English   /   Kannada   /   Nawayathi

 اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر حماس کی قید میں : دعویٰ

share with us

 غزہ:26/مئی/2024ء(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل کی جانب سے مردہ قرار دئیے گئے کمانڈر عصاف ہمیمی کو حماس نے قیدی بنا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام نے اسرائیلی کمانڈر عصاف ہمیمی کو قیدی بنائے جانے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی کمانڈر کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پوسٹ میں اسرائیلی کمانڈر کی ویڈیو کے ساتھ  یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا