English   /   Kannada   /   Nawayathi

بائک چوری کے الزام میں پویس نے کیا دو ملزمین کو گرفتار (مزید ساحلی خبریں )

share with us

کار نے بائک سوار کو روند ڈالا

بائک سوار موقعۂ واردات پر ہلاک، ایک شدید زخمی 

پتور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) مانی میسور روڈ پر کمبارا علاقہ کے قریب شیکا ملے پل کے قریب ایک کار نے بائک سوار کو روندنے کی وجہ سے بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک بائک سوار کی شناخت آصف (18) مقیم میتھور ، بنٹوال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف مزدوری کے بعد سلیا سے پتوربذریعہ ہونڈا ایکٹیوا کل شام آرہا تھا اس دوران پتور سے مڈی کیری جانے والی تیز رفتار ڈسٹر کار بائک سے ٹکراگئی اور کئی فیٹ تک اسکوٹر کو اپنے ساتھ کھینچ لے گئی جس سے آصف شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ بتایا جارہاہے کہ آصف کے ساتھ عدنان نامی نوجوان بھی اسکوٹر پر سوار تھا جس کو شدید چوٹیں پہنچیں جنہیں پتور کے مہاویر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے دونوں سواریوں کو نقصان پہنچاہے۔ 

ربیس (جانوروں ) کی بیماری سے بارہ سالہ لڑکے کی موت 

منگلور 05؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ربیس نامی بیماری سے ایک بارہ سالہ لڑکے کی موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ منگلور کے بچپے نامی علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک بارہ سالہ لڑکا کئی دنوں سے ربیس نامی بیماری میں مبتلا تھااور اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔ لڑکے کی شناخت اویل پریتم سلدھانا (12) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکے کو اس کے گھر پر ہی ایک بلی نے کاٹا تھاجس کے بعد وہ مسلسل بیمار رہنے لگا ۔ جمعہ کی شام اس کی حالت مزید بگڑنے لگی جس کو دیکھتے ہوئے اسے منگلور فادھر ملر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بچہ کی ماں قلی مزدور کے طور پر کام کرتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق بچہ کی موت کی بعد احتیاط کے طور پر گھر کے تمام افراد کو ٹیکہ بھی لگایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے گرام سبھا کے دوران بچپے میں ربیس بیماری پھیلنے کے خدشات ظاہر کیے تھے او راس کی روک تھام کی طرف ذمہ داروں کی توجہ مبذول بھی کرائی تھی عوام کا ماننا ہے کہ اس جانب بے توجہی کی وجہ سے آج ایک بارہ سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا