English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا؟

13؍ اگست 2023 : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک گزشتہ چند دنوں میں اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرچکے ہیں، رواں ہفتے دنیا کی دیگر ارب پتی شخصیات کو بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے نمبر ون ارب پتی اور معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو ایک ہفتے میں تقریباً آٹھ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ’بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس‘کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی دولت گزشتہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 8 بلین ڈالر کے خسارے کے بعد

مزید پڑھئے

امریکا : جنگلات میں لگی آگ پر پانچ روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا :  ہلاکتوں کی تعداد 93 سے متجاوز

 واشنگٹن 13 اگست 2023 : امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 5 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔ آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد

مزید پڑھئے

چین : لینڈسلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

یجنگ:13؍ اگست 2023 : چین کے شمالی شہر میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو مکانات دب گئے جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 6 لاپتا ہیں۔ خبروں کے مطابق چین کے صوبے ژیان کے جنوب میں واقع گاؤں ویزیپنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں دو مکانات صفحہ ہستہ مٹ گئے جب کہ سڑکوں، پلوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 21 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 6 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 10 سے زائد افراد کو زخمی حالت

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 9 of 240  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا