English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتحاد پبلک اسکول ولکی کے اسکول بس کا افتتاح (مزید ساحلی خبریں)

share with us


منگلور : چرن قتل معاملہ میں پولیس پر بے گناہ شخص کو حراست میں لینے کا الزام 

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے شدید احتجاج : پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

منگلور 29؍ اگست (فکروخبرنیوز) شہر میں دن دہاڑے پیش آنے والی قتل واردات کے الزام میں پولیس کی جانب سے بے گناہ نوجوان کو حراست میں لیے جانے کے خلاف پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے آج شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر حراست میں لیے گئے نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا یا کہ پولیس نے موڈاشیڈے ایدوراپاڈاؤ کے مقیم سیف اللہ نامی نوجوان کو چرن کے قتل معاملہ میں حراست میں لیا ہے جبکہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔احتجاجیوں نے سیف اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اس کو رہاکرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ احتجاج کے دوران پولیس کی اجازت کے بغیر پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کی وجہ سے پہلے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن جب پولیس کی باتوں کو ان سنی کردیاگیا تو بھیڑ کومنتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا 


Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا