English   /   Kannada   /   Nawayathi

عجیب وغریب! ہوناورمیں ٹپرلاری ڈرائیور پر ہیلمٹ نہ پہننے کا جرمانہ عائد

share with us

ہوناور25؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) بائک سواروں کے لیے ہیلمٹ نہ پہہنے پر جرمانہ عائد کیا جاتاہے لیکن ہوناور پولیس نے اب ٹپر لاری ڈرائیور کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیے جانے کی رسید سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کنڑااخبار میں شائع خبر کے مطابق چندرکانت ہلیرا ریت سے لدی ٹپر چلا رہا تھا ، اس دوران ہوناور ٹریفک پولیس نے اسے روکا او راس پر 500 روپیے کا جرمانہ عائد کیا اور رسید جاری کی۔ جب چندرکانت نے رسید دیکھی تو وہ چونک گیا اس میں بغیر ہیلمٹ کے سواری کرنے کا چالان کیا گیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ یونیفارم نہ پہہنے پر جرمانہ عائد کیا جانا تھا لیکن غلطی سے ہیلمٹ نہ پہننے کی رسید جاری کردی۔ اب جرمانے کی رسید ہر جگہ وائرل ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا