English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

روسیوں کی طرف سے گولہ باری میں کمی آئی ہے، لگتا ہے کہ وہ پیچھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: یوکرینی فوج کا دعویٰ

  16/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ’روسیوں کی طرف سے گولہ باری میں کمی آئی ہے، لگتا ہے کہ وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔‘ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرینی فوج کے 35 سالہ کمانڈر اوہور اوبولنسکی نے اتوار کو بتایا کہ ’ہم یہاں سے روسی افواج کی پوزیشنیں دیکھ سکتے ہیں اور (انہیں) یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں سے نکل جاؤ۔‘ نیشنل گارڈ اور رضاکاروں نے آٹھ مئی کو شدید جھڑپ میں روسکا لوزووا کو قبضے میں لے لیا تھا۔ پہلے ہفتے میں روسکا لوزووا میں

مزید پڑھئے

نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد سری لنکا 12 گھنٹے کے لیے کرفیو اٹھا ،پابندیوں میں بھی کی گئی نرمی

15/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا میں نئے وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے کی جانب سے اپنی کابینہ کی تشکیل کے بعد گزشتہ روز ملک گیر کرفیو 12 گھنٹے کے لیے اٹھا لیا جس کے ساتھ سخت پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے حامیوں نے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ایک حکومت مخالف احتجاجی کیمپ پر حملہ، خیمے جلانے اور مظاہرین اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حکومت کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ

مزید پڑھئے

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا کیا اعلان

  ماسکو: 15/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فن لینڈ کی بجلی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث معطل کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی گرڈ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی آر اے او یوٹیلیٹی انٹر آج سے فن لینڈ کو بجلی برآمد بند کرے دے گی۔ جب کہ روس کا کہنا ہے کہ ہم آج سے شروع ہونے والی بجلی کی فراہمی بند کرنے پر مجبور ہیں۔ روس کے فن لینڈ میں قائم آر اے او کے ذیلی ادارے کے مطابق روس سے درآمد شدہ بجلی کی ادائیگی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 25 of 240  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا