوبھاءي ہی تھے ۔ وہ چار دہائی تک امریکہ میں رہنے کے بعد 2014 میں ہندوستان واپس آئے تھے ۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے ۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ گجرات کے مختلف آشرموں میں رہے تھے اور بعد میں گذشتہ جولائی ماہ میں نئی دہلی میں واقع بزرگوں کے ایک آشرم میں ان کے پناہ لینے کے سلسلے میں خاصا ہنگامہ مچا تھا۔ اس کے بعد پنجابی سماج انہیں یہاں صورت لے آیا تھا۔


جمعیۃ علماء کانپورکے زیر اہتمام 31؍اکتوبرکومنعقد ہونے والے جلسۂخواتین کی تیاریاں تیز

کانپور۔ 29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مسلمانوں کے عائلی قوانین ، مسلم پرسنل لاء کا تحفظ کرنے ، سماجی و معاشرتی سدھار کے لئے اصلاح معاشرہ مہم چلانے ، اسلام کے نظام نکاح، طلاق، خلع، وراثت اور حضانت (پرورش )وغیرہ کا مقصد اور طریقہ کار بتلانے ملک کے آئین و دستور میں دئے گئے بنیادی حقوق میں چھیڑ چھاڑ کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مہم کی حمایت میں جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پرجمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ خواتین مورخہ 31؍اکتوبربروز پیر 10:00؍بجے دن بمقام نیو جبلی گرلس حلیم کالج چمن گنج کانپور میں خلیفہ فقیہ الامت حضرت الحاج مولانا انوار احمد جامعی صدر جمعیۃ علماء شہر کانپور کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ جلسہ کی اطلاع دیتے ہوئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کے نائب صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں ، مسجد حلیم پرائمری کے امام وخطیب قاری محمد امین جامعی،جلسہ کے منتظم حاجی عبدالحسیب عراقی جنرل سکریٹری مسلم ایسو سی ایشن کانپورنے مشترکہ طور پر بتایاکہ جلسہ میں حضرت الحاج مولانا خالد رشید صاحب فرنگی محلی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و امام عیدگاہ عیش باغ لکھنؤ ، حضرت الحاج مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث مدرسہ امدادیہ مراد آباد کے علاوہ جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمی قائم مقام رجسٹرڈ قاضئ شہر کانپور، مفتی اقبال احمد قاسمی صدر مدرس مدرسہ مظہر العلوم نکھٹو شاہ بیکن گنج، مفتی عبد الرشید قاسمی استاذ حدیث مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور خطاب فرمانے کیلئے تشریف لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر حلیم اللہ خاں وقاری محمد امین جامعی نے بتایا کہ علماء کی منظوری مل چکی ہے اورتیاریاں زو ر وشور سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جمعیۃ کے اراکین کارنر میٹنگوں کے ذریعہ لوگوں کو موجودہ حالات کے مد نظر جلسہ کی اہمیت بتلاتے ہوئے اپنے گھر کی خواتین کو جلسہ میں ضرور بھیجنے کیلئے ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہزاروں کی تعداد نے اپنے گھر کی خواتین کو خالص خواتین کے اس اہم اجلاس میں بھیج کر شریعت اسلامی اور اپنے ملکی آئینی حقوق کے تحفظ کی مہم کا حصہ بن کراپنی دینی حمیت واسلامی غیرت اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ 


ملک قوانین سے چلے گا، سنگھ سے نہیں: شہزاد پونے والا

29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نیتا شہزاد پونے والانے کہا کہ ہندوستانی قوانین سے چلے گا، ہندوستان کو جو لوگ سنگھ کی شاخ سے چلانا چاہتے ہیں، وہ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفی مسلمان سنی حنفی تشریح کے مطابق اپنے ذاتی قوانین کو ماننے کے لئے راضی ہیں۔ جن خواتین یا کئی معاملوں میں مردوں کو بھی طلاق سے جڑے مسئلوں پر ضروری مسئلوں پر ضروری ہو تو عدالت کی پناہ لینی پڑتی ہے اور عدالت کے فیصلے کا سبھی احترام کرتے ہیں لیکن جب سے مرکز میں نریندر مودی کی سرکار آئی ہے وہ لگاتار مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی ملک کو آر ایس ایس کے ایجنڈے کے پلیٹ فارم پر لانا چاہتی ہے لیکن اس کی ہر کوشش کو ناکام کیا جائے گا اور ہندوستان میں ہر عقیدہ اور مذہب کے لوگوں کے ذاتی قوانین کو ناکام کی چھوٹ کو بچانے کے لئے ہندوستان کا مسلمان کوشش کرتا رہے گا۔ پونے والانے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی ملک کو آر ایس ایس کے ایجنڈے پر دھکیلنے کی ہر کوشش کو ناکام کیا جائے گااور ہندوستان میں ہر عقیدہ اور مذہب کے لوگوں کے ذاتی قوانین میں چھوٹ سے بچانے کے لئے ہندوستان کوشش کرتا رہے گا۔ پونے والا نے کہا کہ بھارتیہ لاء کے آرٹیکل ۴۴؍ کو بھی بھاجپائی اور آر ایس ایس کے لوگ اور حامی غلط طور سے پیش کررہے ہیں کیونکہ اس میں بھروسہ کی بنیاد پر ذاتی قوانین کے پریکٹس کی چھوٹ دی گئی ہے ۔


بھاجپا کی بدنیتی کو منہ توڑ جواب ملے گا: قاری صغیر احمد رضوی

29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)تنظیم کے صوبائی جنرل سکریٹری قاری صغیر احمد رضوی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے مسلم بہنوں کے نام نہاد مدد کرنے کے نام پر جس تین طلاق کا بیان دے کر بحث ملک کے سامنے لاکر رکھ دی ہے اس کا سیاسی جواب بھارتیہ جنتاپارٹی کو اتر پردیش اور پنجاب کے الیکشن میں دیاجائے گا۔ انہوں نے سبھی کلاس کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست کو سمجھیں کہ اگر وہ تین بار طلاق کے بہانے اسلامی شریعت کے اس فیصلہ کو اگر آج مان لیں گے تو یہ آر ایس ایس کے یکساں سول کوڈ کے خواب کی شروعات ہے جس میں مسلمانوں کے بعد آدی واسیوں، دلت،جین، سکھ، عیسائی اور پارسیوں کا بھی نمبر آئے گا۔ انہوں نے دلت، پچھڑی ذاتیں اور سبھی اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی سے بوکھلا گئی ہے اور اس کی بوکھلاہٹ کو جہوری جواب ملنا بہت ضروری ہے ۔



ہم ہیں یکساں سول کوڈ کے خلاف: انجینئر شجاعت علی قادری

29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)مسلم اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری انجینئر شجاعت علی قادری نے اس موقع پر کہا کہ میں یکساں سول کوڈ کے خلاف ہیں اور ملک کا ہر مسلمان نے اس موقع پر کہا کہ میں یکساں سول کوڈ کے خلاف ہوں اور ملک کا ہر مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر ایک اقلتیں یعنی عیسائی، جین، سکھ، پارسی ہی نہیں بلکہ آدی واسی اور دلت بھی آرایس ایس کے اس گھٹیا ایجنڈے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جب برٹش قانون تھا اور آزادی کے ۷۰؍سال تک یکساں سول کوڈ کو مسلط کی بات نہیں ہوئی تو بھارتیہ جنتاپارٹی کے راج میں یہ بحث کیوں ہورہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے علاوہ آدی واسی ،دلت ،عیسائی، جین ،سکھ اور پارسی بھی اس بات کو سمجھیں کہ یہ ملک کو برہمن واد پر دکھیلنے کی سنگھی سازش ہے جس کا ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سماجی استحصال کی تصور کو لاگو کرنا چاہتی ہے لیکن مسلمان، آدی واسی اور دلت ہی نہیں بلکہ دیگر اقلیتیں یعنی عیسائی، جین، سکھ اور پارسی بھی ملک کو آر ایس ایس کے ایجنڈے پر نہیں چلنے دیں گے۔


مودی کام سے کام رکھیں: پروفیسر عبدالحلیم خاں اندور

29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)اندور سے تشریف لائے پروفیسر عبدالحلیم خاں نے کہا کہ تقریباً تین سال سے اقتدار میں آئی نریندر مودی سرکار سماج سطح پر ناکام رہی ہے ۔ نہ وہ مہنگائی کم کرپائی ہے، نہ کرپش کم کرپائی ہے اور نہ ہی ملک میں بہتر قانون اور معاشی ڈھانچہ میں بہتری آئی ہے ۔ایسے میں لوگوں کو اسلام کے نام پر ڈراکر اقتدار میں بنے رہنا چاہتی ہے ۔پروفیسر نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے وہ ملک کو فرقہ پرستی کی بنیاد پر بانٹنا چاہتی ہے جبکہ اس کی اس کوشش کو میاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں ایک قانون کے بہانے ملک کے قانون ملک کے مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ دلتوں، آدی واسیوں، عیسائیوں، جین ،سکھ اور پارسیوں کا استحصال کر آر ایس ایس کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے ، جس کا ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ذاتی قوانین میں دخل اندازی دینے کی کسی کو کوئی حق نہیں ہے اور ہندوستان کے مسلمان آئین کے ذریعہ فراہم کردہ حق سے محفوظ ہیں۔
احتجاج کے بعد ہندوستان سرکار آئین کے ذریعہ فراہم کردہ لاء کمیشن کے نام پر میمورنڈم بھیج دیا جائے گا۔ مظاہرین نے کہا کہ ضروری ہوا تو اس مظاہرہ کو غیر میعاد احتجاج میں تبدیل کیا جائے گا۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے تنظیم علمائے اسلام ہندوستان کے مشہور سنی صوفی تنظیموں نے پچھلی ۱۷؍اکتوبر کو دہلی کے جنتر منتر پر یکساں سول کوڈ کے خلاف زبردست احتجاج کیا تھا اور محکمہ قانون کو اپنی سفارشوں سے پہلے لی جانے والی رائے کو اسلام کے خلاف سازش بتاتے ہوئے اسے سنگھ کے ایجنڈے پر ملک کو دھکیلنے کی نیت بتایا تھا۔
پروگرام کنوینر مولاناعبدالواحد خان رضوی نے کیا محمد مشاہد ملک نے مظاہرین اور مہمان کرام کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں سید انتظار علی، قاری رفیق، مولانا عباس، مولانا اشفاق میاں جانی، قاری فرقان، مولانا احمد رضا، قاری عزرائیل، مفتی تسلیم رضا، مولانا عالم، مفتی اقبال مصباحی، مولانا معراج عالم، مولانا رضوان خاں، مولانا عبدالسبحان نعیمی، مفتی منظم علی ازہری، مولانا کامل رضا، مولانا شمیم ، مولانا محمد عمر، قاری فردوس، مولانا مستقیم، قاری سلیم رضا، حافظ عمران، مولانا ندیم اختر، قاری محمد دین، مولانا ثناء اللہ، قاری باصر علی، قاری انور علی، مولانا ظہیر احمد ، مولانا غلام محمد، قاری معین، قاری شعبان، مولانا غلام مصطفےٰ نعیمی، مولانا عبدالوکیل، قاری ریحان، قاری الیاس برکاتی، مولانا صابرالقادری، قاری محمد قمر، قاری شکیل، قاری شادان، قاری شرافت علی، محمد عاقل بدایونی، مولانا محمد اکرم اور مولانا محمد نعیم ،مولانا حیدر وغیرہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔پروگرام کا اختتام مولانا سید جاوید علی نقشبندی کی دعاء پر ہوا۔


اُردو یونیورسٹی میں 4 نومبر سے یوم آزاد تقاریب کا آغاز

حیدرآباد۔29اکتوبر(فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 4 تا 11؍ نومبر 2016 مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں یوم آزاد تقاریب کا وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کی سرپرستی اور ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار کے تعاون سے شایانِ شان انداز میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ صدر نشین یوم آزاد تقاریب کمیٹی جناب انیس احسن اعظمی‘ چیف کنسلٹنٹ‘ مرکز برائے اردو زبان‘ ادب وثقافت اور کنوینرکمیٹی میر ایوب علی خان، میڈیا کنسلٹنٹ کے بموجب 4؍ نومبر کو افتتاحی تقریب، مانو ماڈل اسکول میں صبح 10.30 بجے ہوگی۔ ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل ماڈل اسکول کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ کھیل کودمقابلے مانو اسٹاف و طلبہ کے لیے 4 تا 8 نومبر، اسپورٹس کامپلکس میں3.00 بجے ہوں گے۔ڈاکٹر ایم مظہر قادری کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی مقابلے 5 اور 6 نومبر کو ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے منعقد کیے جائیں گے۔ڈاکٹر فیروز عالم کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ 6 نومبرکو اسٹاف کے بچوں کی جانب سے ڈرامہ ’’دادی اماں مان بھی جاؤ‘‘ اوپن ائیر تھیٹر‘ شام 7 بجیپیش کیا جائے گا۔ 7 نومبرمانو طلبہ کا انتاکشری ، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں دوپہر 2بجے منعقد ہو گا۔اس کے کو آرڈینیٹرڈاکٹر کرن سنگھ اتوال ہوں گے۔ ’’مادرِ وطن کو سلام‘‘ کے زیر عنوان خواتین مجاہدین آزادی پر پوسٹر نمائش منعقد کی جائے گی۔ یہ نمائش 8 اور 9؍نومبر سی یو ایل ایل سی سمینار ہال میں11 بجے سے دیکھی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، اس کی کو آرڈینیٹر ہیں۔ 8 نومبر کو اسکولی طلبا کے ثقافتی پروگرام اور مقابلے، مانو ماڈل اسکول‘ صبح 10بجے منعقد ہوں گے۔ جناب محمد مصطفی علی سروری اس کے کو آرڈینیٹر ہیں۔ اسی دن 11.30 بجے ہیلتھ سنٹر پر خون کا عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد فریاد اور ڈاکٹر ایم قطب الدین انصاری کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ دو پہر 2:30 بجے ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم مانو طلبہ کے تحریری مقابلے ہوں گے۔ جناب مصباح الانظر کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ شام 4 بجے ، ہال 1 اور 2 ، پہلی منزل، عمارت پالی ٹیکنک مانو طلبہ کے ڈرائنگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ پروفیسر سید نجم الحسن کو آرڈینیٹر ہیں۔ اسی شام 6بجے طلبہ کا رنگا رنگ ثقافتی پروگرام ’’رنگ ترنگ ‘‘ اوپن ائیر تھیٹر میں ہوگا۔ ڈاکٹر کرن سنگھ اتوال اور جناب پٹھان محمد وسیم کو آرڈینیٹرس ہوں گے۔ 9 نومبرکو پالی ٹیکنک‘ آئی ٹی آئی و سی ایس اینڈ آئی ٹی طلبہ کا مشترکہ آزاد ٹیک فیسٹ 2016 منعقد ہوں گا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان اور ڈاکٹر عرشیہ اعظم کو آرڈینیٹر ہیں۔دوپہر 2.30 بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں مانو طلبہ کے تقریری مقابلے ہوں گے۔ پروفیسر سید نجم الحسن کو آرڈینیٹر ہیں۔ شام 6 بجے اوپن ایئر تھیٹر میں مشہور صوفی گلوکارہ اندرا نائک (ممبئی) کی’’شامِ موسیقی‘‘ ہوگی۔ جناب پٹھان محمد وسیم کو آرڈینیٹر ہیں۔9 اور 10 نومبر کو 11 بجے دن طلبہ شعبۂ تعلیم و تربیت کی جانب سے ’’عالمی علوم میں ہندوستان کا حصہ‘‘ کے زیر عنوان تعلیمی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ نمائش پہلی منزل عمارت تعلیم و تربیت میں منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر اختر پروین ، ڈاکٹر شاکرہ پروین اور ڈاکٹر محمد اطہر حسین نمائش کے کو آرڈینیٹرس ہوں گے۔ 10 نومبرکو مانو طلبہ کے کوئز مقابلے ، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے ہوں گے۔جناب اسرار عالم کو آرڈینیٹر ہیں۔ 3 بجے دن مانو طلبہ کیبیت بازی مقابلے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم ہوں گے۔ جناب محمد امتیاز عالم کو آرڈینیٹر ہوں گے۔ 11 ؍ نومبر کو صبح 10:30 بجے ، ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں ’’مولانا آزاد کے سیاسی افکار ‘‘ کے زیر عنوان پروفیسر اشتیاق احمد ظلّی، ڈائرکٹر‘ شبلی اکیڈیمی‘ اعظم گڑھ آزاد میموریل لکچر دیں گے۔ یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر مراکز (کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، ماڈل اسکول، پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی) میں بھی یوم آزاد تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا