English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد کووڈ بوسٹر بھی لینے کی ضرورت ہے؟ ایمس کے سربراہ کا جواب

share with us

نئی دہلی 22 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ کورونا کی دو خوراکوں کے بعد بوسٹر شاٹ دیا جائے یا نہیں اس حوالہ سے ہندوستان میں پورا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حفاظت بڑھانے کے لئے مزید معلومات اگلے سال کی شروعات تک دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

یہاں تک کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بوسٹر شاٹس دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کئی مطالعوں میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ ٹیکوں کی تیسری خوراک سے حفاظتی اینٹی باڈی میں اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں تاحال کووڈ بوسٹر دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس ابھی یہ کہنے کے لئے مکمل ڈیٹا ہے کہ بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ بزرگوں اور جوکھم والے زمروں گروپوں ے لئے بھی ہمارے پاس مکمل ڈیٹا نہیں ہے۔ دراصل ہمیں ڈیٹا کی ضرورت ہے جس سے آگے کی حکم عملی تیار کی جا سکے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور اس میں کچھ اور مہینے لگیں گے۔ ایمس سربراہ نے کہا، ’’معلومات ابھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس میں کچھ اور مہینے لگیں گے۔ ممکنہ طور پر اگلے سال کی شروعات تک ہمارے پاس بوسٹر شاٹس کی قسم کیا ہوگی اور کسے اس کی ضرورت ہے، اس پر ڈیٹا دستیاب ہوگا۔‘‘

ان کا یہ تبصرہ رواں ہفتہ امریکہ کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد آیا ہے کہ تمام امریکی بالغ افراد آخری ٹیکہ کاری کے آٹھ مہینے کے بعد بوسٹر شاٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ امریکہ میں تیسرا شاٹ 20 ستمبر سے دستیاب ہوگا۔ برطانوی حکومت بھی اپنے ایسے لاکھوں شہریوں کو بوسٹر جیب دینے کے لئے تیار ہے، جنہوں نے ویکسین کے دونوں انجکشن لگوا لئے ہیں۔

ایمس کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا، ’’برطانیہ میں کورونا معاملہ میں بھاری اضافہ ہوا تھا لیکن بیشتر متاثرین کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑی اور انہیں کوئی بوسٹر شاٹ نہیں دیا گیا تھا۔‘‘

کورونا کے ڈیلٹا ویریٹ کے سبب حال ہی کے دنوں میں امریکہ اور برطانکہ میں کورونا وائرس کے معاملوں میں بھاری اضافہ درج کیا گیا ہے، وہیں ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ ہندوستان میں مستقبل قریب میں بوسٹر شاٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

بشکریہ : قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا