English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیے ایک ایسے بہادر سے جس نے دوغباروں کے درمیان والی رسی پر چل کر کیا سب کو حیران

share with us

 

05/مئی/2022(فکروخبر/ذرائع)برازیل کے ایک بہادر نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا جب اس نے زمین سے 6,236 فٹ کی بلندی پر دو بڑے غباروں کے درمیان معلق رسی پر چلنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا۔

گنیز کا اعزاز حاصل کرنے والے رافیل زوگنو بریڈی نے بتایا کہ غبارے برازیل کی ریاست سانتا کیٹرینا کے اوپر 6,236 فٹ کی بلندی پر اڑائے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں غباروں کے درمیان جو رسی بندھی تھی اُس کی لمبائی 59 فٹ تھی جسے انہوں نے عبور کرنا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے رافیل آسمان پر ایک غبارے سے دوسرے غبارے تک ننگے پاؤں رسی پر چل رہے ہیں۔

انٹرنیشنل سلیک لائن ایسوسی ایشن نے اونچائی کی تصدیق کرنے کے بعد ریکارڈ کی توثیق کی جس کے بعد رافیل کو سب سے زیادہ بلندی پر سلیک لائن واک کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

 

Urdu News

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا