English   /   Kannada   /   Nawayathi

قوم کے افراد جہاں بھی رہیں ہماری تہذیب سے جڑے رہیں : مولانا الیاس ندوی

share with us

مولانا نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ وہ ہماری زبان بولتے ہیں جس کے ذریعہ ان میں نوائطی تہذیب برقرار رکھنے کی کوشش جاسکتی ہے۔جناب سی اے خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ ہم ایک چھوٹی سی قوم ہے ۔ ہماری قوم اور کیرلا میں بسنے والی قوم کو موازنہ نہ کیجئے۔ ہم ایک چھوٹی سی قوم ہونے کے باوجود ہم میں اتحاد واتفاق کی کئی سارے مثالیں موجود ہیں ۔ہمارے بہت سے ادارے ہیں جو فلاح وبہبودی کے لیے کام کرتے ہیں ان کے ذریعہ ہم میں اتحاد واتفاق کو باقی رکھ سکتے ہیں۔ نوائط محفل کے جنرل سکریٹری جناب مصطفی تابش نے کہا کہ ہم اپنے تہذیب اور ثقافت کو باقی رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ مشاعرہ ادارہ کا ایک جزء ہے ۔ ہم اس نوائطی زبان کی حفاظت کے لیے کام تو کررہے ہیں اور مزید بہت سارے کام باقی ہیں۔انہوں نے نوائط محفل کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی تفصیلات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کئی پروگرام نوائط محفل کی جانب سے منعقد کئے جاچکے ہیں جس سے ہمارے بچوں میں صحیح زبان کو منتقل کرنے کی کوشش جارہی ہے ۔ نوائط محفل کے صدر جناب عبداللہ لنکا صاحب نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اپنی زبان کی حفاظت کریں ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ صحیح نوائطی زبان استعمال کریں ۔ ان میں انگریزی الفاظ وغیرہ استعمال کرنے سے گریز کریں اس سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہماری بچوں میں صحیح زبان منتقل ہوگی اور وہ بڑے ہونے کے بعد صحیح زبان بولیں گے ورنہ دوسری زبانوں کے الفاظ کے اختلاط سے زبان پر اثر پڑے گا۔ ان کے علاوہ جناب مزمل قاضیا ،جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جناب یونس قاضیا ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس موقع کئی سارے شعراء کرام نے اپنا کلام سنایا جن میں سمیع اللہ برماور ، خواجہ عثمان جبالی ، صادق اسرمتا ، عفان بافقیہ ، صادق نوید وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ اس عید ملن میں حاضرین کے لیے ڈھیر سارے انعامات لکی ڈرا کے ذریعہ تقسیم کیے گئے ۔ جلسہ کی نظامت جناب عتیق الرحمن شاہ بندری نے کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا