English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں بحران میں شدت، اپوزیشن راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے گی

share with us

کولمبو03؍ٖ مئی 2022(فکروخبر/ذرائع) سری لنکا میں شدید اقتصادی بحران کے درمیان سیاسی بحران بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اب اپوزیشن نے صدر گوتابایا راجا پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد بدھ کو جمع کرائی جائے گی۔ دریں اثنائپریشان حکومت نے نئے آئین کی تجویز پر غور کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی اپوزیشن سماگی جنا بالویگیا (SJB) نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے، جب کہ مرکزی تامل پارٹی اور سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (UNP) مشترکہ طور پر صدر راجاپاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے گی۔ ایس جے بی کے سینئر لیڈر اجیت پریرا نے کہا کہ ہم کل (بدھ کو) تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایس جے بی کی تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو شکست ہوئی تو وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے اور کابینہ کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

سابق وزیر اعظم وکرما سنگھے نے کہا کہ یہ مسئلہ اسی وقت حل ہو سکتا ہے جب صدر یا وزیر اعظم میں سے کوئی بھی مستعفی ہو جائے۔ فیصلہ ان پر ہے۔ سری لنکا میں ان دنوں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مہندا راجا پاکسے نے ایک عبوری مدت کے لیے مخلوط حکومت کی راہ ہموار کرنے کے لیے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت نے منگل کو نئے آئین کی تجویز پر غور کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ایک جوابدہ انتظامیہ کی تشکیل کے لیے حکومت کی معیشت کو سنبھالنے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا