English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم شرپسندوں نے نوجوان پر جان لیوا حملہ کردیا (مزی اہم ترین خبریں )

share with us

یہ واردات وامنجور جنکشن کے قریب کل دوپہر میں پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شرپسندوں نے نوجوان کو ڈنڈوں ک،لات اور گھونسوں سے بری طرح مارا پیٹا ،جس کی وجہ سے نوجوان کے پیٹھ ، پیٹ اور ہاتھ وغیرہ بری طرح زخمی ہوگئے ۔ نوجوان کی شناخت پروین کارلو(16) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ شرپسندوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔ 


تیز رفتار کار نے عورت راہگیر عورت کو کچل دیا ، 

عوام صرف تماشائی بنے رہے 

منگلور 16؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار کارکے ایک راہگیر عورت سے ٹکرانے کے بعد اس کو کچلنے کی وجہ سے عورت کے ہلاک ہونے کی واردات منگلور کے مضافاتی علاقے ادیا ر میں کل پیش آئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت سنجیوی (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار جیسے ہی عورت سے ٹکرائی کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ موقع پر موجود عوام نے زخمی عورت کو سہارا دے کر فوری اسپتال پہنچانے کے بجائے تماشائی بنے رہے ۔ کچھ دیر بعد پتور سے منگلور کی جانب جارہے صمد سومپاڑی نامی نوجوان نے عورت کو شہر کے ایک نجی اسپتا ل پہنچانے کی کوشش کی تو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی عورت دم توڑ گئی ۔ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے پاس سے گذررہی ایک 108ایمولینس نے بھی زخمی عور ت کو سوار کرانے سے منع کردیا ۔ محلوظ رہے کہ یہ کار منگلور سے بی سی روڈ کی جانب جارہی تھی ۔ کار ڈرائیور شہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ 


ریت کانکنی مزدو ر کی مشتبہ حالت میں ہلاکت

گھروالوں نے نعش کو لے کر کیا احتجاج

کنداپور 16؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تعلقہ کنداپور کے علاقے کھاروی کیری سے تعلق رکھنے والے ایک ریت کانکنی مزدور کی مشتبہ حالت میں موت ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ نے اسکو منصوبہ بند قتل کی واردات قرار دے کر نعش کے ساتھ احتجاج کرنے کی واردات سامنے آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق۔ مہلوک نوجوان کی شناخت پرمود کمار (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی لاش پرپنچاگنگا ولّی ندی سے منگل کے روز دوپہر میں برآمد ہوئی تھی ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر شک کا اظہار کیا ہے کہ پرمود کو منصوبہ بند طریقے سے حملہ کیا گیا اور ریت لے جانے والے کشتی کے مالک اور اس کے ساتھیوں نے اس کو اس وقت قتل کردیا جب پرمود کا اس سے کسی معاملہ میں اختلاف ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے پرمود کی نعش شاستری پارک میں رکھ کر بدھ کے روز احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ پرمود کی موت کے ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ ڈی وائی ایس پی سی بی پاٹل اور سرکل انسپکٹر پی اے دکاور کی جانب سے ملزمین کو گرفتار کیے جانے کی یقین دہانی پر انہوں نے احتجاج واپس لے لیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا