English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ سناتن دھرم اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہے : بی جے پی کونسلرکی ویڈیووائرل

share with us

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما رویندر سنگھ نیگی مشرقی دہلی کے علاقے ونود نفر کے مقامی پارکوں میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کیمرے پر پکڑے گئے۔ نیگی، جو بی جے پی کے کونسلر ہیں، نے جمعرات، 23 مئی کو کہا کہ  یہ  لوک سبھا انتخابات سناتن دھرم اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما رویندر سنگھ نیگی کی مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ کے ونے نگر علاقے کے مقامی پارک میں اشتعال انگیز تقریر کیمرے میں قید ہوئی اور کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے X پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔

نیگی خواتین پر زور دیتے ہوئے نظر آئے  کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں، جیسا کہ مسلم کمیونٹی کرتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں، نیگی نے کہا: "یہ لڑائی  اب سناتن دھرم اور مسلمانون کے بیچ میں ہے۔ آپ سناتن دھرم کے لوگ ہیں ، اپنے دھرم کی حفاظت خود کریں، گھروں سے بہار نکلیں جیسے یہ برقعے والی مسلم خواتین  ووٹ ڈالنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں نظر آتی ہیں ۔

وہ اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف ہندو ووٹروں کو اکساتے ہوئے   بھی نظر آئے ، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف خوف اورنفرت کو بھڑکاتے ہوئے کہا کہ ’’تمہارے گھر مسلمانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے باہر نکلیں اور نریندر مودی کو ووٹ دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا