English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ’پدم شری‘ کے لیے نامزد

share with us

ممبئی: ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو پدم شری اعزاز  کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ ماہ راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں جن 10 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا ان میں ڈاکٹر ظہیر قاضی کا بھی نام شامل ہے۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دو اہم مواقع پر ایک سر کردہ ماہر تعلیم کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ وہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر ہیں اور40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انجمن اسلام ملک میں آج اقلیتی فرقہ کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو تقریباً دیڑھ سو سال سے قوم و ملت کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس کی بنیاد 1874ء میں رکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو پدم ایوارڈ کا اعلان کیا۔ صدر جمہوریہ نے کل 132 ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں 5 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 110 پدم شری شامل ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک، معروف میوزک ڈائریکٹر پیاری لال اور معروف مراٹھی فلم ساز راج دت مہاراشٹر کی ان 12 شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس سال کے باوقار پدم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا