English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں لگاتار 16 ویں مرتبہ نہیں ہوسکی نماز جمعہ ، ہڑتال 112 ویں دن میں داخل(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس اعلان سے قبل میرواعظ عمر فاروق نے 25 اکتوبر کو چشمہ شاہی سب جیل سے رہائی پانے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ جمعہ کو وہ مسلمانان کشمیر کے ساتھ جامع مسجد سری نگر میں جمعہ کی نماز ادا کریں گے اور کرفیو اور بندشوں کی صورت میں اس کی خلاف ورزی کی جائے گی۔ اگرچہ میرواعظ نے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ اپنی نگین رہائش گاہ سے تاریخی جامع مسجد کی طرف مارچ کیا، لیکن سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے میرواعظ کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ نگین منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق میرواعظ جوں ہی اپنی خانہ نظربندی توڑتے ہوئے مارچ کی صورت میں تاریخی جامع مسجد کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں پہلے سے تعینات سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لیکر پولیس تھانہ نگین منتقل کیا۔ تاریخی جامع مسجد کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کے لئے پائین شہر میں بیشتر سڑکوں کو جمعرات کے دن ہی خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا۔ تاہم پائین شہر کے پانچ پولیس تھانوں اور سیول لائنز کے بتہ مالو کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کا باضابطہ اعلان جمعہ کی صبح کیا گیا۔ تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے والی سڑکوں کو رنگر اسٹاف، نوہٹہ، راجوری کدل، حول اور ملہ کھاہ کے مقامات پر خاردار تاروں سے سیل کردیا گیا تھا۔ ان علاقوں کے مکینوں کے مطابق انہیں جمعہ کی علی الصبح سے ہی اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کے لئے کہا جارہا تھا۔ نالہ مار روڑ کو سیمنٹ برج قمرواری سے خانیار تک کئی ایک مقامات پر خاردار تار سے بند کردیا گیا تھا۔ساتھ ہی ساتھ لوگوں نے بتایا کہ چونکہ علاقہ میں جمعہ کو کرفیو کا نفاذ ایک معمول بن چکا ہے، اس لئے ہم جمعہ کے لئے درکار اشیائے ضروریہ خاص طور پر دودھ اور سبزیاں جمعرات کو ہی خریدتے ہیں ۔ عیدگاہ کے راستے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو جانے والی سڑک کو تاہم مریضوں اور اسپتال عملہ کی نقل وحرکت کے لئے کھلا رکھا گیا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے خانیار میں بھی مین روڑ کو بند کردیا تھا اور اس کے ذریعے کسی کو بھی پائین شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ ایسی ہی پابندیاں پائین شہر کے دوسرے کرفیو زدہ علاقوں میں بھی نظر آئیں۔ادھر سول سکریٹریٹ سے چند سو میٹر کی دوری پر واقع بتہ مالو میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح سے ہی کرفیو کے نفاذ کا علان کیا جارہا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں کسی بھی احتجاجی مارچ یا جلوس کو روکنے کے لئے کئی ایک سڑکوں کو بند کردیا تھا۔ 


وارانسی میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے میں چار کی موت، سات زخمی

وارانسی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اترپردیش کے وارانسی میں چیت گنج علاقے کے پترکنڈا محلے میں کل ایک مکان میں مشتبہ حالت میں تیز دھماکے سے زخمی چار لوگوں کی آج موت ہو گئی جبکہ سات افراد بری طرح زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت زیبا، آمنہ، صبا اور سرفراز کی شکل میں ہوئی ہے ۔ ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد خستہ مکان گر گیا جس دب کر اموات ہوئیں۔ واقعہ کے وقت مکان میں 24 سے زائد افراد موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار شبنم، منکسا اور جانیا کو ڈویژنل ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے اور حالت میں بہتری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کل رات تقریبا آٹھ بجے ہوا تھا۔ تب انتظامیہ نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ ملبہ ہٹانے کے دوران رات 11 بجے کے بعد ایک لاش ملنے کے بعد انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر بلائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مکان میں غیر قانونی طور سے رکھے گئے پٹاخے میں آگ لگنے کے بعد باورچی خانے گیس میں رکھے سلنڈر میں آگ لگ گئی، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ مکان میں غیر قانونی طور سے پٹاخے اور چھوٹے بم تیار کئے جا رہے تھے ، اسی دوران حادثہ ہوا۔چیت گنج کے علاقائی (CO) انوراگ آریہ نے بتایا جس مکان میں حادثہ ہوا، وہ خستہ حالت میں تھا، جس سے دھماکہ کے بعد اس کا ایک بڑا حصہ گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پراسپتال پہنچایا گیا۔مسٹر آریہ نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ حادثہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ، پٹاخے یا پھر بم دھماکے کی وجہ سے ہوا۔


تیج نارائن ایس پی سے برخاست

لکھنؤ۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش کے جنگلات کے وزیر مملکت تیج نارائن عرف پون پانڈے کو ریاستی قانون ساز کونسل رکن آشو ملک کو پیٹنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے آج چھ سال کے لئے نکال دیا گیا۔سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال سنگھ یادو نے یہ اطلاع دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر پانڈے کو کابینہ سے برطرف کرنے کے لئے وزیر اعلی کو خط لکھا جا رہا ہے ۔مسٹر ملک ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو کے کافی قریبی ہیں۔ مسٹر ملک کے مطابق گذشتہ 24 اکتوبر کو انہیں مسٹر پانڈے نے وزیر اعلی کی رہائش میں مارا تھا۔ اس کی شکایت انہوں نے پولیس میں بھی میں درج کرائی ہے ۔ملک کے ساتھ مار پیٹ کی وجہ سے ملائم سنگھ یادو پون پانڈے سے کافی ناراض تھے ۔سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال یادو نے کہا کہ پون پانڈے پر وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر آشو ملک کو قتل کرنے کا سنگین الزام ہے ۔ پارٹی نے اسے ڈسپلن شکنی مانتے ہوئے انہیں چھ سال کے لئے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر یادو نے کہا کہ ڈسپلن برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو بھی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف کام کرے گا اس کے ساتھ یہی قدم اٹھایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کے تین ارکان سنیل یادو، آنند بھدوریا اور سنجے لاٹھور سمیت پارٹی سے پہلے ہی نکالے جا چکے دوسرے لوگوں کی واپسی ہوگی یا نہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ ان کے بارے میں فیصلہ نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) کریں گے ۔ قانون ساز کونسل کے ان تین ارکان اور ان کے ساتھ نکالے گئے دیگر نوجوانوں کو وزیر اعلی اکھلیش یادو کا قریبی سمجھا جاتا ہے ۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق تیج نارائن پانڈے سے وزیر اعلی خفا تھے ۔ناراضگی کی وجہ سے مسٹر پانڈے نے شیو پال یادو سے قربت بڑھا لی تھی۔ لیکن پارٹی میں جاری گھمسان [؟][؟]کو دیکھتے ہوئے انہوں نے موقف تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اسی کوشش میں وزیر اعلی کے نزدیک آنے کے لئے انہوں نے مسٹر ملک کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ایس پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ پارٹی اور خاندان ایک ہے ۔ کہیں کوئی تنازع نہیں ہے ۔ کابینہ میں ان کی واپسی کا فیصلہ نیتا جی کریں گے ۔ نیتا جی جو کہیں گے وہی ہوگا۔واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو کی طرف بلایا گئی میٹنگ ختم ہونے کے ٹھیک پہلے آشو ملک کے ایک خط کا ذکر آیا تھا۔ اسی کے بعد ہی چچا شوپال سنگھ یادو اور بھتیجے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے درمیان مائیک کی چھینا جھپٹی کو لے کر دھکا مکی ہوئی تھی۔


چچا نے بھتیجی کو قتل کیا

بھنڈ۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے پاوئی تھانہ علاقے کے گرام ردولي میں چچا نے اپنی نابالغ بھتیجی کو کلہاڑی مار کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ امرت مینا نے آج بتایا کہ گرام پاوئی کے رہنے والے رام گوپال اوجھا اور شیوسنتوش اوجھا دونوں سگے بھائی ہیں، لیکن دونوں بھائیوں کا خاندان گاؤں میں ہی الگ الگ رہتا ہے ۔شیوسنتوش اوجھا کا سالا رام گووند (22) اپنے جیجا کے گھر آتا رہتا تھا اور کئی دن رکنے کے بعد واپس جاتا تھا۔رام گووند کو اپنے جیجا شیوسنتوش کی بھتیجی شوانی سے محبت ہوگئی۔ اسی لئے رام گووند کچھ زیادہ ہی اپنے جیجا کے گھر آنے لگا۔ کل رام گووند شوانی کو زبردستی پکڑکر اپنے جیجا کے گھر لے گیا۔ اسے زبردستی پکڑکر لے جاتے ہوئے شوانی کی چھوٹی بہن نے دیکھ لیا اور کھیت میں جوار کی فصل کاٹ رہے اپنے دادا دادی کو جاکر بتایا۔جب شوانی کے والدین اور دیگر لواحقین اسے چھڑانے آئے تو رام گوپال اوجھا کا اپنے سگے بھائی شیوسنتوش اوجھا سے ہی جھگڑاہو گیا۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ شیوسنتوش نے اپنے بھائی بھابھی پر ہی حملہ کر دیا۔ خاندان میں جھگڑا ہوتے دیکھ کسی طرح شوانی گھر کے باہر آئی تو شیوسنتوش نے اپنے خاندان اور سالے کے ساتھ مل کر اسے کلہاڑی سے وار کرکے قتل کر دیا اور مے خاندان کے فرار ہو گیا۔حملے میں شوانی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، وہیں اس کے والد رام گوپال، ماں کیشوتي زخمی ہو گئی۔دونوں کو بھنڈ کے سرکاری ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ پاوئی تھانہ پولیس نے شیوسنتوش، آشارام، رام گووند، رام نریش، پریم کشور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دیر رات تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔


پٹرول پمپ کے سیلس مین کو گولی مارکر ہزاروں کی لوٹ

پرتاپ گڑھ۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ اودے پور علاقے کے اٹھیہا بازار میں ایک بائک پر سوار چند نامعلوم بدمعاشوں نے پیٹرول پمپ کے سیلس مین کو گولی ماردی اور ہزاروں روپیہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ایڈیشنل پولیس کپتان نیرج پانڈے نے بتایا کہ منگل کی شب ایک بائک پر سوار دو بدمعاش پیٹرول پمپ پہونچے اور پیٹرول ڈلوایا جب کشور ورما (45) نے پیسہ مانگے تو انہوں نے مارپیٹ اور فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔اسے علاج کیلئے لال گنج اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے الہ آباد منتقل کر دیا ۔وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔


'ڈیجیٹل انڈیا' سے ملک میں نئی تبدیلی کا اشارہ: وینکیا

نئی دہلی ۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )) اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کی 'میک اینڈ انڈیا،' اسکل انڈیا 'اور' ڈیجیٹل انڈیا 'مہم سے نئی تبدیلی کے مثبت اشارے ہیں۔مسٹر نائیڈو نے یہاں سی آئی آئی بگ پکچر کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اور موبائل ٹولز میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ(ایم اینڈ ای) سیکٹر میں وسیع تبدیلی لا رہے ہیں۔ فورجی، براڈبینڈ، موبائل ٹکنالوجی، ڈیجیٹل میڈیا نے ایم اینڈ ای نے علاقے کو 'تمام پلیٹ فارم اور کانٹینٹ میں کنزرونس' کی سمت میں آگے بڑھنے کے قابل بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف علاقوں میں پیشہ ورانہ افراد کی بھاری قلت سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ انہوں نے صنعت کاروں سے کہا کہ مانگ اور سپلائی کے مطابق کئے جانے والے اقدامات اور ہنرمندی کا جائزہ اور ضروریات پر کانفرنس میں اپنی سفارشات دیں۔


انڈمان نکوبار میں زلزلے کے جھٹکے 

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) انڈمان نکوبار جزائر میں آج علی الصبح 4.7 شدت والے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ علی الصبح تین بج کر 30 منٹ آیا۔ زلزلے کا مرکز شمالی عرض ا لبلد سے 07ور مشرقی طول البلد میں 92.4 ڈگري کے فاصلے اور زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے سے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔


دیوالی کے بعد بھی دہلی کی آب و ہوا بہتر نہیں ہوگی

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )موسم کے سازگارنہ رہنے اور پڑوسی ریاستوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے دہلی کی آب و ہوا شامل زہریلا عنصر دیوالی کے بعد بھی قائم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیوالی میں آتش بازی چھوڑے جانے سے جو زہریلے عناصر ہوا میں گھلتے ہیں وہ اکثر شمال مغربی سمت میں ہوا کے بہاؤ کے ساتھ نکل جاتے ہیں یہ ایک قدرتی عمل ہے جو عام طور پر 28 اکتوبر تک رہتا ہے لیکن اس بار موسم سازگار دکھائی نہ دے رہا۔ اس بار ہوا کا یہ بہاؤ 29 اکتوبر کے بعد سست پڑنے کا امکان ہے جس سے پٹاخے سے نکلنے والے زہریلے عناصر ہوا میں رہ جائیں گے ۔ اس سے سانس لینے میں تکلیف کے ساتھ ہی بصارت بھی کم ہوگی۔ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم سینٹر فار سائنس اینڈ انوایرمینٹ کے حالیہ سروے کے مطابق 7 اکتوبر سے 24 اکتوبر کے درمیان کی مدت میں 77.78 فیصد دن ہوا کے معیار انتہائی خراب رہا۔ باقی کے 16.67 فیصد دن یہ خراب رہا اور باقی 5.6 فیصد دنوں میں یہ عام رہا۔سی اے ایس ای کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ دہلی کی ہوا کے معیار خراب ہوتا جا رہا ہے ۔ ایسے میں دیوالی میں جب لاکھوں پٹاخے چھوڑے جائیں گے تو تصور کیا جا سکتا ہے کہ صورتحال کیا ہوگی۔ ایسے میں حکومت کو دیوالی پر ہونے والے فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش ابھی سے شروع کر دینے چاہئے ۔ارضیاتی سائنس وزارت کے سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق پڑوسی ریاستوں میں فصل کے باقیات کے جلانے کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ دہلی کی آب و ہوا خراب کرنے میں اس کا بڑی کردار ہے ۔سفر دیوالی پر دہلی کی آب و ہوا کیسی رہے گی اس بارے میں 28 اکتوبر کو پیشن گوئی جاری کرے گا جس میں بتایا جائے گا کہ آتش بازی نہ چھوڑنے پر ہوا کا معیار کیسا رہے گا۔ گزشتہ سال کی طرح ہوگایا پھر اس سے 50 فیصد بہتر یا خراب ہوگا۔


آپ ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں نئے کیس میں پھنسے 

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اوکھلا سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نئے تنازع میں پھنسے نظر آرہے ہیں۔ ان کے خلاف جامعہ نگر تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے کچھ حامیوں کے ساتھ حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔شکایت کنندہ نے آج درج کرائی گئی اپنی ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 16 اور 17 اکتوبر کی رات کو اس کے اوپر مسٹر خان اور اس کے حامیوں نے حملہ کیا۔ تاہم حملہ کیوں کیا کیا گیا یہ اب تک واضح نہیں ہے ۔ مسٹر خان پر تعزیرات ہند کی دفعہ 323، 341 اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔مسٹر خان اس سے پہلے بھی تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ ان کی ہی ایک قریبی رشتہ دار نے کچھ دن پہلے جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 14 اکتوبر کو اینٹی کرپشن شاخ (اے سی بی) نے دہلی وقف بورڈ میں تقرریوں کے معاملے میں مبینہ دھاندلیوں کو لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے 7 [؟][؟]اکتوبر کو دہلی وقف بورڈ کو تحلیل کر دیا تھا اور مسٹر خان کی طرف سے بورڈ میں کی گئی تمام تقرریوں کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔


کسانوں سے 34546 ٹن دالوں کی خریداری

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )سرکاری ایجنسیوں نے خریف کے موسم کے دوران کسانوں سے 34546.69 ٹن دالوں کی خریداری کی ہے ۔خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کی وزارت کے مطابق کل تک فوڈ کارپوریشن (ایف سی آئی)، نیفیڈایس ایف اے سی نے کسانوں سے کم از کم امدادی قیمت پر 34546.69 ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری کی تھی۔ اب تک ایف سی آئی نے 8166.71 اناج ، نیفیڈ نے 23510.13 ٹن اور ایس ایف اے سی نے 2869.85 ٹن مونگ اور اڑد کی خریداری کی ہے ۔حکومت نے خریف کے موسم کے دوران 50ہزار ٹن دالوں کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔


نیوزی لینڈ نے این ایس جی، سیکورٹی کونسل میں ہندستان کی دعویداری کی حمایت کی

نئی دہلی۔28اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )نیوزی لینڈ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل رکنیت کے ہندستان کے دعوے اور نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل ہونے کی اس کی مہم کی آج حمایت کی۔ہندستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ یہاں میٹنگ کے بعد میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں یہ اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے اس حمایت کیلئے مسٹر کی کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین کچھ اہم سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے ۔آئی جی نے بتایا کہ اغوا کے واقعے کے بعد سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی اور اس ٹیم کی کمان پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منو مہاراج سنبھال رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کے بعد مجرموں کی لوکیشن لکھی سرائے اور مونگیر ضلع میں مل رہی تھی۔مسٹر خان نے بتایا کہ اسی بنیاد پر پٹنہ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر مہاراج کل سے ہی لکھی سرائے میں کیمپ کر رہے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ایس آئی ٹی نے پہاڑی پر واقع خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارکر دونوں کو آزاد کرایا۔ آئی جی نے بتایا کہ آزاد کرائے گئے دونوں لڑکے مکمل طور پر صحیح سلامت ہیں اور فوری طور پر انہیں لکھی سرائے میں رکھا گیا ہے ۔ دونوں کا ڈاکٹروں سے چیک اپ بھی کرایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سریش اور کپِل کو دیر شام پٹنہ لایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا