English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن میں کوہ نور دوبارہ عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا

share with us

31؍جولائی 2023 : برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے چند ماہ بعد کوہ نور نامی انمول ہیرا واپس مشہور زمانہ لندن ٹاور کی عمارت میں عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا۔ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے دنوں میں اسے عوامی منظر سے ہٹا دیا گیا تھا۔

کوہ نور تاج برطانیہ میں جڑا ہوا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے دنوں میں جب اسے عوامی منظر سے ہٹا دیا گیا تھا، تو کچھ عرصے تک اس کا نمائش کے لیے دستیاب نہ رہنا بھی غیر معمولی طور پر محسوس کیا گیا تھا۔ تب اسے برطانیہ کے اپنے نوآبادیاتی ماضی کے ساتھ ناخوشگوار اور عجیب و غریب تعلقات کی یاد پر پردہ ڈالنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا گیا تھا۔ اب لیکن اسے لندن ٹاور کی سیر کو جانے والے افراد دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔
یہ بڑا ہیرا 150 سال سے زیادہ عرصے سے مختلف تقریبات اور رسمی مواقع پر عوامی سطح پر دیکھنے میں آتا رہا ہے۔ لیکن بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کامیلا نے اسے اسی سال مئی کے مہینے میں چارلس سوم کی تاج پوشی کے موقع پر تاج کے ساتھ نہ پہننے کا انتخاب کیا تھا۔ اس کی اصل وجہ برطانیہ میں شاہی نوادرات اور اس انمول ہیرے کی واپسی کے معاملے پر بھارت میں جاری بحث تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا