English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنبھل میں ووٹنگ کا معاملہ، بی جے پی کے مبینہ کارکن کا ویڈٰیو ثبوت حاصل کرنے کا آسٹریلین براڈکاسٹںگ کارپوریشن کا دعوی

share with us

آسٹریلیائی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے جمعہ کو اطلاع دی کہ اس نے لوک سبھا انتخابات کے دوران اتر پردیش کے سنبھل حلقہ میں ووٹروں کو ڈرانے کی سازش کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مبینہ کارکن کے ویڈیو ثبوت حاصل کئے ہیں۔ آسٹریلیائی قومی نشریاتی ادارے نے کہا کہ اس نے آزادانہ طور پر اس فوٹیج کی تصدیق کی ہے جس میں مبینہ بی جے پی کارکن کو دکھایا گیا ہے، جس کی شناخت بھونیش کمار کے طور پر کی گئی ہے، جس میں سنبھل میں ووٹ کو کم کرنے کیلئے کئی حربوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں پولنگ ۷؍ مئی کو ہوئی تھی۔

اس نے مزید کہا کہ ویڈیو کا میٹا ڈیٹا پولنگ کے دن سے مہینوں پہلے کا ہے۔ بی جے پی کے مبینہ کارکن کو ویڈیو میں مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ ’’(پولنگ) ایجنٹ، ووٹر پر جعلی دستاویزات کی مدد سے ووٹ دینے کا الزام لگا کر اسے چیلنج کرے گا۔ تشدد کا استعمال نہ کریں، آتشیں اسلحے اور کسی دوسرے ہتھیار کا استعمال نہ کریں، کسی پر جسمانی حملہ نہ کریں۔ آپ کو صرف ایک فرضی منظر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ افراتفری پھیلے اور خواتین پولنگ اسٹیشن پر آنا بند کردیں۔‘‘ بھونیش کمار، سنبھل میں پولنگ بوتھوں پر تعینات پولیس افسران کو رشوت دینے کیلئے ان لوگوں کو ہدایت دینے سے پہلے کہتا ہے، ’’یہ کم ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ آپ کو بھی ان سے ایک دن پہلے ملنے کی ضرورت ہے اور ان کو ان کی پوزیشن کے مطابق پیسے دینے کی ضرورت ہے، ۵۰۰ (روپے) عہدیداروں کیلئے اور ۱۰۰ (روپے) جونیئرز کیلئے۔ ان کی جیب میں پیسے رکھیں یہ کہتے ہوئے کہ یہ صرف چائے پانی کیلئے ہے، کسی اور چیز کیلئے نہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ۱۰؍ مئی کو اسکرول نے یہ واقعات رپورٹ کئے تھے۔ سنبھل میں پولنگ کے دن اتر پردیش پولیس نے بوتھوں پر دھاوا بولا، شناختی کارڈ چھین لئے اور ووٹروں کی پٹائی کی۔ ان حملوں کی اطلاع مسلم اکثریتی گاؤں سے ملی جنہوں نے ۲۰۲۲ء کے اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن سماجوادی پارٹی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی نے سنبھل پارلیمانی سیٹ ۲۰۱۹ء میں ۷ء۱؍ لاکھ ووٹوں سے جیتی تھی۔
آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ کمار کو اتر پردیش پولیس نے ۷؍ مئی سے کچھ دن پہلے ’’قانون کی ایک دفعہ کے تحت گرفتار کیا تھا جس کا مقصد امن کو خراب کرنا تھا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا