English   /   Kannada   /   Nawayathi

نشہ آور بسکٹ کھلاکر مستی گندھا ٹرین میں مسافر کو لوٹا گیا

share with us

اس دوران لٹیرے نے اس کے پاس موجود سونے کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے اپنی راہ لی۔ جب ٹرین منگلور اسٹیشن پہنچی تو دیگر مسافرین نے اسے جگانے کی کوشش کی ۔لیکن جب بڑی کوششوں بعد بھی وہ نہیں اٹھ پایا تو فوری طور پر لوگوں نے ریلوے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے اسے وینلا ک اسپتال منتقل کیا۔ اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کو اس کی اطلاع ملتے ہی وہ سیدھے وینلاک اسپتال پہنچے جہاں سے اسے علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیاگیا ۔ ویجاس کی طبیعت میں ابھی سدھار نہ آنے کی وجہ سے پولیس کو دئیے گئے بیانات سے واقعہ کی مکمل تفصیلات پولیس کو نہیں مل سکی ہے تاہم ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ویجاس کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد ہی اس سے مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے معاملہ درج کیا جائے گا۔


ٹرافک پولیس کی ایمانداری سے گمشدہ رقم بائک سوار کوملی واپس 

پولیس کمشنر نے ایماندار ٹرافک پولیس کو انعام سے نواز ا

منگلور 30؍ اگست (فکروخبرنیوز) ٹرافک پولیس کی ایمانداری کی وجہ سے اصل مالک کو اس کی رقم واپس لوٹائے جانے کاواقعہ شہر میں منظر عام پر آیا ہے ۔ فکروخبر کے مطابق ایک کمپنی کا سیلس مین رقم جمع کرانے کے لیے بنک جانے کے دوران رقم بیچ راستے ہی میں گرگئی ۔ جب وہ متعلقہ بنک پہنچا تو اپنے بٹوے میں رقم نہ پاکر پریشان ہوا اور جن جن راستوں سے گذرا تھا اس میں تلاش کرنا شروع کیا۔ ایک ٹرافک پولیس نے بائک سوارکے پاس موجود رقم راستے پر گرتے ہوئے دیکھ لی تھی جس کے بعد اس نے فوری طور پر رقم اٹھاتے ہوئے بندر گاہ پولیس تھانہ پہنچائی ۔ پولیس اہلکاروں نے اس بات کی خبرمیڈیا کے نمائندوں کو دی جنہوں نے اس خبر کو شائع کردیا جس کو دیکھتے ہوئے آج اس کا اصل مالک بندرگاہ پولیس تھانہ پہنچا اور اپنے کھوئے ہوئے 23,250 روپئے حاصل کیے۔ سٹی پولیس کمشنر نے ٹرافک پولیس کی ایمانداری پر اسے ایک ہزار روپئے کے انعام سے نوازتے ہوئے اس کی ہمت افزائی کی۔ 




Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا