English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی ۱۹۹۳ فسادات متاثرہ خاندانوں کا سراغ لگا کر مناسب معاوضہ دے مہاراشٹرا سرکار: سپریم کورٹ

share with us

نئی دہلی: 05نومبر2022(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے جمعہ کو مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی کہ وہ بابری مسجد انہدام کے بعد (1992-93 کے) ممبئی فسادات کے تمام متاثرین کا سراغ لگائے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جا سکے۔ سپریم کورٹ نے فسادات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے لئے متعلقہ مقدمات کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس ابھے ایس۔ اوکا اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ فسادات سے متاثرہ لوگوں کو ریاستی حکومت سے معاوضے کا مطالبہ کرنے کا حق ہے، کیونکہ متاثرین کے مصائب کی بنیادی وجہ امن وامان برقرار رکھنے میں حکومتی مشینری کی ناکامی تھی۔

عدالت عظمیٰ کی تین رکنی بنچ نے 2001 میں شکیل احمد کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر اپنا فیصلہ سنایا۔ درخواست میں ممبئی فسادات کی تحقیقات کے لیے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے قائم کی گئی جسٹس سری کرشنا کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا، "ممبئی میں دسمبر 1992 اور جنوری 1993 میں ہونے والے تشدد نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کے باوقار اور بامقصد زندگی گزارنے کے حق کو بری طرح متاثر کیا۔ 900 افراد ہلاک اور 2000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔" ان لوگوں کے مکانات، کاروباری مقامات اور جائیدادیں تباہ کر دی گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا