English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کو تیار

share with us

27؍ جولائی 2023: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس غریب ترین افریقی ممالک کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔

افریقا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرسکتے ہیں کچھ غریب ترین ممالک کے لیے اناج کی کھیپ ایک ماہ میں تیار ہو جائے گی۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کھیپ کی ترسیل کے اخراجات کو بھی پورا کرے گا۔

روس نے یقین دلایا ہے کہ وہ بحیرہ اسود کے ذریعے اناج معاہدہ کو ختم کرنے سے ہونے والے نقصان سے افریقا کو بچائے گا۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے کہا کہ ماسکو بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے سے دستبرداری کے نتائج سے افریقا کو بچانے کے لیے "ہر ممکن کوشش”کرے گا۔

ورشینن نے مزید کہا کہ روس اناج کی برآمد کے نئے راستوں پر کام کر رہا ہے جب کہ اس کی میعاد پیر کو ختم ہو گئی تھی۔

یہ معاہدہ، جسے اقوام متحدہ اور ترکی نے ثالثی سے طے کیا تھا، اس کا مقصد یوکرین میں جنگ کی وجہ سے روکے گئے اناج کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے محفوظ طریقے سے برآمد کرنے کی اجازت دے کر خوراک کے عالمی بحران کو روکنا تھا۔

روس کے دستبردار ہونے کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے راستے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا