English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

چين ميں جنگلی جانوروں کی تجارت اور انہيں پکانے پر پابندی

:24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)چين نے جنگلی جانوروں کی تجارت اور انہيں کسی بھی طريقے سے پکانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی پر عمل درآمد فوری طور پر شروع کر دیا گيا ہے۔ شبہ ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم جنگلی جانوروں کے ذريعے ہی پھیلی تھی۔ چينی شہر ووہان سے پھيلنے والی يہ وبا اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کا سبب بن چکی ہے جب کہ وائرس کے شکار افراد کی تعداد اسی ہزار سے زائد ہے۔ چين ميں ہنگامی صورتحال کے سبب پاليمان کا سالانہ سيشن بھی منسوخ کر ديا گيا ہے۔

مزید پڑھئے

دیسی راکٹ میں بیٹھ کر خلا میں جانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک، ویڈیو وائرل

برکلے، کیلیفورنیا:24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) امریکا میں گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر خلا میں جانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پائلٹ مائک ہیوز کا دعویٰ تھا کہ زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے، اسی دعوے کو ثابت کرنے کی غرض سے اس نے خلا میں جانے کا منصوبہ بنایا، اس مقصد کے لیے اس نے بھاپ سے چلنے والا ایک راکٹ بنایا اور کیلی فورنیا کے صحرا میں یہ تجربہ کیا۔ اس موقع پر اس کے معاونین اور تماش بین بھی موجود تھے۔ ایک ٹرک میں نصب

مزید پڑھئے

پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین

:24/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع)چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 90 of 240  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا