English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور میں دو کم عمر لڑکے لاپتہ : اغوائی کا شبہ(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

سڑک حادثے میں کم عمر لڑکے کی موت

کاپو : 28؍اگست (فکروخبر نیوز)ادیا واڑہ نام علاقے کے اہم قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک کم عمرلڑکے کے ہلاک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت ادت جوگی ولد وجئے جوگی کی حیثیت سے کی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ادت اپنی بائیک پر سوار اڈپی جا رہا تھا کہ حلیمہ ہال کے قریب گاڑی کا پہیہ پھسل گیا جس سے اسے سنگین چوٹیں آ ئی تھی مقامی لوگوں کی مدد سے قریب ہی ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکرا س نے آج ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے، کاپو پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے


غیر قانونی طور پر شراب فروخت کئے جانے پر ہوٹل میں چھاپہ 

منگلور: 28؍اگست (فکروخبر نیوز)ایکسائز آفیشل کی جانب سے کل رات کنٹری ان نامی ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فرخت کی جارہی شراب ضبط کرلی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کو ہوٹل میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کئے جانے کی خبر ملی تھی جس پر محکمہ ایکسائز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ونود کمار کی رہنمائی میں ایکسائز انسپکٹر جیوتی کی قیادت میں اس ہوٹل میں چھاپہ مار اگیا ،مزید تحقیق جاری ہے ۔


بنگلور سے لاپتہ لڑکی ہبلی کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد کرلی گئی

ہبلّی : 28؍اگست (فکروخبر نیوز) 27 اگست کو بنگلور سے لاپتہ ہونے والی پجیتانامی ایک لڑکی کو آج مقامی پولس نے ہبلی ریلوے اڈے سے برآمد کرلیا ہے۔ ،اغوائی کے بعد شکایت کنندگان رشتہ داروں ن ے یہ شبہ ظاہرکیاتھا کہ ممکن ہے وہ ممبئی شہر جائے۔اسی شبہ کے چلتے ریلوے اسٹیشن پر اس کی تلاش شروع کی تو وہ ہبلی سے ممبئی جانے کی تیاری میں تھی کہ پولس نے برآمد کرلیا۔ امتحان میں کم نمبرات آنے کی وجہ سے پچیتا گھر والوں کو بتانے سے گھبرارہی تھی،اسی لئے وہ گھر چھوڑ کر ممبئی جانے کا فیصلہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا