English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیفا نے اوپن ڈسٹرک لیول مقابلہ میں بازی مارلی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جس میں محمد کمیل کے دو گول شامل ہیں ۔واضح رہے کہ بیفا نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے میچ میں ہبلی کو 2-0 سے مات دے دی ، دوسرا میچ ساگر کے خلاف کھیلا جس میں اس کو 4-2سے شکت دے ۔ سیمی فائنل مقابلہ میں دھاروارڈ کی ٹیم مدمقابل تھی جس میں بیفا نے 2-0سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی تھی ۔ ملحوظ رہے کہ معاویہ محتشم کو ضلع میں فٹ بال کی ترقی کے لیے کام کرنے کی وجہ سے اعزاز سے نوازا گیا ۔ 

کاروار میں اکتوبر 18اور 19کو پاسپورٹ سیوا کیمپ کا انعقاد 

کاروار 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) اتراکنڑا اور اس کے آس پاس اضلاع کے عوام کی آسانی کے لیے اسی ماہ کی 18اور 19 تاریخ کو کاروار ضلع افسر اور بنگلور کے پاسپورٹ دفتر کی جانب سے ایک پاسپورٹ سیوا کیمپ کے انعقاد کئے جانے کی خبر ضلع افسر ایچ پرسنّا نے دی ہے ۔ تفصیلات کے فراہم کرتے ہوئے انہوں نے یہاں کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیمپ میں پاسپورٹ کے لیے درخواست پیش کرنے والے افراد پہلے آن لائن اپنے ناموں کا اندراج کریں کیوں کہ اس کیمپ میں براہ راست درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ آن لائن اندراج کی کاروائی 14؍ اکتوبر ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوگی ۔ درخواست گذار سب سے پہلے نام کا اندراج www.pasportindia.gov.in ویب سائٹ میں رجسٹرکرے اورپاسپورٹ فیس بھرنے کے بعد اندراج کیے گئے نمبر کو حاصل کرے ۔ کیمپ میں شرکت کرنے والا اپنے ساتھ پاسپورٹ کے ضروری کاغذات، پاسپورٹ سائز دو تصاویر جس کا بیگراؤنڈ سفید ہو اور تمام سرکاری دستاویزات جو دستخط شدہ ہوں لے کر حاضر ہوں۔ پاسپورٹ آفیسر پی اے کارتک نے اس موقع پر کہا کہ جن اضلاع میں پاسپورٹ سیوا آفس کی سہولیات نہیں ہیں اس طرح کے علاقوں میں کیمپ منعقد کرکے عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنا مقصد ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کیمپ میں تین سو سے زائد افراد کی شرکت کریں گے اور اس سے شیموگہ ، ہاویری وغیرہ اضلاع کے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ 


بس ڈرائیونگ کے دوران سائق کی حرکتِ قلب کی وجہ سے موت

ڈرائیور کی ہوشمندی نے 45مسافروں کی بچائی جان 

کمٹہ 14؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ڈرائیونگ کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ایک ڈرائیور کی موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حرکت قلب بند ہونے سے پہلے ڈرائیور کو سینے میں درد شروع ہوا۔ درد کی شدت کی وجہ سے ڈرائیور نے بس کوایک کنارے کھڑا کردیا ۔ بس کو کھڑا کرنے کے تھوڑی ہی دیرمیں ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور کی موت سے جہاں مسافر کنگال ہوئے وہی اس بات پر تعجب بھی کیا کہ ڈرائیور اگر فوری فیصلہ نہ لیتا تو 45مسافروں کی جانیں جھوکم میں پڑجاتی ۔ واضح رہے کہ ڈرائیور کی شناخت اشوک نائک (57) مقیم کاروارکی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ہاویری کے ڈپو سے تعلق رکھنے والی سرکاری بس کا ڈرائیور تھا اور یہ بس ہاویر ی اور کاروارکے مابین چلایا کرتا تھا ۔ کمٹہ پولیس نے تھانے میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا