English   /   Kannada   /   Nawayathi

چھاپہ مار کارروائی کے بعد پرسنل اسسٹنٹ کو ای ڈی نے کیا گرفتار :منیش سسودیا کا دعوی

share with us

نئی دہلی: 05نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے پرسنل اسسٹنٹ دیویندر شرما کو گرفتار کر لیا ہے۔

آج صبح شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکوریٹ) کی طرف سے منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب گھوٹالہ کے حوالہ سے منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسودیا کا پی اے سے تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے جھوٹی ایف آئی آر کر میرے خلاف کہیں کچھ نہیں ملا۔ آج انہوں نے میرے پی اے کے گھر پر ای ڈی کی ریڈ کری وہاں بھی کچھ نہیں ملا تو اب اس کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔ بی جے پی والو! الیکشن میں ہار کا اتنا ڈر!‘‘

دریں اثنا، بی جے پی نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے بھی منیش سسودیا پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جانچ ایجنسی اپنا کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے لگاتار چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا