English   /   Kannada   /   Nawayathi

علم کے حصول کا مقصد اچھی تنخواہ پانا ہو توپھر علم بے سود ہوگا: مولانا خواجہ معین الدین ندوی

share with us

مولانا نے موصوف نے طلباء کے سامنے علم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم پیدا کرکے علم کی اہمیت واضح کردی ۔ آج علم کے طالب تو سینکڑوں کی تعداد میں ملیں گے مگر علمی پختگی زائل ہوتی جارہی ہے ۔ جس مضمون کو ہم حاصل کررہے ہیں اس کے فن کی کتابوں کو مطالعہ کرنے پر ہمارے ذہنوں میں وسعت پیدا ہوجائے گی اور اس علم سے دوسروں کو بھی فائدہ حاصل ہوتا رہے گاآ ۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کرنے پراس بات کا ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کی کیا اہمیت بیان کی ہے۔ لہذا جو وقت ہمارا علم کے لیے فارغ کیا گیا ہے اس میں جدو جہد کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب کوشاں رہیں۔ ۔ مولانا نے مزید کہا کہ جن چیزوں سے علم آتا ہے ان کا احترام کرنا بھی ضروری ہے۔ خصوصاً اساتذہ کے احترام کو ہم اپنے اوپر لازم کرلیں ورنہ علم کا جو نتیجہ سامنے آنا چاہیے وہ نہیں آتا اور طلباء کی ترقی کی راہوں میں رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ سالانہ رپورٹ کالج کے پروفیسر جناب اے ایم ملا نے پیش کی ۔ امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئے۔ کھیل کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید حسین آرمار نے نوے فیصد سے زائد حاصل کرنے والے طلباء کو جناب یونس قاضیا صاحب کی طرف سے دس ہزار روپئے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر طلباء کے علاوہ ان کے سرپرستان بھی موجود تھے۔ 


ندی کے کنارے ملی محمد رفیق کی لاش ، قتل کا شبہ 

منگلور 19؍ اپریل (فکروخبرنیوز) منگلور کے مضافاتی علاقے ماوور میں پیرا جمعہ مسجد کے قریب واقع گروپا ندی میں ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں سنیچر کی شام دریافت ہونے کی خبر فکروخبر کو ملی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت 313ڈیولیپرس کے مالک محمد رفیق(60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رفیق سنیچر کی دوپہر کینجار میں واقع اپنے گھر سے قریب دوپہر ڈیڑھ بجے نکلا۔ ظہر کی نماز کے بعد وہ اپنے ڈرائیور کے ساتھ پیرا جمعہ مسجد میں جاری تعمیری کام کا جائزہ لینے گیا تھا۔ ڈرائیور نے اس بیچ بیان دیا ہے کہ بروزہفتے کو تنخواہ دینے کے بعد ساڑھے تین بجے اُسے آنے کی بات کہی جس کی وجہ سے وہ( ڈرائیور )کار لے کر چلا یاگیا ۔ مگر جب وہ وقت پر لوٹا تواس کا مالک رفیق وہاں نہیں تھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے ڈرائیور نے مالک کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش گروپا ندی کے کنارے دریافت ہوئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ رفیق کا شمار بچپے کے مخیر حضرات میں ہوتا ہے۔ وہ کرامبارو مسجد کے صدر بھی تھےفی الحال پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا