English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی بات کو کیا مسترد!

share with us

26/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)حماس کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات منگل کو قاہرہ میں دوبارہ شروع ہوں گے، تاہم حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نئے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس پر کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تجدید کا ارادہ رکھتا ہے، ہفتے کے روز الجزیرہ عربی کو ایک فون انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر غزہ کی پٹی سے نکل جائے اور ہر قسم کی جارحیت بند کر دے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس پہلے ہی جنگ بندی کی تجویز پر رضامند ہو چکی ہے، جسے اسرائیل نے مسترد کر دیا تھا، اور اب ہمیں نئے مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اسرائیل مذاکرات میں جانے کے لیے نئی تجاویز کو قبول کر لے گا، لہٰذا اگر کوئی سنجیدہ ضمانتیں نہیں ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں حماس نے ثالثی کرنے والے قطر اور مصر کی طرف سے پیش کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو منظور کر لیا تھا، تاہم اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ تجویز اس کے مطالبات کے برعکس ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا