English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاستی سطح کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوگا 23 اپریل سے(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

مزید کہا کہ 2007ء میں بیفا ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور نوسال کے اختتام تک اس نے اب تک چھوٹے بڑے آٹھ ٹورنامنٹ منعقد کئے ہیں ۔ بیفا کے فعّال ممبر جناب عاہید محتشم نے کہا کہ کرناٹک کی بہترین ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہیں ہے ۔اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہی ہے کہ ہمارے طلباء فٹ بال میں آگے بڑھتے جائیں اور ترقی کریں۔ ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ہمارے مقامی نوجوان قومی سطح پر منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں۔ ملحوظ رہے کہ ان مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 20,002 روپئے اور دوسرا انعام حاصل کرنے والی ٹیم کو 10001روپئے دئیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر بہترین کھلاڑیوں کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ 


سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹے کی موت 

منگلور 21؍ اپریل (فکروخبرنیوز) ریت سے بھری لاری اور بائک کے ٹکر میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات اجرے کے بنیکا اسپتال کے قریب کل دن کے اوقات میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت آنند اور اس کے بیٹے دنیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کسی کام سے بیلتنگڈی جارہے تھے کہ سامنے سے آرہے تیز رفتار ریت سے بھری لاری سے ان کی بائک ٹکراگئی جس کی وجہ سے آنند موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے بیٹے دنیش نے اسپتال جانے کے دوران دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے بعد کئی میٹر تک لاری بائیک کو کھینچتے لے گئی تھی ۔ بیلتنگڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


انیس سالہ لڑکی کی ٹنکی سے چھلانگ لگاکر خودکشی 

کنداپور 21؍ اپریل (فکروخبرنیوز) میونسپل پانی ٹنکی سے چھلانگ لگاکر انیس سالہ لڑکی کی جانب سے خودکشی کرلیے جانے کی واردات کنداپور میں کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک لڑکی کی شناخت گوٹّے گوڈا کے مقیم باباانّا کی بیٹی شوبھینا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک سال سے آنکھ کے کینسر مرض میں مبتلا تھی جس کی وجہ سے وہ پریشاں رہا کرتی تھی ۔ اہلِ خانہ کا تعلق غریب خاندان سے رہنے کی وجہ سے علاج ومعالجہ کرنے بھی دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ اس کے والد ایک ہوٹل میں مزدو ر تھے جبکہ شوبھنا ایک دکان میں ملازمت کیا کرتی تھی۔ اس موقع پر جمع مقامی لوگو ں نے میونسپل کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنکی کے گرد ایسا بندوست کیا جائے کہ مستقبل میں کی طرح کی واردات پیش نہ آئے۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


پولیس جیپ نے ہی پولیس کو روند ڈالا 

کاسرگوڈ 21؍ اپریل (فکروخبرنیوز) چند دن قبل پولیس جیپ کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کی واردات پیش آئی تھی جو بعد میں جاکر اسپتال میں ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے ۔ مہلوک پولیس کی شناخت کنٹلمولے کے مقیم جناردھن نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں چیکنگ کے دوران مہلوک پولیس ایک بائک سوار کو روک لیا تھا۔ بائیک کے ضروری کاغذات موجود نہ رہنے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے بائک ضبط کرلی گئی جس کو مذکورہ پولیس اہلکار پولیس تھانہ پہنچا رہا تھا۔اس بائک کے پیچھے سے ہی پولیس کی جیپ بھی تھی۔ ارٹی پلا بس اڈے کے قریب بعض لوگوں کے راستہ پارکرنے کے دوران جنارھن نے اچانک بریک لگانے کی وجہ سے بائک کا پہیہ پھسل گیا اور جناردھن راستہ پر آرہا ۔ بائک کے پیچھے آرہی تیز رفتارپولیس جیپ نے مذکورہ پولیس اہلکارکو روند دیا ۔ مقامی اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد منگلور کے ایک نجی اسپتا ل بھی علاج کے لیے منتقل کیا گیاتھا جہاں اس نے آج صبح آخری سانس لی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا