English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودی کالونیوں میں توسیع ناقابل قبول ہے: ترکی

share with us

قرہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین+-
ترکی نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی دو یہودی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں مکانات کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا القدس میں یہودی کالونیوں میں مزید ہزاروں کی تعداد میں گھروں کی تعمیر کا اعلان ناقابل قبول ہے۔ اس اعلان سے اسرائیلی ریاست کی فلسطینی سرزمین پر غاصبانہ قبضے کو وسعت دینے کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، مگر اسرائیل کا یہ طرز عمل حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب میں شہر میں قائم دو یہودی کالونیوں میں مزید پانچ ہزار دو سو مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو دیوار پر مار رہا ہے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/18344
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا