English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس حراست میں نوجوان کی موت معاملہ : وزیر اعلیٰ نے ڈی ایس پی اور ایس آئی کو کیا معطل

share with us

میسور 25 مئی 2024 (فکروخبرنیوز) نوجوان کی پولیس حراست میں موت کے بعد فوری کارروائی کرتےہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور پولیس انسپکٹر کو معطل کرنے کی ہدایات جاری کردیئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  یہ لاک اپ موت کا معاملہ نہیں ہے۔ لیکن میں نے ڈی ایس پی اور پولیس انسپکٹر کو معطل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ملزم کو ایف آئی آر درج کیے بغیر تھانے میں رکھا گیا تھا۔

جمعہ کے روز، پولیس نے عادل (30) کو مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں حراست میں لیا جہاں اس کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔

میسور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ متوفی کو مرگی (دماغی عارضہ) تھا اور اس کی موت ہسپتال میں ہوئی۔ میں نے مشورہ دیا ہے کہ ایف آئی آر کے بغیر ملزم کو تھانے لانا غلط ہے۔ ایف آئی آر کے بغیر کسی کو تھانے میں نہیں لایا جانا چاہیے۔

داونگیرے کے ایس پی اوما پرشانت نے کہا کہ ملزم کو تھانے میں چھ سے سات منٹ سے زیادہ نہیں رکھا گیا۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے چناگیری قصبے میں ہفتہ کے روز مبینہ طور پر حراست میں موت پر ہجوم کے تشدد کے بعد کشیدگی برقرار رہی۔

شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور افسران کو علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پڑوسی اضلاع سے بھی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

اب تک مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گیارہ پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پتھراؤ میں پولیس کی پانچ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(آئی اے این ایس)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا