English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیوں اس بچے نے خودکشی کی خواہش ظاہر کی ؟؟؟

share with us

سڈنی :22/ فروری 2020(فکروخبر /ذرائع) آسٹریلیا کے اسکول میں بچوں کی جانب سے چھوٹے قد پر چھیڑے جانے پر خودکشی کی خواہش ظاہر کرنے والے بچے کو ڈزنی لینڈ بھیجنے کےلیے لوگوں نے ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم جمع کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین کی رہائشی خاتون یاراکا بیلس اپنے 9 سالہ بچے کو اسکول کی چھٹی کے وقت لینے پہنچی تو وہ روتے ہوئے ماں سے خودکشی کی التجا کرنے لگا اور وجہ چھوٹے قد پر چھیڑ چھاڑ کو بتایا۔

کمسن بچے کی خوفناک خواہش پر والدہ دلبرداشتہ ہوگئی اور انہوں نے بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا شیئر کی تاکہ لوگوں بتاسکیں کہ بچوں کو ان کی خامیوں پر چھیڑنا ان پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔


کواڈن بیلس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور شوبز شخصیات، فوجیوں سمیت دنیا بھر سے صارفین نے کواڈن کی حوصلہ افزائی کےلیے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔

صارفین کی جانب سے کواڈن کو ڈزنی لینڈ بھیجنے کےلیے رقم جو اب تک 3 لاکھ ڈالرز کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

امریکی مزاحیہ اداکار بریڈ ولیمز نے چھوٹے قد پر چھیڑخانی کا شکار ہونے والے کواڈن بیلس کو ساڑھے 3 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم بھیجی ہے تاکہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ڈزنی لینڈ جاسکے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ بچہ کواڈن پریشان ہے اور روتے ہوئے اپنی ماں سے رسی مانگ رہا ہے تاکہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرسکے۔

بچے کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو مار دینا چاہتا ہوں، مجھے چھرا دیں تاکہ میں اپنے دل میں گھونپ لوں، میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے قتل کرے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اب تک 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا