English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

کیا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد کووڈ بوسٹر بھی لینے کی ضرورت ہے؟ ایمس کے سربراہ کا جواب

نئی دہلی 22 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ کورونا کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر شاٹ دیا جائے یا نہیں اس حوالہ سے ہندوستان میں پورا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حفاظت بڑھانے کے لئے مزید معلومات اگلے سال کی شروعات تک دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بوسٹر شاٹس دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھئے

2024الیکشن کی تیاریاں ،حزب اختلاف کی سب سے بڑی میٹنگ ، ملک بھر میں احتجاج کامنصوبہ

:21 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع)کانگریس کی سربراہ اور یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کے ذریعہ جمعہ کی شام طلب کی گئی اپوزیشن کی میٹنگ میں مختلف پارٹیوں کے لیڈر اس بات پر متفق نظر آئے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے  اپنی اپنی مجبوریوں کو بالائے طاق رکھ کر اور متحد ہوکر منظم طریقے سے ۲۰۲۴ء کی تیاری کرنی ہوگی۔اس دوران شرد پوار نے جہاں سیکولر ازم اور جمہوریت پر یقین رکھنےوالے لیڈروں کو متحد ہوکر ’’معینہ مدت  میں نتیجہ دینے والی حکمت عملی‘‘ تیار کرنے کی صلاح دی

مزید پڑھئے

رام مندرکے نام پرلوٹ ! پجاری نے ٹرسٹ کے ممبروں اور بی جے پی رہنما کے خلاف درج کرائی شکایت

نئی دہلی:21 اگست 2021(فکروخبر/ ذرائع) ایودھیا کے ایک مہنت نے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ممبروں، ایک بی جے پی ایم ایل اے،مقامی میئر کے بھتیجے اور ایک سرکاری افسر کے خلاف سرکاری زمین خریدنے میں دھوکہ دھڑی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کے مہنت دھرم داس نے رام مندر نرمان کے لیےجمع رقم کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ٹرسٹ کے ممبر چنپت رائے کو فوراً برخاست کرنے کی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 171 of 492  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا